yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

خوف کے سائے

F A Farooqi May 28, 2016 1 min read
Share this:
Pakistan Prime Minister Raheel Sharif
Pakistan Prime Minister Raheel Sharif

تحریر: طارق حسین بٹ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نو از شریف سے حالیہ ملاقات خبروں اور تبصروں کی زد میں ہے۔اپوزیشن اس ملاقات کو اپنے موقف کے حق میں بیان کرنے کی کوشش کر ررہی ہے جبکہ حکومت اس ملاقات سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ کیا یہ بات سچ ہے کہ آرمی چیف نے میاں محمد نواز شریف کو پاناما لیکس سے اپنے خاندان کے افراد کے نام کلیر کروانے کا حکم صادر کر دیا ہے ۔اسولا آرمی چیف کا اس کا آئینی اختیار حاصل نہیں کہ وہ منتخب وزیرِ اعظم سے اس طرح کی گفتگو کرے لیکن پاکستانی سیاست میں آرمی چیف سب سے طاقتور کھلاڑی ہوتے ہیں لہذا وہ کچھ بھ کہہ سکتے ہیں۔ چند سال پہلے امریکی کمانڈر نے حکومتی پالیسی لے خلاف بیان دینے کی کوشش کی تھی تو صدرِ امریکہ بارک حسین اوبامہ نے انھیں فورا معزول کر دیا تھا۔کسی اینکر رسن یا میڈیا نے اس اقدام پر صدرِ امریکہ کے اس آمرانہ انداز پر کوئی تنقید نہیں کی تھی کیونکہ صدرِ امریکہ آئینی طور پر ایسا کرنے کے مجاز تھے ۔ہمارے ہاں تو کارجہ امور،دفاعی امور اور اور سیکورٹی امور کے سارے فیصلے آرمی چیف کرتا ہے اور وزیرِ اعظم بے بسی کی تصویر بنے یہ سب کچھ دیکھتا رہتا ہے۔

ذولفقات علی بھٹو کی وزرتِ عظمی میں اس طرح کی کوئی روائیت نہیں تھی لیکن بعد میں سیاست دانوں کی کمزوریوں کی بدولت آرمی چیف کا رول بہت زیادہ طاقت حاصل کر لیا جس سے سول حکمران خود کو خوف کا شکار سمجھنے لگے۔آصف علی زرداری کے ساتھ ایوانِ صدر میں کیا کچھ نہیں ہوتا تھا لیکن اس کے باوجود بھی انھوں نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا ۔میمو گیٹ کے سیکنڈل کے زمانے میں ن کی بیماری کی آڑ میں دبئی یاترہ بھی اسی دبائو کا نتیجہ تھی۔بڑی پشین گوئیاں ہوئیں کہ آصف علی زرداری واپس نہیں آئیں گئے لیکن ایسی تمام پیشن گوئیاں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔آصف علی زرداری اپنی پانچ سالہ ٹرم تو پوری کر گئے لیکن آرمی کے بڑھتے ہوئے رول کو وہ بھی کم نہ کر سکے۔آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کی مدتِ ملازمت میں تین سالہ توسیع بھی اسی دبائو کا نتیجہ تھا۔اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پھر بے شمار سکینڈلز کی موجودگی میں حکومت کی رخصتی یقینی تھی۔

Panama Leaks
Panama Leaks

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ آرمی چیف راحیل شریف نومبر میں ریٹائر ہونے والے ہیں لہذا نومر تک کا دورانیہ سیاست دانوں پر بڑا بھاری ہے۔کچھ حلقوں کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ یہ پا ناما الیکس نواز شریف فیملی کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لئے منظرِ عام پر لائی گئی ہے ۔اس کھیل میں علاقائی اور عالمی طاقتیں بھی ملوث ہیںوگرنہ بیٹھے بٹھائے پاناما لیکس کے طوفان اٹھانے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے۔اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ میاں برادران کوانتخابات میں شکست دینا فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ صوبائی انتظامیہ میں ان کی جڑیں بڑی مضبوطی سے پیوست ہیں اور انتظامیہ انھیں کسی صورت میں ہارنے نہیں دے گی ۔ پنجاب کے عوام ابھی تک ان پر اعتماد کئے ہوئے ہیں کیونکہ پی پی پی اپنی آئیڈیا لوجی سے بے وفائی کرنے کی وجہ سے عوام کی نظروں میں گر چکی ہے جبکہ تحریکِ انصاف غیر سنجدیدگی کی وجہ سے عوام میں وہ پذیرائی حا صل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جو میاں برادران کو شکست سے ہمکنار کر سکے۔میا ں برادران کو اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ عوامی دبائو سے اقتدار سے بے دخل نہیں ہو سکتے کیونکہ عوام اس وقت کسی قسم کے احتجاج کے موڈ میں نہیں ہیں۔فیس بک نے عوام کے سڑکوں پر آنے کی بجائے فیس بک پر اپنے جذبات کے اظہار کا جو موقعہ فراہم کیا ہوا ہے وہ اس پر ہی تکیہ کر رہے ہیں۔موسمِ گرما کی گرمی کی شدت ان کے نازک بدنوں کی برداشت سے باہر ہے۔

رمضان کے مہینے کا تقدس اپنی جگہ مسلمہ حقیقت ہے اور پھر ساون بھادوں میں بارشوں کی تباہی میں کسی بھی سیاسی تحریک کی کامیابی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں لہذا عوامی تحریک کو خارج از امکان سمجھا جائے ۔آرمی چیف راحیل شریف اس وقت اپنی مقبولیت کی انتہائوں کو چھو رہے ہیں۔عوام ضربِ عزب کی وجہ سے ان کی جانب دیکھ رہے ہیں کراچی کو تارگٹ کلر زسے پاک صاف کرنے اور بھتہ خوروں سے نجات دلوانے میں انھوں نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے پوری قوم اس پر ان کی احسان مند ہے۔پی پی پی اور ایم کیو ایم کے کتنے ہی لٹیرے رینجرز کے خوف سے ملک چھوڑ کر بھاگ چکے ہیںکیونکہ اپنی کالی کرتوتوں کی بدولت انھیں جیل کی سلاخیں صاف نظر آ رہی تھیں۔آجکل ڈاکٹر عاصم رینجرز کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں اور ان کی جو درگت بن رہی ہے وہ عبرتناک ہے۔ڈاکٹر عاصم تو رینجرز کے شکنجے میں ہیں لیکن ان کے استادِ محترم ملک سے بھاگ کر دبئی اور امریکہ میں چھپے ہوئے ہیں۔آرمی چیف راحیل شریک کی مدتِ ملازمت میں وہ پاکستان میں آنے سے رہے۔وہ توہاتھ اٹھا اٹھا کر دعائیں مانگ رہے ہوں گئے کہ آرمی چیف کسی طرح سے وقت سے پہلے ہی ریٹائر ہو جائیں تا کہ ان کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہو سکے۔

General Raheel Sharif,
General Raheel Sharif,

ایسا کرتے وقت وہ بھول جاتے ہیں کہ پاکستان کے کروڑوں عوام آرمی چیف کی زندگی اور لمبی عمر کی دعائیں مانگ رہے ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں وہی ایک ایسی شخصیت ہے جو ان کے مفادات کی حفاظت کر سکتی ہے۔ابھی حال میں ہی بلوچستان سے ٠ ٧ کروڑ کے لگ بھگ کرنسی نوٹوں کا خزانہ انسپکشن ٹیم کے ہاتھ لگا ہے جس سے یہ اندازہ کر نے میں چنداں دشواری نہیں ہونی چائیے کہ پاکستان کس حد تک کرپشن کی دلدل میں دھنس چکا ہے ۔یہ تو ایک سیکرٹری کا کارنامہ ہے لیکن وہ جو مختارِ کل ہیں ان کی کیفیت کیا ہو گی؟وہ جھنوں نے آف شور کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں ،وہ جو لینڈ مافیا ہیں ان کی لوٹ مار کا پیمانہ کیا ہوگا؟پاکستانی معاشرے سے صبر اور برداشت کا جو وصف دن بدختم ہو تا جا رہا ہے تو اس کی بنیادی وجہ بھی ہمارے حکمرانوں کی ہوسِ زر پرستی کا شاخسانہ ہے ہے۔عوام اپنے لتنے پر اپنے حواس نہ کھوئیں گئے تو کیا کریں گئے؟اگر انھیں کہیں سے بچائو کی کوئی نوید ملتی نظر آتی ہے تو شائد ہمارا معاشرہ یوں بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوتا۔کرپشن چونکہ اپنی ساری حدود پھلانگ چکی ہے اس لئے معاشرہ بھی اپنی بقا کی ساری توانائیوں کھو چکا ہے۔آرمی چیف راحیل شریف آخری امید کی شکل میں افقِ وطن پر نظر آ رہے ہیں لیکن کیا وہ کرپشن اور لوٹ مار کے اس کلچر سے عوام کو رہائی دلا سکیں گئے؟

آئینی طور پرتو یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ آرمی چیف سیاسی بیانات دینے یا سیاسی نظریات رکھنے کے مجاز نہیں ہوتے ۔انھیں حکومت ِوقت کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہوتا ہے وگرنہ بصورتِ دیگر وہ وردی اتار کر عوام میں قسمت آزمائی کے لئے نکل سکتے ہیں۔ہمارے آئین میں آئین سے ماورا اقدام کی صورت میں آرٹیکل چھہ کے نفاذ کی شق رکھی گئی ہے تا کہ کوئی طالع آزما شب خون مار کر حکموت پر قبضہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔جنرل پرویز مشرف کے خلاف اس قانوں کی بے بسی دیکھتے ہوئے یہ برملا کہا جا سکتا ہے کہ آئین کی اس شق کا فوجی قیادت پر کوئی خاص اثر ہونے والا نہیں کیونکہ اس سے پہلے کسی آرمی چیف کے خلاف یہ شق رو بعمل نہیں ہو سکی۔یہ شق آئین کی کتاب میں درج ہے لیکن اس پر عمل داری کی کھبی نوبت نہیں آئی۔

جنرل ضیال الحق کھلے عام کہا کرتا تھا کہ میں جب چاہوں سیاستدان کتے کی طرح دم ہلاتے ہوئے میرے پاس آئیں گئے کیونکہ انھیں اپنے مفادات کے سوا کچھ سجھائی نہیں دیتا،طاقت چونکہ میری مٹھی میں بند ہے لہذا ان کے پاس مجھ سے دور جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔جنرل ضیا الحق کی بات سو فیصد درست تھی کیونکہ پی پی پی کی قیادت کے علاوہ ملک کے سارے سیاستدان جنرل ضیاالحق کے قدموں میں ڈھیر تھے اور اس کی قدم بوسی کو ہی اپنی بقا کی ضمانت تصور کر رہے تھے۔جو اڑ گئے تھے وہ تاریخ میں تو زندہ رہے لیکن انھیں نے اپنے زندہ رہنے کی بڑی بھاری قیمت چکائی تھی۔اب یہ آرمی چیف راحیل شریف پر منحصر ہے کہ وہ کونسی راہ اپناتے ہیں؟ان کے سامنے ساری راہیں کھلی ہوئی ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ انھیں بہت سی سیاسی جماعتوں کی در پردہ حمائت بھی حاصل ہے۔وہ خاموش حمائت دینے والی جماعتیں کون سی ہیں وہ ہر صاحبِ نظر پاکستانی کو خوب خبر ہے۔،۔

تحریر: طارق حسین بٹ

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Youm- e -Takbeer
Previous Post یوم تکبیر ۔جب پاکستان ایٹمی ملک بنا
Next Post کرپشن ختم کرنے کے لیے حکمرانوں کا احتساب کیاجاناچاہیے :زاہد ہاشمی

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.