yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیرون ملک سے بھاری سرمایہ لگا کر عمران خان کو متنازعہ بنانے کی سازش ۔۔۔۔۔چند روز قبل عمران خان سے ملاقات کرنے والے صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

Web Editor September 6, 2018 1 min read
Just a few days ago, Imran Khan, a journalist who met the party, was very happy
Share this:

لاہور(ویب ڈٰیسک)قو م خود تبدیل ہوئے بنا سب کچھ بدلنے کی خواہاں، رہنما تدبر نہیں تکبر،دلیل نہیں دھمکی ،منطق نہیں مرضی اور حکمت نہیں زورِ بازو سے سب کچھ بدلنے کے چکر میں ۔دکھ یہ کہ ممنو ن حسین صدرپاکستان ہو کر عدالتی مفرور حسین نواز کو جھپیاں ماریں ، غم یہ کہ آئین، قانون

نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ کی اس توہین پر اتنا شور بھی نہ مچے جتنا عمران شاہ کے تھپڑوں پر،دکھ یہ کہ 3بار کے وزیراعظم نواز شریف سوا دو سالوں میں 5فورمز پر سنے جانے کے باوجود 3سوالوں کے جواب نہ دے سکیں ، غم یہ کہ جس کیس کا میاں صاحب خود دفاع نہ کرسکیں ،بڑے بڑے ’’جگادری‘‘ ا بھی تک اس کیس کا دفاع کر رہے ،دکھ یہ کہ عمران شاہ کو سزا ہلکی ملی ، غم یہ کہ سانحہ ٔ بلدیہ ٹاؤن سے سانحہ ٔ ماڈل ٹائون تک ہلکی سزا بھی نہ ہوئی ،دکھ یہ کہ معیشت آئی سی یو میں ،غم یہ کہ مفتاح اسماعیل ،اسحق ڈار بھی مشورے دے رہے ، دکھ یہ کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن ، اسمبلیوں کو جعلی سمجھیں ،غم یہ کہ ان کی جماعت انہی جعلی اسمبلیوں کا حصہ ،بیٹا اسی جعلی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہارا اور مولانا نے خود بھی انہی جعلی ممبران سے ووٹ مانگے ، دکھ یہ کہ کراچی نے ایم کیو ایم کو رد کر کے مینڈیٹ دیا عمران خان کو اور عمران خان نے ہاتھ ملایا ایم کیو ایم سے،غم یہ کہ بحیثیت وزیر حکومت کا حصہ

ہو کر خالد مقبول صدیقی کہتے پھریں ’’ یہ الیکشن جعلی ‘‘، دکھ یہ کہ آئی جی سے وزیراعلیٰ پنجاب تک کوئی بھی خاور مانیکا کا دباؤ برداشت نہ کرسکا ،غم یہ کہ وزیراعظم 80فیصد کیس سے ہی لاعلم ، دکھ یہ کہ عمران خان کی سیاسی و بیوروکریٹک تقرریاں انتہائی بُر ی ،غم یہ کہ وہ یہ ماننے کو تیار ہی نہیں۔دکھ یہ کہ کرپشن میں ڈوبا سندھ عام آدمی کیلئے جہنم بن چکا ،غم یہ کہ چرچے بلاول کے تقریری حسن کے ، دکھ یہ کہ بلوچستان میں با ل صفاپائوڈر والے آٹے کی روٹی بھی اتنی مہنگی کہ 3وقت کھانے والے ایک وقت پر آگئے ،غم یہ کہ سرداروں کے پالتو جانوروں کی خوراکیں دبئی سے آرہیں ، دکھ یہ کہ انصاف کی آس میں غریب کی نسلیں مرمُک جائیں ، غم یہ کہ طبقہ اشرافیہ کیلئے جیلیں فائیواسٹار،قید خانے رنگین، ملزم عاصم حسین کے علاج باہر ، ملزم شرجیل میمن کی سب جیل میں شہد سے زیتون تیل تک سب کچھ میسر اور مجیدا چکزئی سے مشتاق رئیسانی تک سب آزاد ، دکھ یہ کہ شہباز شریف چیف جسٹس کے سامنے کہہ دیں کہ’’ 4سوکروڑ لگا کر ایک بوند صاف پانی نہ پہنچا سکا‘‘ اور پھر بھی آزاد ،غم یہ کہ صاف پانی منصوبے کی ایک چُنی مُنی کمیٹی کے

سربراہ قمر السلام کا سچ بھی جھوٹ ہوا ، دکھ یہ کہ پہلے کاغذوں میں بلاول کی زمین آٹھ روپے مرلہ، شریفوں کا رائے ونڈ اڑھائی روپے مرلہ ،غم یہ کہ اب کپتان کا فضائی سفر55روپے فی کلومیٹر ،دکھ یہ کہ فیاض الحسن چوہان کی حاجی نرگس والی تقریر بے ہودگی ، غم یہ کہ اس بے ہودگی پر سامنے بیٹھے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ’’شاہین ‘‘ قہقہے ماررہے ،تالیاں بجار ہے ۔دکھ یہ کہ تحریک انصاف حکومت بونگیوں پہ بونگیاں ماررہی ،غم یہ کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کومتنازع بنانے کیلئے اندرون وبیرون ملک سوچوں سے زیادہ سرمایہ کاری ہو چکی ،دکھ یہ کہ کوئی سچ ماننے کو تیار ہی نہیں ،غم یہ کہ ہر جھوٹ من وعن مانا جارہا ،دکھ یہ کہ کوئی پرانا پاکستان چھوڑنے کو تیار نہیں ،غم یہ کہ تعصب ،تمسخرکی عینکیں لگائے ہر کوئی پوچھ رہا کہاں ہے نیاپاکستان ،دکھ یہ کہ اند رسے سب ڈکٹیٹرز ،غم یہ کہ اوپر سے سب جمہوریت پسند ،دکھ یہ کہ اپنی اولادیں ،جائیدادیں باہر ،غم یہ کہ ہماری نسلوں کا مستقبل ان کے ہا تھ میں ،دکھ یہ کہ ملک قرضے کا سود دینے سے بھی قاصر ،غم یہ کہ امریکہ کو سبق سکھانے کی باتیں ہور ہیں ،دکھ یہ کہ

ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ، غم یہ کہ دعوے پارسائی کے ،دکھ یہ کہ اپنے حقوق کیلئے بھی آواز اُٹھا نہیں سکتے ،غم یہ کہ مسلم اُمہ کی ٹھیکیداری ہورہی ،دکھ یہ کہ سب لٹیروں کے ساتھی ،غم یہ کہ انتظار عادل حکمران کا ، دکھ یہ کہ چند خاندانوں کی نسل درنسل غلامی کی جارہی ،غم یہ کہ سپنے دیکھے جارہے عوامی راج کے اور دکھ یہ کہ آئیڈیل شاہ رخ، ایشوریہ ،غم یہ کہ خواب دیکھے جار ہے آزادیٔ کشمیر کے ۔دل تو چاہ رہا تھا کہ جعلی دودھ سے جعلی پانی تک ،ہر دو نمبری میں ایک نمبر قوم پر بھی بات کروں مگرپھر بات کہیں سے کہیں نکل جائے گی ،یہ قصے پھر سہی ،آج ذکر رہنماؤں تک ہی موقوف ، اپنے وہ رہنما جن کا ایک مشتر کہ دکھ یہ کہ جمہوریت ، سویلین بالادستی اور پارلیمنٹ کی سپریمسی کے خلاف سازشیں ہور ہیں ،حقیقت حال یہ کہ کرپشن فری پاکستان کی خواہش مند جماعت اسلامی نے وزارتِ عظمیٰ کیلئے ووٹ دیا نواز شریف کو ،اتحادی بنی تحریک انصاف کی ، منصورہ بلا کر کھانا کھلایا زرداری صاحب کو ،مولانا فضل الرحمن مشرف ،پی پی اور ن لیگ سب کے اتحادی ،حلف نامے میں تبدیلی ،فاٹا مرجر کو بنیاد بنا کر مولانا نے جس

ن لیگ کو چھوڑا 4ماہ بعد اسی ن لیگ کے امیدوار کی حیثیت سے صدارتی انتخاب لڑا،اچکزئی صاحب کل جس ایم ایم اے کو ’’مُلا ملٹری ا لائنس‘‘ کہتے تھے ، آج اسی ایم ایم اے کے ساتھ کھڑے ہوئے ،آصف زرداری نے ق لیگ کو قاتل لیگ کہا پھر ق لیگ کو شاملِ اقتدار کر کے پرویز الہٰی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا ،خود اسپیکر شپ کیلئے ن لیگ سے ووٹ لے لئےمگر وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو ووٹ نہ دیئے ، ابھی کل ہی زرداری صاحب رائے ونڈ میں فرما رہے تھے ’’مجھے اور نواز شریف کو چھوڑیں ہمارے بچے بلاول ،بختاور اور حسن ،حسین بھی مل کر چلیں گے ، پھر انہی کے منہ سے یہ سنا ’’اس ملک کا سب سے بڑا ناسور نواز شریف ‘‘ انکل نوا زشریف آپ مودی کے یار۔۔۔ بلاول کے درجنوں ایسے بیانات ، ایک الگ کہانی۔ یاد رہے جب معاملہ اقتدار کا ہو ،مفاد مشترکہ ہو تو مل کر این آر او بھی ہوجائے ،میثاقِ جمہوریت بھی کر لیا جائے ، پنجاب اور مرکز میں اکٹھے اقتدار کے مزے بھی لوٹ لئے جائیں ، جمہوریت کی آڑ میںدھرنوں کے دنوں پارلیمنٹ میں ایک ہونے کا ڈرامہ بھی ہو جائے ۔ذرا ن لیگ کی بھی سن لیں ، دھرنوں کے پیچھے خفیہ ہاتھ ،اس

انٹرویو پر مشاہد اللہ فارغ ، خود نواز شریف یہی فرمائیں تو واہ واہ ،ڈان لیکس غلط ، طارق فاطمی ،پرویز رشید قربان ،خود میاں صاحب یہی کہہ دیں تو تالیاں ،قومی اسمبلی میں نواز شریف کہیں ،جناب عالیٰ یہ ہیں وہ ذرائع آمدن کہ جن کی بنیاد پر ہم نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے،تب بھی ’’میاں دے نعرے وجن گے ‘‘اور اگر احتساب عدالت میں کہہ دیں ’’ پیسے کہاں سے آئے ،فلیٹس کیسے خریدے گئے ، مجھے تو کچھ پتا ہی نہیں ‘‘ تب بھی نعرے ’’میاں دے ہی وجن گے‘‘ پانامہ پہلا فیصلہ ٹھیک تو دوسرا فیصلہ غلط ،حدیبیہ فیصلہ ٹھیک ، احتساب عدالت کا فیصلہ غلط ، زرداری صاحب کو لاڑکانہ ،لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے ،پیٹ چیر کر لوٹا مال نکالیں گے ،واہ واہ ، واہ واہ ، زرداری صاحب کو رائے ونڈ کھانے کھلانے سے صدارتی انتخاب تک ،ہر معاملے میں منتیں سماجتیں ،واہ واہ ، واہ واہ ۔ذرا سوچئے ایسے جمہوریت پسندوں کو کسی دشمن یا سازش کی بھلا کیا ضرورت کہ جن کا حال یہ وزیراعظم گیلانی پرویز مشرف سے حلف لیں ،ن لیگ کے وزراء مشرف سے حلف لے لیں ، پی پی گارڈ آف آنر دے ،ن لیگ باہر بھجوائے ،مشرف کیس کی فائل 35دن

وزیراعظم عباسی کے میز پر پڑی رہے اور دستخط نہ ہوسکیں لیکن ہر ایک کی تقریر ، بھاشن میں مشرف کی برائیاں اور رونا دھونا یہ کہ آمر کو کیوں واپس نہیں لایا جارہا ، حکومت دونوں پارٹیوں نے کی ،پی پی کو تو چھوڑیں ، وہ تو بے نظیر بھٹو کے قاتل بھی نہ پکڑسکی، حالانکہ زرداری صاحب فرما چکے تھے کہ ’’وہ بی بی کے قاتلوں کو جانتے ہیں ‘‘، ن لیگ بھی 5سال اقتدار میں رہ کر مشرف کو بھجوا سکی ،واپس نہ لا سکی ۔یقین جانیے جب 5سال پانی و بجلی وزارت کے مزے لوٹ کر بھی کچھ نہ کرنے والے خواجہ آصف آج ڈیم کی اہمیت پر پُر مغز باتیں کریں ، جب 5سال اقتدار میں رہ کر اور ایک سال وزیرداخلہ رہ کر احسن اقبال فرمارہے ہوں کہ ’’ باہر پڑے 2ارب ڈالر کیوں نہیں لائے جارہے‘‘ اورجب 12دنوں کے اقتدار والے عمران خان سے 5دفعہ وزیراعلیٰ رہنے والے شہباز شریف یہ پوچھ رہے ہوں کہ’’ کہاں ہے ریاست مدینہ‘‘ تو یقین ہو جائے کہ سب نمبر گیم کے کھلاڑی ،شکوے، شکایتوں والی مشینیں ، قولی شیر ، باتوں کے دھنی ، زمانہ امن کے ٹیپوسلطان اور نظریۂ ضرورت کے امام ، اور پھر جب تیسرے درجے کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی ’’باعزت واپسی ‘‘ کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا نے والی پی پی حکومت کے سرخیل اور رچرڈ ہالبروک کے پیچھے ہاتھ باندھے کھڑے زرداری صاحب کے جانثار رضا ربانی آج عمران خان کو مشورے دیتے ملیں کہ ’’ہم خود مختار قوم ،آپ امریکی وزیرخارجہ سے نہ ملیں ‘‘تویہ یقین بھی آجائے کہ جب تک یہ سب زندہ، سلامت ،انہیں کسی دشمن ، کسی سازش کی کوئی ضرورت نہیں ،یہ خود کفیل ، چشم بددور، باقی رہ گئی ،تبدیلی ،نیا پاکستان ،ریاستِ مدینہ ،اللہ خیر ہی کرے، قوم خود تبدیل ہوئے بنا سب کچھ بدلنے کی خواہاں، رہنما تدبر نہیں تکبر، دلیل نہیں دھمکی ، منطق نہیں مرضی اور حکمت نہیں زورِبازو سے تبدیلی لانے کے چکر میں ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Knowing which country is the only Islamic country where the body is legally legitimate, your eyes will open open
Previous Post دنیا کا وہ واحد اسلامی ملک جہاں جسم فروشی قانونا جائز ہے یہ ملک کون سا ہے جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
Next Post جب 1965 کی جنگ کے ہیرو پائلٹ نے اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا،پاک فضائیہ کے ہاتھوں یہودی ریاست کے نیست و نابود ہونے کی داستان
The story of the destruction of the Jewish state by the Holy Air

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.