yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

نواز شریف ملک بچائو، ایم کیو ایم پر پابندی لگائو

F A Farooqi August 26, 2016 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : میر افسر امان
ایم کیو ایم کے قائد برسوں سے پاکستان کی اساس،دو قومی نظریہ اورپاکستان کے اسلامی تشخص پر اعلانیہ حملے کرتے رہے ہیں اور کررہے ہیں۔پاکستان کے آئین کی کھلی خلاف وردی کے باوجود سیاسی ضرورتوںکے تحت حکمران سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے سے صرف نظر کرتی رہیں ہیں اور کر رہی ہیں۔پاکستان کے عوام جو اسلام اور نظریہ پاکستان کے شیدائی ہیں ایم کیو ایم کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں ۔اس میں شک نہیں کہ ایم کیو ایم کو ڈکٹیٹر ضیا الحق نے بنایا تھا۔ڈکٹیٹر پرویزمشرف نے اس کی آبیاری کی اور ملک کی دو سیاسی جماعتوں نے سیاسی ضرورتوں کے تحت ایم کیو ایم سے بازپرس تک نہیں کی۔ فوج نے تو اس کی ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے ١٩٩٢ء اس کے خلاف ملٹری آپریشن کیا تھا۔ جناح پور کے نقشے بھی برآمند کیے تھے۔ ٹارچر سیل بھی عوام کے سامنے آئے تھے۔ مگر اس کے بعد نواز شریف نے کروڑوں روپوں سے ایم کیو ایم کی مدد کی تھی۔بے نظیر مرحوم نے تو ایک دفعہ جہاں تک کہہ دیا تھا کہ ایم کیو ایم نے ملک کے خلاف منی بغاوت شروع کی ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ نصیراللہ بابر نے ایم کیو ایم کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا تھا۔نواز شریف نے بھی ملک کے مایا ناز اور محب وطن حکیم سعید صاحب کے قتل کے وقت ایم کیو ایم کے خلاف کچھ کارروائی کی تھی۔ مگر یہ سب اقدام نامکمل اور ادھورے تھے۔ الطاف حسین نے ملک سے محبت کرنے والے اردو بولنے پاکستان کی آبادی کو ملک کے خلاف اُکساتے رہے اور بلا آخر نفرت اور لسانیت کاز ہر گھولنے میں کامیاب بھی ہو گئے۔ پاکستان کے دیگر صوبوں کے اردو بولنے والے تو صوبوں کی آبادی میں ضم ہو گئے تھے اور الطاف حسین کی لسانیت کے زہر کو اپنے قریب نہیں آنے دیا مگر صوبہ سندھ جس میں اردوربولنے والوں کی زیادہ آبادی ہے۔

الطاف حسین کی لسانیت بھری زہر کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔الطاف حسین نے سب پہلے کراچی قائد اعظم کے مزار کے سامنے پاکستان کا جھنڈا جلایا تھا۔اردو بولنے والے جن کے ہاتھ میں ہمیشہ قلم اور دلیل ہوتی تھی جو پاکستان کے محب وطن شہری تھے اور اب ہیں، اُن کو اُکسایا اورحقوق یا موت کا نعرہ دیا۔ ٹی وی اوروی سی آر فروخت کرو اور اسلحہ خریدو کا کہا تھا۔ را سے کئی دفعہ مدد کی اپیل کی۔ کارکنوں سے کہا کہ شام کو کلفٹن کے میدان میں جا کر اسلحہ چلانے کی کی ٹرنینگ کرو ۔دبائو اور خوف کی کیفیت میں کارکن جی بھئی ہاں بھئی کہتے رہتے ہیں۔پاکستان کے دشمن (مرحوم) جی ایم سید(غلام مصطفٰے سید) جو جئے سندھ نعرے کا بانی تھا، جس نے بھارت جا کر اندرہ گاندھی کو پاکستان پر حملے کی دعوت دی تھی ،سے دوستی کی اور کہا سندھی مہاجر بھائی بھائی نسوار اور دھوتی کہا ںسے آئی۔ یعنی سندھ میں رہنے والے مہاجر اور سندھی تو بھائی بھائی ہیں یہ پٹھان اور پنجابی سندھ میں کہاں سے آ گئے۔

Karachi Violence
Karachi Violence

کراچی میں فسادات کروائے پاکستانیوں کو آپس میں لڑوایا۔پھر اسی جئے سندھ کے کارکنوں حیدر آباد میں بے گناہ اردو بونے والے ٣٠٠ شہریوں کو ایک دن میں دس جگہ حملہ کر کے شہید کر دیا۔ دوسرے دن الطاف حسین کے دہشت گردوں نے کراچی میں ٥٠ سے زائد سندھی مچھروں کو بسوں سے اُتار کر بے گناہ شہید کر دیا۔ پھر پیپلز پارٹی سے لڑائی شروع کی۔ اس وقت کے فوجی جرنل آصف جنجوعہ صاحب نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے یرغمالی کارکنوں کو ایک دوسرے کے کیمپوں سے رہا کروایا۔اس کے بعد فسادی الطاف حسین نے جماعت اسلامی سے لڑائی مول لی اور اس کے ١٢ کارکنوں کو شہید کروا دیا۔ اس کے بعد عامر خان اور آفاق احمدالطاف حسین سے ٢٤سال پہلے بھارت کا را کا ایجنٹ ہونے کا انکشاف کر کے علیحدہ ہو گئے۔ پھر الطاف حسین نے نیا نعرہ دیا جو قائد اکا غدار ہے وہ موت کا حق دار ہے۔دونوں طرف سے سیکڑوں کارکن مارے گئے۔

پھر الطاف حسین کے عسکری ونگ کے مسلح ٣٥٠٠٠ دہشت گردوں کا انکشاف ہوا۔جس کی خبر پہلے کراچی کے انگریزی اخبار نے نشر کی اور اس کے بعد ایک اردو اخبار نے سرخی لگائی۔ کیا یہی مسلح کارکن کراچی کا امن تباہ وبرباد نہیں کرتے رہے؟۔ دہلی میں دو قومی نظریہ کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ہند کی تقسیم ایک سنگین غلطی تھی اور کہا کہ دلی والوں مہاجر واپس آ جائیں توتم قبول کرو گے؟کراچی جو منی پاکستان ہے اسے تیس سال تک یرغمال بنائے رکھا۔ ایک فون کال پر شہر بند کروا دیا جاتا تھا۔ اُدھر کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے خلاف جب ہڑتال ہوتی تو کراچی میں کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اسلحہ کے زور پرشہر کو بند کروا دیا جاتارہا۔

ایم کیو ایم کے ایک صوبائی ممبر کے قتل پر کراچی کے ٢٠٠ مظلوموں کو قتل کروا دیا۔پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف نازیبا گفتگو کر کے اور فوج کے لوگوں کے نام لے لے انہیں پھانسیوں پر چڑھانے کی باتیں کرتا رہا۔ بلا آخر ان ساری باتوں کو سامنے رکھ کر کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریش شروع ہوا۔ پاکستان کے رینجرز نے دن رات محنت کر کے کراچی کا امن بحال کیا ۔پاکستان کا صنعتی شہر جو پاکستان کو ٧٠ فی صد ریونیو کما کر دیتا ہے اس کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔ پاکستان میں جن دہشت گرد مسلح تنظیموں پر پابندی لگائی گئی تھی ان کے دہشت گردوں کو پاکستان رینجرز گرفتار کر رہی ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے دہشت گرد جن کا تعلق عسکری ونگ سے ہے کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ہر پکڑا جانے والا قتل و غارت اور را سے ٹرنینگ کا اقرار کر رہا ہے۔

Altaf Hussain
Altaf Hussain

کراچی کا امن الطاف حسین کو ایک نظر بھی پسند نہیں۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ہڑتالی کارکنوں کے سامنے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوائے۔پاکستان و ناسور کہا اور ایسی باتیں کی جو ایک محب وطن پاکستانی بیان نہیں کر سکتا۔ کار کنوں کو رینجرز ہیڈ کواٹر اور نجی ٹیلیوژن کے دفتروں پر حملے کا حکم دیا۔ مسلح کارکنوں نے اس پر عمل کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے دفتر پر حملہ کیا اور اس کے کارکنوں کوزخمی کیا ۔اس دوران دو شہری شہید بھی ہو گئے۔ اس پر قانون حرکت میں آیا اور شہر میں ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔عدالت میں پیش کیا ۔ وہی حملہ کرنے والے کارکن جو الطاف حسین کے حکم پر ایک دن پہلے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے پھرربوٹ کی طرح کسی کے حکم پر ایک دم عدالتی پیشی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔شہر میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کر دیے گئے ہیں۔ عوامی جگہوں ناجائز طور پر تعمیر کیے گئے دفاتر کو مسمار کیا جا رہا ہے۔٩٠ زیرو کے ارد گرد الطاف حسین کی تصویریںاُتار دی گئیں۔ مکہ چوک کو شہید ملت لیاقت علی خان کا نام دے دیا گیا ہے۔

فاروق ستار نے خطرے کی بُو سونگھتے ہوئے کہ شاید ایم کیو ایم پر مقتدر حلقوں نے پابندی کا ارادہ کرلیا پریس کانفرنس کر کے الطاف حسین سے لا تعلقی کا اعلان کیا جو ایک ڈرامہ ہے۔ الطاف حسین نے بھی فاروق ستار کے اس بیان کی تاہید کر دی۔ دوسری دن امریکامیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، پاکستان کے خلاف پہلے سے زیادہ گندی زبان استعمال کی اور کہا ہندوئوں ہمیں معاف کر دو۔پھر سائوتھ افرقہ خطاب کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل سے مدد کی اپیل کر کے پاکستان دشمن ہونے کا آخری ثبوت بھی خود ہی پیش کر دیا۔

نواز شریف صاحب آپ نے قوم کے سامنے بیان دیا کہ پاکستان کے خلاف کہے گئے ایک ایک لفظ کا حساب لیا جائے گا ۔ اب پاکستان کے عوام آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پر پاکستان کے قانون کے مطابق پابندی کا فوراً اعلان کریں جیسے مرحوم بھٹو نے نیشنل عوامی پارٹی کے پاکستان خلاف بیان پر کارروائی کرتے ہوئے پابندی لگائی تھی۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Indian Army in Kashmir Violence
Previous Post کشمیری آزادی کے متوالے
Next Post آرمی چیف اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری
China-Pakistan Economic Corridor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.