counter easy hit

کامران اکمل پی ایس ایل ٹو کے مین آف دی ٹورنامنٹ

پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل میلا کامران اکمل نے لوٹ لیا، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ، بہترین وکٹ کیپر کے ساتھ مین آف دی ٹورنامنٹ کا KAMRAN, AKMAL, MAN, OF, THE, TAURNAMENT, FOR, PSL, 2017ٹائٹل بھی کامران کے نام رہا ۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کی سب سے بڑی اننگز کامران اکمل نے کھیلی ،40 رنزبنانے والے کامران نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر11 میچز میں سب سے زیادہ 353 رنز اسکور کیے جبکہ ایونٹ کی واحد سنچری بھی کامران نے اسکور کی ۔

صرف یہی نہیں کامران اکمل نے وکٹ کے پیچھے 12 شکار کیے جس میں 5اسٹمپس اور 7کیچز شامل ہیں ۔

کامران کو بہترین بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ،یعنی حنیف محمد ٹرافی اور امتیاز احمد ٹرافی کامران کے نام رہیں ۔

بہترین بولر کا اعزاز کراچی کنگز کے سہیل خان نے حاصل کیا، سہیل خان نے نو میچز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں اور فضل محمود ٹرافی اپنے نام کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website