yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مولانا فضل الرحمٰن کبھی بھی عمران خان کی طرح دھرنے کے نتائج حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی ۔۔۔۔۔ رؤف کلاسرا نے ایسی بات کہہ دی کہ مولانا پریشان اور کپتان حیران ہو جائیں گے

MH Kazmi October 19, 2019 1 min read
Molama Fazal ur Rahman, will, not, attain, the, results, of, Sit in, Because, the, DG, ISI, at, that time, and, now, were, same
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) کچھ دن پہلے تک اسلام آباد میں حکومتی ترجمان‘ وزرا اور میڈیا مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ پر جگتیں مار رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے حامی ان کا مذاق اڑا رہے تھے۔ ہم میں سے کوئی بھی لانگ مارچ کو سنجیدہ نہیں لے رہا تھا ۔

نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔پچھلے ہفتے تک ہمارا خیال تھا کہ مولانا جلدی کررہے ہیں‘ ایک سال میں حکومت کتنی ہی بری پرفارمنس دے‘ وہ اَن پاپولر نہیں ہوتی۔ دو سال لگ ہی جاتے ہیں ۔ نہ عمران خان نے نواز شریف کے دو سال گزرنے کا انتظار کیا تھا اور نہ ہی اب مولانا اور نواز شریف انتظار کے موڈ میں ہیں۔ اگرچہ دھرنے کے بعد عمران خان چار سال کوششوں میں مصروف رہے‘ لیکن حکومت کو نہ ہٹوا سکے‘ تاہم عمران خان یہ کریڈٹ لے سکتے ہیں کہ آخر انہوں نے نواز شریف کو پانامہ پر سزا دلوائی اور وزیراعظم ہاؤس سے سیدھا جیل بھجوایا ۔ ان پانچ برسوں کی محنت‘ جلسے جلوسوں اور الیکشن کے بعد وزیراعظم بھی بن گئے۔ تو کیا نواز شریف اور مولانا نے بھی وہی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو عمران خان نے کیا تھا ؟ کیامولانا بھی یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ اس راستے پر وہی نتائج حاصل کریں گے جو عمران خان نے حاصل کیے تھے؟ ہوسکتا ہے باقی حالات وہی ہوں جو عمران خان کے لانگ مارچ یا دھرنے کے وقت تھے‘ لیکن اس دفعہ ایک بڑا فرق ہے‘ اُس وقت سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر السلام اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بارے کہا جارہا تھا کہ وہ سول حکومت کے ساتھ ایک پیج پر نہیں تھے‘ لہٰذا دل جلے یہ کہتے تھے سارا کھیل کسی کے اشارے پر کھیلا جارہا ہے اور عمران خان کو انہی قوتوں کی حمایت حاصل ہے۔

ایک دن وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے بی بی سی کو انٹرویو میں یہ کہہ ڈالا کہ دھرنے کے پیچھے جنرل تھے اور نواز شریف کے پاس خفیہ ٹیپس بھی موجود تھیں ۔اگرچہ اس وقت مشاہد اللہ سے استعفیٰ لے لیا گیا ‘لیکن کچھ عرصے بعد جب گرد بیٹھ گئی تو انہیں دوبارہ وزیر بنا دیا گیا ۔ یہ پیغام فوجی قیادت‘ میڈیا اور عوام کو دینا مقصود تھا کہ عمران خان کے دھرنے کے پیچھے عسکری لوگ تھے۔یہ اور بات ہے کہ نواز شریف اقتدار میں آتے ہی یکدم مصلحت پسند کا روپ دھار لیتے ہیں۔ ایک وقت میں کئی کھیل کھیلتے ہیں‘ ایک طرف وہ ہر جگہ جنرل راحیل شریف کو ساتھ رکھتے‘ لیکن یہ تاثر بھی وزرا اور پسندیدہ صحافیوں کے ذریعے دینانہ بھولتے کہ فوجی قیادت سے اختلافات چل رہے ہیں۔ اسی لیے فوجی قیادت کو خوش کرنے کے لیے ڈان لیکس پر جے آئی ٹی بنا دی اور آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دو افسران شامل کر کے وزراکو حکم دیا کہ وہ ان کے سامنے پیش ہوں۔ اس وقت نواز شریف جرأت نہ کر سکے کہ سٹینڈ لیتے‘ تاہم یہ جرأت اس وقت انہیں یاد آئی جب وہ وزیراعظم کے عہدے سے برطرف ہوئے اور کچھ دن بعد ملتان میں اسی رپورٹر کو بلا کر وہی باتیں کہہ ڈالیں جن سے وہ خود انکاری تھے‘ بلکہ اسی رپورٹر کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا تھا جسے اب انٹرویو دے رہے تھے۔ تاہم اس دفعہ کہا جاتا ہے وزیراعظم عمران خان اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں۔

یہ بھی بڑی دلچسپ تاریخ ہے کہ ماضی میں جب سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر نہیں تھے تو محسوس کیا جاتا تھا کہ میڈیا کو آزادی ہے۔ میڈیا والوں پر دبائو نہیںہوتا تھا کیونکہ دونوں کوشش کرتے تھے میڈیا ان کی طرف رہے‘ تاکہ وہ ان کے نقطۂ نظر اور ترجیحات کو رپورٹ کرے ۔ اگر آپ لوگوں کو یاد ہو تو شاہد خاقان عباسی کے دور میں جب فیض آباد کا دھرنا ہوا تھا ‘تو کہا جاتا تھا کہ اس وقت بھی سول اور فوج ایک پیج پر نہ تھے‘ لہٰذا جب حکومت نے پیمرا کے ذریعے دو تین اینٹی حکومت ٹی وی چینلز بند کیے تو طاقتور حلقوں نے ان چینلز کی حمایت میں وزن ڈال کر انہیں کھلوا دیا تھا۔ واللہ اعلم۔ تاہم جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں‘ بڑے عرصے بعد سول اور فوجی حکام ایک پیج پر ہیں‘ لہٰذا میڈیا کو قدرے دبائو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ میڈیا جو برسوں تک پرچار کرتا رہا کہ پاکستان نے اگر ترقی کرنی ہے تو فوجی اور سویلین لیڈرشپ ایک پیج پر ہونی چاہیے۔ شاید اسے پتہ نہ تھا کہ جس دن یہ ایک پیج پر آگئے تو سب سے بڑا نشانہ اور کوئی نہیں‘ میڈیا ہی ہوگا ۔ شاید اسی تناظر میں کچھ بڑے بڑے ٹی وی اینکرز کو بلا کر کہا گیا کہ وہ اپنی صفیں درست کر لیں اور عمران خان حکومت کی اچھی اچھی باتیں رپورٹ کرنا شروع کر دیں ۔

ٹی وی چینلز کو بھی ہدایات آنا شروع ہوگئیں کہ وہ کیا دکھایا کریں اور کیا نہیں۔ دوسری طرف عمران خان ‘جو میڈیا کی طاقت ہی سے اوپر آئے تھے ‘ یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ میڈیا ان کا ساتھی رہا ہے‘ دشمن نہیں ۔ لیکن وہ دھیرے دھیرے عوام اور میڈیا سے دور ہوتے چلے گئے۔ جس میڈیا کی وہ دن رات تعریفیں کرتے تھے وہ انہیں برُا لگنے لگا۔ ایک دن انہوں نے کابینہ اجلاس میں میڈیا کے لیے بھی دہشت گرد عدالتوں کی طرز پر علیحدہ عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں فوری سزائیں دی جائیں ۔ وزیرقانون فروغ نسیم کو کہا گیا کہ وہ قانون بنا کر لائیں۔ دوسری طرف میڈیا والوں کو کہا گیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ سزائوں کے لیے تیار ہوجائیں ۔ اس وقت عمران خان کے اقتدار کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے‘ لیکن سیانے کہتے ہیں کہ جب آپ عروج پر پہنچ جاتے ہیں تو وہی مرحلہ آپ کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ عمران خان اس وقت جس عروج پر پہنچ چکے ہیں اس سے زیادہ آگے وہ نہیں جا سکیں گے‘اب ان کے پیچھے آنے کے امکانات زیادہ ہیں‘ آگے جانے کے نہیں ۔ اس ایک سال میں وہ بہت سا وقت ضائع کر بیٹھے ہیں اور ان لڑائیوں اور باتوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں جن سے انہیں بچنا چاہیے تھا ۔ اگر انہوں نے ایک ساتھ اتنے محاذ کھولنے تھے‘ مہنگائی کرنی تھی‘ اپنے ووٹرز کی چیخیں نکلوانی تھیں تو پھر انہیں میڈیا کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے تھے ‘جو انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرح پہلے دن سے ہی شروع کر دی تھی ۔ ہوسکتا ہے عمران خان کو محسوس ہوا ہو کہ اب وہ وزیراعظم بن گئے ہیں‘ سب طاقت ان کے پاس ہے ‘ سول ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے‘اب میڈیا ان کا کیا بگاڑ سکتا ہے ؟ غالباً اب انہیں پتہ چل رہا ہوگا کہ جب مولانا فضل الرحمن کا دھرنا اسلام آباد آنے کو تیار ہے تو میڈیا کیا رول ادا کررہا ہے۔ شروع میں میڈیا نے کسی حد تک حکومت کو سپورٹ دینے کی کوشش کی‘ لیکن اب جس دن سے مولانا نے نوجوانوں سے خوفناک انداز میں سلامی لی ہے اور کہا ہے کہ اٹھارہ برس سے اوپر کے لڑکے مارچ میں شریک ہوں گے تو سب کو فکر لاحق ہوگئی ہے۔ اچانک حکومت کے مشیروں‘ وزیروں اور میڈیا نے بھی مولانا اور ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینا شروع کر دیا ہے۔ مولانا نے اچانک میڈیا پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔ حکومت کی میڈیا کے خلاف سخت کارروائیوں نے مولانا کا کام آسان کر دیا ہے۔ اب پی ٹی آئی حکومت نے بھی وہی حربے اختیار کرنے شروع کر دیے ہیں جو کبھی نواز شریف دور میں عمران خان کے خلاف استعمال ہوتے تھے۔مجھے یاد ہے نواز شریف دور میں ٹی وی چینلز پر دبائو تھا کہ وہ نہ تو عمران خان کے لوگوں کو ٹی وی شوز میں بلائیں اور نہ ہی جلسوں کو کوریج دیں ۔ اب عمران خان کی حکومت وہی سب کچھ مولانا کے ساتھ کررہی ہے۔ اگر نواز شریف عمران خان کو ان طریقوں سے نہیں روک سکے تو کیا وہ مولانا کو روک سکیں گے؟ لوگ ستمبر کو ستم گر کہتے ہیں‘ لیکن مجھے نومبر خطرناک لگ رہا ہے۔ عمران خان حکومت کی پہلے سال میں بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ فوجی قیادت کو ایک پیج پر لے آئے‘ لیکن بڑی ناکامی یہ ہے کہ جن دو طبقات کے کندھوں پر بیٹھ کر وہ اقتدار میں آئے تھے وہ ان سے متنفر ہوچکے ہیں ۔ ایک عوام جس سے کیے گئے سب وعدے جھوٹے نکلے ہیں اوردوسرا میڈیا جس کو وہ دہشت گردوں کی طرح عدالتیں لگا کو سزائیں دلوانا چاہتے ہیں ۔

Molama Fazal ur Rahman, will, not, attain, the, results, of, Sit in, Because, the, DG, ISI, at, that time, and, now, were, same

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
if, Prime Minister, Imran Khan's, espectations, will, come, true, or, not?
Previous Post نہ وزیراعظم کی توقعات پوری ہو سکیں اور نہ ہی عوام کی تقدیر بدلی ۔۔۔ اسکی سب سے بڑی وجہ عمران خان کا یہ کھلاڑی ہے ۔۔۔۔ کالم نگار آصف عفان نے صاف صاف بتا دیا
Next Post صرف دھرنا نہیں ۔۔۔۔ بیورو کریسی اور پولیس اپوزیشن کے ساتھ مل چکی ہے ۔۔۔ اند رکھاتے بغاوت کی کیا پلاننگ چل رہی ہے؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف
Not, Only, Sit in, bureaucracy, and, all, establishment, is, on, the, back, of, Opposition

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.