yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شمالی کوریا نے 4 میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

MH Kazmi March 6, 2017 1 min read
NORTH, KOREA, TESTED, BALLISTIC, MISSILES, WHO, WENT, TO, JAPANESE, BORDER
Share this:

شمالی کوریا نے 4 میزائل داغے، جاپان کا دعویٰ

جاپان شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔—فوٹو: اے ایف پی
جاپان شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔—فوٹو: اے ایف پی

سیئول: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری توانائی کے حامل شمالی کوریا نے پیر کے روز 4 بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے 3 اس کی سمندری حدود میں آکر گرے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کے حوالے سے جاپان کا کہنا ہے کہ چاروں میزائل شمالی یونگان صوبے سے مشرقی سمندر کی جانب داغے گئے جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا اس تجربے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل 1 ہزار کلومیٹر (620 میل) سفر طے کرنے کے بعد جاپانی سمندری حدود میں آکر گرے۔

واضح رہے کہ سیئول اور واشنگٹن نے گذشتہ ہفتے ہی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے جس پر شمالی کوریا کو ہمیشہ سے تحفظات رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ دور میں شمالی کوریا کا پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ

رہنما کم جونگ ان کی سربراہی میں شمالی کوریا بین الابراعظم بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) تیار کرنے کا خواہشمند ہے جو امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ داغے گئے میزائلوں میں سے 3 شمالی کورین میزائل ٹوکیو کے خصوصی معاشی زون میں آکر گرے، جس سے اس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے کہ شمالی کوریا ‘خطرے کے نئے مرحلے’ میں داخل ہوگیا ہے۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کا سلسلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے ہم کبھی برداشت نہیں کرسکتے’۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا نے کامیاب میزائل تجربے کی تصدیق کردی

ٹوکیو کے حکومتی ترجمان یوشی ہید سوگا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جاپان، شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا گذشتہ سال بھی 2 جوہری تجربات سمیت متعدد میزائل ٹیسٹ کرچکا ہے لیکن یہ دوسرا موقع ہے جب اس کے میزائل جاپانی حدود میں داخل ہوئے۔

امریکا کی سخت مذمت

امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا اس بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرنے کے لیے تیار ہے’۔

قائم مقام ترجمان مارک ٹونر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ‘ہم ہمیشہ تیار ہیں اور اپنی استعداد میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے’۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ ‘امریکا ان خطرات کے جواب میں اپنے اتحادیوں (جن میں کوریا اور جاپان شامل ہیں)، کے دفاع کی یقین دہانی پر ہمیشہ مضبوطی سے قائم رہے گا’۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PESHAWAR, ZALMY, WON, THE, MATCH, CM, KPK, PERVEZ KHATTAK, ANNOUNCED, TWO BILLIONS, RUPEES, AS, A, GIFT
Previous Post پرویز خٹک کا پشاور زلمی کیلئے 2کروڑ روپے انعام کا اعلان
Next Post کریم اور اوبر کے بعد اب بائیکیا — آزمائش شرط ہے
AFTER, CAREEM, AND, OBER, THEIR, IS, ANOTHER, TAXI, SERVICE, BYKA, TO, BE, USED, IN, KARACHI

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.