counter easy hit

امریکہ اور چین شمالی کوریا کو میزائل ٹیسٹ سے روکیں گے: اوباما

 missile test Obama

missile test Obama

شمالی کوریا کی اشتعال انگیز ہٹ دھرمی نے دو حریفوں امریکہ اور چین کو متحد کر دیا۔ امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ امریکہ اور چین مستقبل میں شمالی کوریا کو میزائل ٹیسٹ سے روکیں گے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) شمالی کوریا کی ہٹ دھرمی نے چین اور امریکہ کو متحد کر دیا۔ واشنگٹن میں نیو کلئیر سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چین کوریا کے خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ براک اوباما نے کہا کہ چین اور امریکہ مستقبل میں شمالی کوریا کو میزائل ٹیسٹ سے روکیں گے۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا نے ایک اور میزائل فضا میں داغ دیا۔ گزشتہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی دور تک مار کرنے والے میزائلوں کا بھی تجربہ کیا ہے