yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف اور انکی صاحبزادی کیسے رہا ہوئے ؟ شریف خاندان کی سیاست کا جنازہ نکال دینے والے فیصلے کو متنازعہ اور کھوکھلا کیسے بنا دیا گیا ؟ صف اول کے صحافی کے انکشافات ملاحظہ کریں

Web Editor September 24, 2018 1 min read
How did Nawaz Sharif and his grandfather live?
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) افیمی ،چرسی ،جیب کترا ہاتھ لگ جائے ،تھانوں ،کچہریوں میں رُل رُ ل مرجائے ، چُنا مُنا چور ہتھے چڑھ جائے ،لوگ ہی مار مار بھرکس نکال دیں ، غریب شبے میں پکڑا جائے ، اسکی پوری نسل کی خیر نہیں ، لیکن معاملہ بڑوں کا ہو ، اربوں ،کھربوں کا ڈاکہ ہو یا
نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔کوہ ہمالیہ سے بڑی نالائقی ، ادارے بے بس ، قانون بے کس ، ہماری مامتا جاگ جائے، کوئی نہ کوئی چور دروازہ کھول کر ہی دم لیں ۔ بتایا ،سمجھایا یہ جارہا کہ سزا مفروضوں پر سنائی گئی تھی ،سپریم کورٹ سے احتساب عدالت ، مطلب شروع سے آخر تک سب کچھ انتقامی کاروائی، مقصد نواز شریف کو پھنسانا ، عمران خان کو الیکشن جتوانا ،کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ تین بار کے وزیراعظم کے بچوں کی وہ آف شور کمپنیاں ،جائیدادیں کہاں سے نکل آئیں ،جو کسی کاغذ میں ڈیکلیئر تھیں نہ کسی ادارے کے علم میں ،کسی کو کوئی غرض نہیں کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں ’’ جناب اسپیکر یہ ہیں وہ ذرائع ‘‘والی غلط بیانی کیوں کی ، بیٹی نے ’’میری بیرون ملک کیا ،اندرونِ ملک بھی کوئی جائداد نہیں ‘‘ جیسا چٹا جھوٹ کیوں بولا، باپ نے 3متضاد تقریریں کیوں ٹھوک دیں ،بچوں نے مختلف قسم کے انٹرویو کیوں دیدیئے ،قطری خط کے علاوہ سوا دو سالوں میں ایک ثبوت یا گواہ کیوں پیش نہ کیا جا سکا اور احتساب عدالت میں میاں صاحب اپنے کہے سے ہی کیوں مکر گئے ،کسی کو کوئی پرواہ نہیں کہ برطانوی اخبار نے ہمارے وزیراعظم کو’’ پینٹ ہاؤس بحری قذاق ‘‘کیوں کہا،
21جائیدادیں اور کہاں سے نکل آئیں،ایون فلیڈ اپارٹمنٹس کرائے پر لئے،خریدے یا قطریوں کے ، ایک کاغذ بھی کیوں نہیں ،حسن ،حسین تواپنے گواہ، انہیں پیش کرنے کی بجائے پتلی گلی سے کیوں نکال دیا گیا ، 30مہینوں میں 3سوالوں کے جواب کیوں نہ دیئے جا سکے ، سات تہوں میں چھپی سازشیں نکال لانیوالے کیوں ایک سیدھی سادھی ’’منی ٹریل ‘‘ نہ دے سکے ، سب یہ کہہ رہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کمزور تھا ،نیب نے بلنڈرز مارے ، پراسیکیوشن کمزور تھی ،کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ میاں صاحب یہ بتانے ’’ پیسہ کمایا کہاں سے ،لندن بھیجا کیسے ،فلیٹس خریدے کیسے ‘‘ کی بجائے کیوں کبھی اسٹبلشمنٹ کے ظلم وستم کے قصے سناتے ملے ، جوڈیشنری کی انتقام بھری فلمیں چلاتے نظر آئے ، سویلین بالادستی کے دُکھڑے ، پارلیمنٹ کی بے بسی کے نوحے اور جمہوریت کی یتیمی کے مرثیے سناتے رہے ، اصل بات بتائی نہیں بس مفروضے ،کہانیاں ،سازشیں ،سیاستیں ہوتی رہیں ،اوپر سے پروپیگنڈہ ، وہ بھی ایسا منظم کہ خدا کی پناہ ،وہ گھر سے نکلے ، گاڑی میں بیٹھے ،چل پڑے ،جہاز میں داخل ہوئے ،جہاز ہوا میں ،پاکستانی فضا میں ،لینڈ کر گئے،اُٹھے ،چلے ، باہر نکلے ،وہ دوسرے جہاز میں بیٹھا دیئے گئے ،جیل پہنچا دیئے گئے ،
ارے بستر ہی نہیں ، چادر میلی ، باتھ روم گندا، ائیرکنڈیشنر ہے ہی نہیں ،قیمہ باسی اور نجانے کیا کیا ، مظلومیت کے ایسے بھجن گائے گئے کہ ہر ادارے کو لینے کے دینے پڑے اورA سے Z تک سب کے پسینے چھوٹ گئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہی لے لیں ،کہا جارہا انصاف کا بول بولا ہوا،حق آیا ،باطل مٹ گیا ، سبحان اللہ جی ، کل با بارحمتا برا،آج اچھا، میٹھا میٹھا ہپ ہپ،کڑوا کڑوا تھُوتھُو ، ابھی کل ہی تو میاں صاحب فرمارہے تھے کہ ’’یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پانچ جج کروڑوں ووٹ لینے والے عوامی نمائندوں کی قسمتوں کا فیصلہ کریں ،ہم کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جوان کی مانیں ، ہم نہیں مانیں گے‘‘ ، کل ہی تو میاں صاحب کہہ رہے تھے’’ ججز تو بغض وعناد سے بھرے بیٹھے ،غصہ ان کے الفاظ میں ، میں کہتا ہوں فیصلہ واپس لو‘‘ ،ابھی کل ہی تو میاں صاحب بتارہے تھے کہ’’ 5رکنی بنچ کا فیصلہ سیاہ حروف سے لکھا جائیگا‘‘ ،ابھی کل ہی تو میاں صاحب نے جوڈیشنری کی متبادل عوامی عدالتیں لگائی ہوئی تھیں ، دانیال ،طلال کو بری کروا رہے تھے ، سپریم کورٹ کو پی سی اوبتوں سے پاک کرنیکی خوش خبریاں سنائی جار ہی تھیں
اور ابھی کل ہی تو سعد رفیق پچھتا رہے تھے کہ’’ عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلانا ہماری غلطی ،ہمیں زرداری صاحب کی باتیں مان لینی چاہئے تھیں ، میں نے تو میاں صاحب سے کہا تھا کہ ایک بار سوچ لیں ‘‘ گجنی یاداشتوں والے یہ بھلا بیٹھے کہ عدلیہ نے تو ہمیشہ ریلیف دیا ،بے نظیر بھٹو حکومت برطرف ہوئی ،وہ سپریم کورٹ گئیں ،ریلیف نہ ملا،غلام اسحق خان نے میاں صاحب کی حکومت برطرف کی ،میاں صاحب سپریم کورٹ گئے ،ریلیف مل گیا، میاں صاحب نے 9سالہ جلا وطنی کے بعد آکر سپریم کورٹ میں ایک درخواست ڈالی ، طیارہ سازش کیس سزا ختم ، دہشت گردی کے مقدمے ختم ،جرمانے معاف ، یہاں ریلیف نہ ملتا تو تیسری بار وزیراعظم کیا ، عمر مقدمے بازی میں ہی گزرجاتی ،پھر میاں صاحب وزیراعظم گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ گئے ،گیلانی صاحب فارغ ، میاں صاحب کے سر پر لٹکتی تلوار حدیبیہ سپریم کورٹ نے closeکی، خواجہ آصف کی نااہلی ختم ہوئی ، خواجہ سعد رفیق ایک عدالتی اسٹے آرڈر پر 5سال وزارت کے مزے لوٹ کر چلتے بنے اورپھرسپریم کورٹ پر حملہ کر کے بچ جانے سے سزائیں معطل ہو جانے تک ، کب ریلیف نہ ملا،پھر بھی شکوے ،شکائتیں ، سازشی تھیوریاں ،کمال ہے بھائی کمال …
باقی جہاں تک فیصلے کی بات ،یہ عدالتی فیصلہ ،ہمیں قبول ،لیکن ہر معاملے میں بال کی کھال ادھیڑنے اورہر مسئلے کی تہہ تک پہنچ کر سانس لینے والے اول تا آخررپورٹر رؤف کلاسرا کی ان باتوں میں وزن کہ ایک تو یہ نیب کا نہیں جج بشیر صاحب کے فیصلے کا ٹرائل تھا ، دوسرا جس دن حدیبیہ closeہوا ،اسی دن ایون فلیڈ ریفرنس آدھا کیس ہی ختم ہوا کیونکہ حدیبیہ وہ کیس جو سب کیسوں میں مضبوط ،جس میں رحمان ملک ، اسحق ڈار کے اعترافی بیانات،شریف خاندان سمیت 43لوگ ملوث ، شواہد بھری جے آئی ٹی رپورٹ اور منی لانڈرنگ کی پوری کہانی کہ کیسے قاضی خاندان کے ناموں پر اکاؤنٹس کھلے، کس طرح پیسہ پاکستان سے باہر گیا ،بقول دوست رؤف کلاسرا یہ بھی سمجھ سے باہر کہ نیب نے کیوں نواز شریف ،مریم ،کیپٹن صفدر کو نہ بلایا، کچھ نہ پوچھا ، تفتیش نہ کی ، کیوں اپنے شواہد،تحقیق کی بجائے جے آئی ٹی رپورٹ پر انحصار کر لیا، پھر یہ وائٹ کالر کرائم، مگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس ایسے چلا جیسے یہ مرڈرٹرائل،کسے نہیں معلوم کہ نیب قانون کہے جب کوئی مان جائے کہ جائیداد میری تو پھر منی ٹریل اس کی ذمہ داری ، اب نیب سے تو بار بار کہا گیا مفروضوں پر سزا دی ،ثبو ت لاؤ،
خواجہ حارث سے یہ بھی نہ پوچھا گیا کہ جب میاں صاحب ، بچے مان چکے کہ فلیٹس ہمارے ، توثبوت دینے میں کیا حرج ، یہاں اعتزاز احسن کی حدیبیہ کیس بند ہونے کے حوالے سے یہ بات بھی ٹھیک کہ ’’کرائم کبھی بھی ٹائم بارڈنہیں ہوتا‘‘ لیکن یہ اک حقیقت کہ احتساب عدالت کے اس فیصلے’’ کرپشن نہیں ہوئی ‘‘ کے خلاف نیب کا اپیل نہ کرنا ، باپ کے ہوتے ہوئے دادا کو گارڈین بنانے پر اعتراض نہ کرنا، عد التی سوالوں پر آئیں بائیں شائیں ‘‘کرنا، جے آئی ٹی نکات کو قانونی دلائل میں نہ ڈھال سکنا اور میاں صاحب ،مریم اور کیپٹن صفدر سے انوسٹی گیشن نہ کرنا سمیت بہت کچھ ایسا جو نیب نے نہ کیا، جو اسے کرنا چاہئے تھا ،لیکن ان تمام باتوں کے باوجود ابھی تک دل نہیں مان رہا کہ یہ جج صاحبان نے کہا’’ذرائع سے زیادہ آمدن پر سزا کیسے ہو سکتی ہے اور اگر مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوگئی تو کیا فرق پڑتا ہے‘‘ ، مطلب پھر تو جسکے پاس جتنا مال ،سب حلال ،پھر تو جعلی چیک سے ہر جعلی کاغذی کارروائی تک ، سب کچھ جائز۔ حدیث نبوی ؐ یاد آرہی ’’پچھلی امتیں اس لئے برباد ہوئیں کہ وہ اپنے کمزوروں کو سزا دیتیں اور طاقتوروں کو معاف کر دیا کرتیں ‘‘
بلا شبہ قانون وشواہد کی باریک بینیاں ،فل اسٹاپ ،کامے اپنی جگہ، مگر جب طاقتور چھوٹ جائے تو معاشرہ پست ،پسماندہ ہو جائے ،مایوسی پھیلے ، کیونکہ سماج کے پھلنے پھولنے کا انحصار عدل پر، لیکن یہاں رونا ،دھونا کیا، یہاں میرٹ ،اخلاقیات ، احتساب نہ پہلے ہماری ترجیح اور نہ ان کی آج ہمیں کوئی پروا،یہاں تو دن دیہاڑے ریکارڈ جل رہے ، ریکارڈ غائب ہورہے ، ایان علی سے ڈاکٹر عاصم تک سب کو ریلیف مل رہا ، یہاں تو ذوالفقار مرزے قرآن اٹھا اٹھا کر تھک جائیں ، صولت مرزے بول بول کر پھانسی چڑ جائیں اور بلدیہ فیکٹری سے سانحہ ماڈل ٹاؤن تک قیامتیں آجائیں مگر کسی کے کان پر جوں بھی نہ رینگے ،باقی چھوڑیں یہاں نواز شریف یہ بھی کہہ دیں کہ ’’میرے اثاثے ذرائع آمدنی سے زیادہ تو تمہیں اس سے کیا‘‘ اور زرداری صاحب یہ بھی فرما دیں کہ’’ جاؤ میں اپنے اثاثے نہیں بتاتا ،جو کرنا ہے کرلو‘‘پھر بھی کوئی کچھ نہ کر سکے ،تبھی تو کہہ رہا کہ یہاں افیمی ،چرسی ،جیب کترا ہاتھ لگ جائے ،تھانوں ،کچہریوں میں رُل رُ ل مرجائے ، چُنا مُنا چور ہتھے چڑھ جائے ،لوگ ہی مار مار بھرکس نکال دیں ، غریب شبے میں ہی پکڑا جائے ، اس کی پوری نسل کی خیر نہیں ، لیکن معاملہ بڑوں کا ہو ، اربوں ،کھربوں کا ڈاکہ ہویا کوہ ہمالیہ سے بڑی نالائقی ، ادارے بے بس ، قانون بے کس ،ہماری مامتا جاگ جائے، کوئی نہ کوئی چور دروازہ کھول کرہی دم لیں ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Because of that my engagement broke.
Previous Post اس کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی۔۔۔۔۔۔رابی پیرزادہ کا نام لے کر ایک نوجوان نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا
Next Post بریکنگ نیوز : ڈیم فنڈز کا نام تبدیل ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا
Breaking news...

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.