yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا ڈاکٹر عافیہ زندہ ہے؟

Web Editor May 22, 2018 1 min read
Is Dr. Aafia alive?
Share this:

دم گُھٹتا جارہا ہے افسردہ دلی سے یارو!

کوئی افواہ ہی پھیلا دو کہ کچھ رات کٹے

امریکی قید میں مظلوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ کئی برس سے حکمرانوں کی بےحسی کی چادر تانے پڑا تھا۔ کل سوشل میڈیا پر اچانک ہی اس کی موت کی افواہ نے ہل چل پیدا کر دی۔ انٹرنیٹ اب ہماری زندگیوں کا لازمی اور غالب جزو بن چکا ہے۔ ہم اس کی اطلاعات کی تصدیق کیے بِنا ہی متاثر ہو جاتے ہیں۔ پھر یہ متاثر ہونا لائک، کمنٹ اور شیئر کے ذریعے دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتا ہے۔

کل ڈاکٹر عافیہ کی موت کی خبر بھی ایک غیرمستند سائٹ پر سامنے آئی، اور چونکہ عافیہ قوم کی دُکھتی رگ ہے‘ لہٰذا یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگ بےچین ہو کر اپنی مظلوم بہن کی خیریت معلوم کرنے ان کی فیملی کی جانب لپکے۔ فیملی ترجمان ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے مطابق:

ڈاکٹر عافیہ کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں حکومتِ پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی، اور کوشش کے باوجود پاکستانی اور امریکی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ جبکہ دو سال سے زائد عرصہ گزر گیا، اہلِ خانہ رسمی رابطے سے بھی محروم ہیں۔ اس لیے عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں اور دعا کریں کہ اللّٰہ تعالیٰ جلد ہماری بہن کو مکمل عافیت کے ساتھ وطن واپس لانے والے حکمران عطا فرما دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پروٹوکول یہ ہے کہ سب سے پہلے فیملی کو اطلاع دی جاتی ہے، اور اس کے بعد جس ملک کا باشندہ ہوتا ہے اس ملک کے قونصلیٹ یا سفارتخانہ کو اطلاع دی جاتی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ عائشہ فاروقی سے بذریعہ ای میل رابطہ کرنے پر جواب آیا ہے کہ وہ پیر کے دن کنفرم کرسکیں گی۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عافیہ کے انتقال کی افواہ کے بعد اندرون و بیرونِ ملک سے ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹیلی فون، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے عافیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں، عوام مظلوم عافیہ کی واپسی کے بغیر امریکی قاتل کرنل جوزف کو چھوڑ دینے پر شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہارکر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ سے متعلق افواہیں پھیلانے کا مقصد امریکی قاتل کرنل جوزف کی شرمناک واپسی پرشدید عوامی تنقید کا رخ موڑنا بھی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو 2003 میں مبینہ طور پر اس وقت کے حکمران پرویز مشرف کی اجازت پر کراچی سے تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کر کے بگرام ایئربیس افغانستان لے جایا گیا تھا۔ یہاں پانچ سال تک امریکی عقوبت خانے میں انسانیت سوز مظالم توڑے گئے۔ برطانوی نَومسلم صحافی ایوون ریڈلے نے یہاں موجود قیدی نمبر 650 کے ڈاکٹر عافیہ ہونے کا انکشاف عالمی میڈیا کے سامنے کیا۔ اس کے بعد اس خاتون کے خلاف ایک عجیب و غریب مقدمہ تیار کیا گیا۔ جس کے مطابق یہ کمزور اور زخموں سے چُور خاتون M_4 گن اٹھا کر امریکی فوجیوں پر حملے کی مرتکب ہوئی ہے۔ ایک فوجی قریب سے گولی مار کر عافیہ کو زخمی کر دیتا ہے۔ وہ بچ جاتی ہے اور 2009 میں امریکہ منتقل کر دی جاتی ہے۔

امریکی قیدیوں پر حملہ کرنے اور مارنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ فرضی اور رسمی عدالتی کارروائی کے بعد چھیاسی (86) سال قید کی سزا سنا دی جاتی ہے۔۔ قید کی سزا کے طور پر انہیں 6×6 کی تنگ و تاریک کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔ جسمانی تشدد اور برہنگی کی اذیت، قرآن کی بےحرمتی پر لباس دینے کی شرط، مظالم کا حصہ ہونے کے باوجود اس خاتون کا عزم مضبوط ہے۔

دوسری جانب اس کے اہلِ خانہ اس مظلوم بیٹی کے لیے انصاف کی تلاش میں مسلسل کوشاں ہیں۔ عدالتی فیصلے میں ان کو دی جانے والی سزا کو سیاسی سزا کہا گیا ہے۔ اس لیے اس معاملے کو سیاسی کیس کے طور پر ڈیل کیا جانا چاہیئے تھا۔ مگر افسوس! سیاست کے ایوانوں میں اس کیس کے لئے کوئی ڈیل نہ کی جاسکی۔

مبینہ طورپر، پرویزمشرف نے اس کی گرفتاری کے عوض ڈالرز وصول کیے اور اپنی کتاب میں اس کا شرم ناک تذکرہ بھی کیا۔ آصف زرداری نے امریکہ سے آئی ہوئی کیس کی اہم دستاویز پر دستخط صرف اس وجہ سے نہیں کیے کہ یہ عافیہ کو بھیجنے والوں کا کام ہے۔ اس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت نے عافیہ کی رہائی کے سلسلے کی اہم ترین کوشش کو ناکام بنا دیا۔

شاید یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ اور ان سے محبت کرنے والے اس معاملے میں حسین حقانی کے کردار کوسفاکانہ سمجھتے ہیں۔۔ انہوں نے بیوہ اور غمزدہ ماں کے ساتھ ان کی بیٹی کو واپس لانے کا جھوٹا مذاق کیا۔ حکومت سے پیسے بٹورنے کے باوجود عافیہ کو ٹارچر سیل کے حوالے کیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی مدت کے ابتدائی 100 دنوں میں عافیہ کو وطن لانے کا اپنا وعدہ کیا بھولے، گویا اپنی نااہلی کے سفر کا آغاز کر بیٹھے اور بجا طور نفرت کے حق دار ٹھہرے۔

ڈاکٹر عافیہ پاکستانی قیدی ہے۔ اس کے کیس کو ریاستی طور پر حل کیا جانا چاہیے تھا۔ لیکن ہماری نام نہاد مصلحت کیش سیاسی پالیسیاں اس کی متحمل نہ ہو سکیں۔ ماضی اور حال میں امریکی سفارتکار، حادثاتی طور پر پاکستانیوں کے قتل کے مرتکب ہوئے۔ چیف جسٹس صاحبان کے بلند و بانگ دعووں کے باجود حکومت ہر بار امریکی غلامی کے آگے بےبسی کی تصویر بن گئی، نتیجتاََ دونوں قاتل سفارتکاروں کو باعزت ان کے وطن رخصت کیا گیا۔

اب شکیل آفریدی کی صورت میں ایک اور موقع موجود ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے سی آئی اے (CIA) کو اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں مدد کی تھی۔ ایک روسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو چھڑانے کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی، تاہم پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں ہر حکومت کی پسپائی اس بات کا اعلان ہے کہ اس معاملے کو کسی سیاسی پارٹی کی مکمل/ غیرمشروط حمایت حاصل نہیں۔ نئے انتخابات قریب ہیں، ان کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی، اتحاد اور جلسے جلوس سبھی کچھ ہو رہا ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ عافیہ کتنا، کہاں، کس کس کو یاد رہتی ہے؟

بے حسی کی اس گھمبیر فضا میں اگر اس کی موت کی افواہ وائرل ہوتی ہے تو یہ ایک جھنجھوڑ دینے والی یاد دہانی ہی ہے۔ افواہ بذاتِ خود بِلاتحقیق خبر اور ممکنہ شر ہے۔ مگر شر سے خیر کو نکالنے پر بھی اللّٰہ ہی قادر ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کی آخری خبرگیری کا تذکرہ بھی یاد رہے۔ امریکہ میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی عافیہ سے ملاقات کرنے جیل گئیں۔ ان کے مطابق جنیوا کنونشن کی شق 2047 کا حوالہ دینے پر انہیں ملاقات کے لیے اس بیرک تک لے جایا گیا جہاں عافیہ قید ہے۔ عائشہ فاروقی کے الفاظ ملاحظہ ہوں! کیا حکمران اور سیاستدان یہ الفاظ اپنے جگر گوشوں کے لیے پسند کریں گے؟

“سلاخوں کے پیچھے بیڈ پر ایک خاتون منہ پر چادر اوڑھے لیٹے ہوئے تھی۔ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہڈیوں اور گوشت کا ڈھیر بیڈ پر دھرا ہے، بےحس و حرکت جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یہی عافیہ ہے۔”

اس طرح عافیہ کے زندہ ہونے کی تصدیق ہو گئی، ورنہ ماضی میں تقریباََ گیارہ برس قبل صرف ایک مرتبہ پاکستانی سینیٹرز کے ایک وفد کو عافیہ سے ملاقات کی اجازت ملی تھی۔ جب کہ گذشتہ ڈھائی سال سے ٹیلی فون پر ہونے والی اہلِ خانہ سے چند منٹ کی گفتگو کا سلسلہ بھی منقطع ہے۔ اس کی صحت کی تشویش ناک اطلاعات کے بعد حکومت سے کئی بار نجی خرچ پر عافیہ سے ملاقات کروانے کی درخواست کی جا چکی ہے۔ ضعیف والدہ اپنی بیٹی، اور بچے اپنی ماں سے ملاقات کے لیے ساڑھے چودہ سال سے تڑپ رہے ہیں۔

ہمارے دفترِخارجہ کے ترجمان، ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق : “پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کا کام چودہ سو(1400) سال پہلے کی تعلیمات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں قیدیوں کی رہائی چودہ سو برس پرانی اسلامی روایات کی عکاس ہے۔”

کتنے صدر، وزیر اعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف آئے اور چلے گئے… کیا عافیہ کو وطن واپس لانے کی سعادت کسی کو نہیں ملے گی؟

وقت کا مؤرخ سراپا انتظار ہے!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Who will be the next Prime Minister of Pakistan? Leading expert stars knowledge predicted a big forecast
Previous Post پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی
Next Post شہر میں جاری 3 اور 5 روزہ تراویح کے اجتماعات ختم
End the 3 and 5th fasting tragedy in the city

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.