yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

پاک بھارت تعلقات ۔۔ ۔۔سب سے پہلے کشمیر

F A Farooqi August 9, 2016 1 min read
India and Afghanistan
Share this:
Kashmir
Kashmir

تحریر: مبشر ڈاہر۔ الریاض سعودی عریبیہ
حکومت پاکستان کو کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنانا ہوگا، مسئلہ کشمیر کوعملی طور پر پسِ پشت ڈالے ایک لمباعرصہ گزر گیا ہے غیر اعلانیہ طور پر مسئلہ کشمیر کو اٹھائے بغیر تجارتی پینگیں اور ثقافتی یلغاریں بڑھانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور پاکستانی میڈیا نے میاں نواز شریف کی کاروباری حکمتِ عملی کی اٹھان کی خاطر، دفاعی اداروں کی مخالفت کے باوجود ” امن کی آشا” جیسے پروگرام شروع کیے ۔اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کا بھرپور استعمال بھی کیا۔ اور دفاعی اداروں کی طرف سے بارہا اس قسم کے اقدامات کو مذموم قرار دیا اور تشویش کا اظہار کیا ،مگر بکاؤ میڈیا نے ایسے اقدامات کو میڈیا کی آزادی پر قدغنوں کی آڑ میں دفاعی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے پھر پور ہر زہ سرائی کی ہے ،اور امن کے آشا جیسے بیرونی امداد یافتہ پروگراموں کو بھرپور ترویج و تشہیر کی ہے ۔ اس ثبوت کے طور پر 19 اپریل 2014 کوکراچی میں ٹی وی اینکر حامد میر پر ہونے والے حملے کی محض چند منٹوں بعد اس وقت کے آئی ،ایس، آئی چیف جنرل ظہیر الاسلام کو نہ صرف اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا بلکہ گھنٹوں افواج پر کھلم کھلا الزام تراشی کی جاتی رہی اور ہر طرح سے افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش بھی کی گئی ،بھارتی اخبار ڈیلی میل نیوز اور ہندوستان ٹائمز بھی اس گٹھ جوڑ کو اپنی صفحات کی زینت بنا چکے ہیں

آج کی تحریرکا موضوع ہر گز جیو جنگ گروپ اور ہندوستانی خفیہ ایجنسی را گٹھ جوڑبے نقاب کرنا نہیں ہے مقصد یہ بتانا ہے کہ کشمیر کاز کو پسِ پشت ڈال کربھی بارہا پاک و ہند حکومتیں دوستی کی بگلیں بجانے کی ناکام کوششیں کر چکی ہیں لیکن یہ تمام تر کاوشیں عملی طور پر کارگر ثابت نہ ہوئیں بلکہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی ان گنت داستانیں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں،نہتے کشمیریوں پر ٹوٹنے والے ظلم و ستم کے آسمان ،پیلٹ گنوں سے مضروبی و معذوری کی ان داستانیں،کتاب و لائبریری کی جگہ بندوق و بارود جیسی ستم ظریفیاں ،افسپا جیسی غیر انسانی و غیر اخلاقی قانونی لعنتیں،جوان و پیر کے لیے شبانہ روز قید و بند کی صعوبتیں،نوجوانوں کی گمشدگیاں اور بے نام قبریں، عفت مآب ماؤں، بہنوں ،بیٹوں کی عصمت دری کی چیخوں نے اس تمام تر میڈیائی یلغاروں، ہرزہ سرائیوں اور کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے ، پاکستان ،آزاد کشمیر،اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے دردمندوں، انسانی حقوق پسندوں اور خوداروں نے نے ایسے اداروں اور ایسی فکر کے مفکروں،کرداروں، تخلیق کاروں،اداکاروں اور ان کے معاونوں کو ان کی فکر سمیت دفن کر دیا ہے ،

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

ماضی میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے بھی بارہا امن اور کاروبار کے نام پر مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا فروری 1999واجپائی، نواز شریف کے اعلامیہ لاہور میں بھی عملی طورپر کشمیر کاز کو پسِ پشت ڈالاگیا۔اور شایدمسٔلہ ِکشمیر کو پس پشت ڈالنے کے پس منظر میں ہی محض پانچ ماہ بعد جولائی 1999 کارگل میں جنگ چھڑ گئی۔اور کشمیر کاز ایک بار پھر دونوں ملکوں کے مابین کھل کر سامنے آ گیا ، پھر جولائی 2001 مشرف ، واجپائی ”آگرہ سمٹ ” میں ایک بار کشمیر ایشو پر کھل بات کی گئی لیکن حکومت ہند نے ”آگرہ سمٹ” پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

آمر جنرل پرویز مشرف پر بے شمارسیاسی و انتظامی اعتراضات ہونے کے باوجود کشمیر ی عوام آج بھی جنرل مشرف کی مسئلہ کشمیرپر اپنائی جانے والی حکمت عملی کے حق میں نظر آتی ہے ۔افواج پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق حکمتِ عملی اپنائی ہے ، پرویز مشرف کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے تو کشمیر ایشو سے بالکل پہلو تہی برتی ہے اور اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ۔پیپلز پارٹی کی مسئلہ ِ کشمیرپر حکمتِ عملی ان کے بانی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو سے یکسر مختلف ہے ،کشمیر پر لب کشائی کرتے ہوئے ذوالفقار بھٹو ہمیشہ شعلہ نوا اور سخت گیر دکھائی دئیے مگر اس کے یکسر برعکس بینظیربھٹو کی حکومتیں اورکسی جرمِ ناکردہ کی پاداش میں شومی قسمت مسلط ہونے والی زرداری کی حکومت نے مسٔلہِ کشمیر کو کبھی کوئی اہمیت نہیں دی ۔ امیریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے اداریے کے مطابق مطابق آصف زرداری تمام سابقہ پاکستانی حکمرانوں کے برعکس کشمیر میں جاری مسلح تحریکِ آزادی کو دہشت گردی گردانتے رہے ہیں۔اور آصف زرداری مسئلہ کشمیر کو منجمد کرکے حکومت ہند کے ساتھ تعلق استوار کرنے کے بھی ہامی رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابی جلسوں میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین جواں سالہ بلاول بھٹو بھی وہی ساٹھ سالہ پرانے ، چغلے ہوئے جملے ہی دہرا رہا تھے۔

India and Afghanistan
India and Afghanistan

حالیہ برسوں میں بھارت حکومت افغانستان کے ساتھ سفارتی اور بالخصوص تجارتی تعلقات بڑھاتی نظر آرہی ہے جس کی عملی نظارے بھی ہمیں کچھ عرصے سے دیکھنے کو مل رہے ہیں ،امریکہ بھی افغانستان میں بھارتی کردار بڑھانے کا خواہش مندنظر آتا ہے ۔بظاہرتو ایران کے راسطے افغانستان کے ساتھ تجارت کی بھر پور بھارتی کوششیں ہمیں نظر آرہی ہیں لیکن چاہ بہار کے راسطے ہند، افغان تجارت عملی معنوں میں ممکن اور کامیاب دکھائی نہیں دیتی ۔بری ذرائع نقل سے بندر گاہ تک پھر بحری زرائع سے چاہ بہار تک حالانکہ چاہ بہار بندر گاہ کی گہرائی بھی بہت کم ہے ،چاہ بہار سے ٹرین کے زریعے تجارتی اجناس کی افغانستان تک منتقلی پر دوگنا تگنا سفراور اور دوگنے چگنے اٹھنے والے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے ،جبکہ اس تمام تر مشق کے برعکس واہگہ سے کابل کا سفرمحض چھے سو کلو میٹر بنتا ہے ۔جس میں بار بار لوڈنگ ان لوڈنگ کی صعوبتیں بھی برداشت نہیں کرنا پڑتی،لیکن ان تمام تر تجارتی و سفری سہولتوں سے مستفیدہونے کے لیے بنیادی تنازعہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ،چونکہ پاکستانی عوام نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مذہبی، جذباتی اور فطری وابستگی کی بنا پر ان تمام عوامل کوعملی طور پر درگور کر دیا ہے جن کے تحت مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ تجارتی،سفارتی، معاشی، اخلاقی تعلقات کی بنیادیں رکھی جانی ہیں۔ بھارتی تاجروں اور عوام کو ان تمام تر تجارتی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی حکومت پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے ۔

یہ بات تو اب اظہرمن الشمس ہے کہ حکومت پاکستان روایتی کشمیر پالیسی پر عمل پیرا ہو کر دور دور تک اس مسئلے کا حل حاصل کرتی نظر نہیں آ رہی ، برف کے گولوں سے مسیحائی نہیں کی جاسکتی،حکومت پاکستان کو روایتی کشمیر پالیسی کوچھوڑ کر نئے سرے سے بہتر حکمت عملی تیار کر کے مسئلہ کشمیر سے امریکہ، برطانیہ،یورپی یونین، مشرقِ وسطی اور دیگر اقوامِ عالم کے سامنے مسئلہ کشمیر کو عالمی امن میں بنیادی رکاوٹ کے طورپرپیش کرنا ہوگا۔گزشتہ دنوں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اسلام آباد یاتراپر تھے ،اسلام آباد نے بھر پور طریقے سے ” سب سے پہلے کشمیر” کی فعلا ً حکمت عملی کو اپنا کر بھارت کو واضح پیغام دیالیکن اس سے مزید کچھ اور آگے جاکر خطے کے پائیدار اور مستقل امن کی بنا حاصل کر نے کے لیے پاکستان کو اقوام ِ عالم کے تمام تر سفارتی فورمزپر واضح کرنا چاہیے کہ ہند کے ساتھ تجارت ، اخلاق، محبت، ثقافت،بھائی چارہ، پڑوس داری،سب کچھ لیکن ”سب سے پہلے کشمیر”

Mubashir Dhar
Mubashir Dhar

تحریر:۔مبشر ڈاہر ۔ الریاض سعودی عریبیہ۔
mobushirdahr@gmail.com
+966500061847
٭٭٭٭٭

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Gym Kid
Previous Post عالمی بردہ فروش
Next Post 21 واں سالانہ کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے چھ رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کا اعلان کر دیا
Akram Bajwa

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.