yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خدا کی قسم : ہتھکڑیاں لگانے کا حکم میں نے نہیں دیا ، یہ سب ان کا کیا دھرا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگانے پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا ناقابل یقین رد عمل سامنے آ گیا

Web Editor October 17, 2018 1 min read
I swear by God: I did not give orders,
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) 2014 کے اوائل کا ذکر ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف طالبان سے مذاکرات کا آغاز کرنا چاہتے تھے۔ محترم بھائی میجر(ر) محمد عامر اور مجھے اس سلسلے میں طلب کررکھا تھا۔ اتفاق سے اس روز جنرل (ر) پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ صبح سے افواہ گرم تھی کہ
نامور کالم نگار سلیم صافی روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔آج جنرل صاحب کو ہتھکڑی لگا کر عدالت لایا جائے گا۔ میں چونکہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کے حق میں بھی نہیں تھا اور اس سے قبل کالموں اور ٹی وی پروگراموں میں تسلسل کے ساتھ اس رائے کا اظہار کرچکا تھا کہ حکومت معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا سکتی ہے اور نہ اس کے نتائج سہہ سکتی ہے، اس لئے گپ شپ میں پرویز مشرف کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ میں نے میاں نوازشریف سے عرض کیا کہ آج افواہ پھیلی ہے کہ جنرل صاحب کو ہتھکڑی پہنائی جائے گی اور اگر ایسا ہوا تو یہ بہت برا ہوگا۔ آپ کے مخالف ضرور ہیں لیکن وہ آرمی چیف بھی رہے ہیں۔ اس لئے برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں ہتھکڑی نہ لگے۔ میاں صاحب مسکرائے اور مجھ پر طنز کرتے ہوئے میجر عامر سے کہنے لگے کہ میجر صاحب! فوجی آپ ہیں لیکن آج کل صافی صاحب کو جنرل مشرف کی بہت فکر ہے تاہم میجر صاحب نے بھی میری بات کی تائید کی اور میاں صاحب سے کہا کہ بعض اوقات نیچے کے لوگ گڑبڑ کرلیتے ہیں۔ اس لئے سلیم کی تشویش بجا ہے۔
ان کی بات سنتے ہی میاں صاحب نے سامنے بیٹھے فواد حسن فواد سے کہا کہ ذرا پتہ کرکے رپورٹ دیں۔ فواد حسن فواد باہرنکلے اور تھوڑی دیر بعد واپس آکر وزیراعظم کو رپورٹ دی کہ ہتھکڑی لگانے کا کوئی پروگرام نہیں جبکہ میں نے آپ کا حکم بھی پہنچا دیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کے ساتھ کوئی نامناسب سلوک نہ ہو۔ اس پر میاں صاحب ایک بار پھر مجھ سے مخاطب ہوکر کہنے لگے کہ صافی صاحب !فکر نہ کریں۔ ہتھکڑیاں صرف ہم سویلین کے لئے ہوتی ہیں۔ پھرمیاں صاحب اپنے ساتھ جنرل پرویز مشرف کے دور میں روا رکھے گئے سلوک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنے لگے کہ کس طرح ان کو اسلام آباد سے کراچی لے جاتے ہوئے ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور پھر کس طرح جہاز میں ان کے ہتھکڑی لگے ہاتھوں کو سیٹ کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا۔جنرل پرویز مشرف کو اس روز ہتھکڑی لگی اور نہ اس کے بعد۔ گزشتہ چار سالوں میں تو انہیں کوئی عدالت میں بھی پیش نہ کر سکا۔ حالانکہ ان کے خلاف جو الزامات ہیں ان سے بڑھ کر سنگین تر الزامات کوئی ہو ہی نہیں سکتے۔ ایک الزام سنگین غداری کا اور دوسرا الزام اکبر بگٹی اور لال مسجد کی بچیوں کے قتل کا ہے۔ پرانے پاکستان میں تو ان چیزوں کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا تھا
لیکن اب نئے پاکستان میں روزانہ ٹی وی پر نمودار ہوکر جنرل صاحب خطاب فرماتے ہیں لیکن عدالتوں میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔ ہاں البتہ نئے پاکستان میں مخالف سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اب ضعیف پروفیسروں کو بھی ہتھکڑیاں لگ گئیں۔ لیکن میں حیران ہوں کہ اس روز قیامت کیوں برپا نہ ہوئی جس روز ساٹھ سال سے زائد عمر کے ضعیف وائس چانسلرز اور پروفیسروں کو ہتھکڑیاں لگائی جارہی تھیں۔ حیران ہوں اس ملک کو چلانے والے متکبرین رات کو کیسے سوجاتے ہیں کہ جن کے اقتدار میں استاذالاساتذہ کی حیثیت رکھنے والے سابق وائس چانسلروں کی تذلیل ٹی وی کیمروں کے سامنے کی گئی ؟ یہ معاشرہ زندہ روحوں کا معاشرہ ہوتا تو ان بزرگ اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے والے پولیس اہلکاروں کے ہاتھ ان کی طرف بڑھنے سے پہلے توڑدیتا۔ دعویٰ ہر گز یہ نہیں کہ نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اساتذہ فرشتے ہیں۔ انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرکے ان کو سزا ضرور ملنی چاہئے لیکن تذلیل اور ہتھکڑی لگانے کا کیا جواز ؟ چین کی دوستی پر فخر کرنے والے اس ملک کے مختاروں نے کیاکبھی یہ معلوم کیا ہے کہ وہاں اساتذہ کو کیا مقام دیا جاتا ہے اور یہ کہ آج اگر چین باقی دنیا سے آگے نکل رہا ہے
تو اس کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اساتذہ کی عزت اور مقام کے لحاظ سے چین پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ کیا ریاست مدینہ کا ورد کرنے والوں نے کبھی یہ جاننے کی زحمت گوار ا کی ہے کہ اس ریاست کی بنیاد رکھنے والے محسن انسانیت ﷺ نے استاد کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ہے۔ آپﷺ کا فرمان ہے کہ انما بعثت معلما(بے شک مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے )۔ جس ملک میں جج، جرنیل اور جرنلسٹ کا تو احترام ہوبلکہ وہ قانون سے بالاتر ہوں لیکن استاد کی تحقیر کی جارہی ہو تو اس کے حاکم کس منہ سے ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں۔ جس ملک میں ساڑھے تین سو انسانوں کے قتل کے ملزم رائو انوار کو تو ہتھکڑی نہ لگ سکے لیکن ستر سالہ پروفیسرو ں کو ہتھکڑی لگا دی جائے،اللہ جانے اس ملک کا کیا ہوگا۔میرے نزدیک یہ ہتھکڑی بزرگ اساتذہ کو نہیں بلکہ حقیقتاً پورے پاکستان کے اجتماعی ضمیر کو لگی ہے اس لئے مجھ سے رہانہ گیا۔ سیدھا لاہورگیا اور حقیقت جاننے کے لئے ڈی جی نیب میجر(ر) شہزاد سلیم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہ نمازی اور دینی مزاج کے انسان ہیں۔ ان سے استفسار کیا کہ ان کے ہوتے ہوئے اس ظلم عظیم کا ارتکاب کیوں ہوا۔
وہ قسم اٹھا کر وضاحت دینے لگے کہ ایسا ان کے کہنے پر یا نیب کے احاطے میں نہیں ہوا۔ کہہ رہے تھے کہ جو کچھ کیا پولیس نے عدالت میں کیا اور یہ کہ وہ فرداً فرداً تمام اساتذہ سے مل کرمعافی مانگ چکے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اگر پولیس نے کیا تو پھر ان پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔بزرگ اساتذہ کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ تہہ درتہہ بے حسی اور ظلم کے سوا کچھ نہیں۔ صرف یہ نہیں کہ وہ پروفیسرز تھے بلکہ وائس چانسلرز کی حیثیت سے وہ سینکڑوں پروفیسروں کے قائد بھی رہے ہیں۔ پھر وہ بزرگ تھے اور کسی ایک کی عمر بھی ساٹھ سال سے کم نہیں۔ وہ باعزت رہا بھی ہوجائیں تو یقیناً اپنے آپ سے یہ کہتے رہے ہوں گے کہ پیغمبرانہ پیشہ اختیار کرکے انہوں نے اچھا نہیں کیا۔ وہ شاید اپنے والدین کوبھی کوستے رہیں گے کہ انہو ںنے استاد بنانے کی بجائے انہیں جنرل پرویز مشرف کیوں نہیں بنایا۔ آئین توڑتے تو بھی کبھی گرفتار نہ ہوتے بلکہ اب دبئی کے محلات میں رقص کررہے ہوتے۔ وہ پروفیسر فلاں کی بجائے جنرل مشرف ہوتے تو ان کی عدالت میں پیشی سے قبل سلیم صافی جیسے صحافی بھی ان کے لئے پریشان ہوکر التجائیں کررہے ہوتے کہ کہیں ان کو ہتھکڑی نہ لگ جائے
اور وزیراعظم یقین دلارہے ہوتے کہ ہتھکڑی لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں۔ وہ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ استاد بننے کی بجائے اگروہ رائو انوار کی طرح بدمعاش بن کر بے گناہ نقیب اللہ محسودوں کے قتل کے ملزم بنتے تو ہتھکڑی لگنا تو درکنار پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں بھی وی وی آئی پی دروازوں سے اندر جاتے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اب تک جو سوموٹوایکشنز لئے ہیں، ان میں یہ ایکشن شاید سب سے زیادہ مقدس ہے لیکن اگر جسٹس صاحب پاکستان کے مستقبل کو تاریکی سے بچانا چاہتے ہیں تو ان سے دست بستہ درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو رائو انوار کا معاملہ نہ بنائیں اور اسے منطقی انجام تک ضرور پہنچا دیں۔ ہم اپنے اساتذہ کو مناسب تنخواہیں نہیں دے سکتے، ان کو مناسب سروس اسٹرکچر نہیں دے سکتے، ا ن کو مناسب عزت اور توقیر نہیں دے سکتے تو کم ازکم ان کی تحقیر کرنے والوں کو سزا دے کر نمونہ عبرت تو بنا دیں۔ کیا ہی اچھا ہوگا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ان اساتذہ کی تالیف قلب کے لئے خود ان کے پاس نیب آف جاکر ملاقات کرلیں۔ ان تینوں نے یہ زحمت گوارا کرلی تو مجھے یقین ہے کہ اس اقدام کا پیغام نئے پاکستان کی بنیاد بن جائے گانہیں تو خاکم بدہن بزرگ اساتذہ کو لگنے والی یہ ہتھکڑی پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ہتھکڑی ثابت ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Zainab Abuse and murder case....
Previous Post زینب زیادتی و قتل کیس: ملزم عمران کی آخری وصیت منظر عام پر آ گئی
Next Post تحریک انصاف کے نان فائلرز کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے منصوبے پر راتوں رات یوٹرن کے پس پردہ کہانی کیا نکلی ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Knowing you will be stunned

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.