yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار نے چودہدری نثار کو مشورہ دے دیا

Web Editor June 20, 2018 1 min read
Hassan Nisar give advised to Chaudhry Nisar
Share this:

مشہور تو ہفت روزہ ’’اخبار جہاں‘‘ کی ’’تین عورتیں تین کہانیاں‘‘ ہیں لیکن آج کل تین مردوں نے خاصا تماشا لگا رکھا ہے بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ خاصا ’’وخت‘‘ ڈال رکھا ہے، جن میں فی الحال سرفہرست عمران خان فیم زلفی بخاری ہے جس نے کچھ لوگوں کے بخار اتار دیئے کچھ کو چڑھا دیئے۔

عمران خان کےاکثر دوستوں سے میری جان پہچان، علیک سلیک ہےبلکہ کچھ کے ساتھ تو اچھی خاصی دوستی بھی مثلاً عمر فاروق گولڈی جو عمر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دنیاداری میں بہت ہی کمی کرچکا البتہ درویشی بڑھتی جارہی ہے۔ زلفی بخاری کو میں نہیں جانتا لیکن یہ میڈیا کیلئے یقیناً بہت بھاری ثابت ہوا۔ وجہ وہ ’’ایگزٹ کنٹرول لسٹ‘‘ جس کا کوئی وجود ہی نہ تھا۔ میڈیا کبھی کبھی اُتاولا ہو جاتا ہے۔ بہت ہی گرم گرم کھانے سے کبھی زبان جل جاتی ہے کبھی تالو سلگ اٹھتا ہے اور کیفیت کچھ ایسی بن جاتی ہے۔کیا کروں میں یقیں نہیں آتاتم تو سچے ہو بات جھوٹی ہےلیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ صاف ستھرے نیک نام لوگوں پر ’’لفافوں‘‘ کے الزام لگا دیئے جائیں۔ بھول چوک توکسی سے بھی ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب نیت میں کھوٹ نہیں سو سوشل میڈیا کے دوستوں کو تھوڑی سی احتیاط کرنی چاہئے اور فیصلے صادر فرماتے وقت متعلقہ فریقین کا ماضی ضرور سامنے رکھنا اور شک کا فائدہ دینا چاہئے۔ سچ یہ کہ غصہ اس خبر یا افواہ پر مجھے بھی بہت چڑھا تھا لیکن یہ ’’خبر‘‘ نہ میرے حلق سے اتری نہ ہضم ہوئی کیونکہ جس عمران خان کو میں عشروں سے جانتا ہوں وہ اپنے سگے بیٹے کے لئے بھی ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔ جس نے جوانی میں اپنے ماجد خان جیسے لیجنڈ کرکٹر بڑے بھائی کو فٹ نہ ہونے پر کٹ سمیت فیلڈ سے واپس کر کے عمر بھر کیلئے اپنے اتنے قریبی تعلق کو ’’اصول‘‘ پر قربان کردیا ہو، وہ اس عمر میں ایسی جھک مارے گا؟ یہی وہ سوال تھا جس نے مجھے روکے رکھا کہ خود عمران سے پوچھوں گا کہ حقیقت کیا ہے؟ پوچھنے سے پہلے ہی حقائق سامنے آگئے، زلفی بخاری بھی نہ صرف تین دن میں واپس اور سامنے آگیا بلکہ ہائی کورٹ بھی پہنچ گیا۔ نہ ’’ای سی ایل‘‘ نہ عمران کی کسی کو فون کال لیکن سوچتا ہوں اگر میں اصل عمران سے واقف نہ ہوتا اور عجلت پسند ی کا شکار ہو جاتا تو کیا میرے ابتک کئے کرائے پر بھی یونہی ’’لفافہ‘‘ پھیر دیا جاتا؟ ہمیں ایک دوسرے کا ماضی ذہن میں رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو کچھ نہ کچھ مارجن ضرور دینا چاہئے۔ یہاں یہ بھی دھیان میں رہے کہ میں نے کہیں عمران کے ساتھ دوستی کی بات نہیں کی کیونکہ میرا ایمان ہے کہ جو کوئی عمران کے ساتھ دوستی کا دعویٰ کرے وہ خود بے وقوف ہے یا دوسروں کو بے وقوف بنا رہا ہے کیونکہ عمران دوستی کی روایتی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ کچھ معاملات میں بے لچک آدمی ہے۔ اندازے یا انفارمیشن کی مار کھا جائے تو اور بات ویل ڈن زلفی بخاری۔اب چلتے ہیں دوسرے آدمی یعنی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی طرف جو کبھی ’’چیف تیرے جانثار بیشمار بیشمار‘‘ ہوتے تھے لیکن پھر جو کچھ ہوا اور وہ کس طرح، کس بری طرح ’’ون شو ہیرو‘‘ ثابت ہوئے، ہم سب کے سامنے ہے۔ پھر ’’سونے پہ سہاگہ‘‘ یا ’’نیم پر کریلا‘‘ یوں چڑھا کہ چوہدری صاحب کو سیاست ہوگئی۔ یہ ایسا ہی تھا جیسے سانپوں کو سمجھے بوجھے جانے پہچانے بغیر کوئی سپیرا بننے کی ٹھان لے۔ اب کوئی انہیں طنزیہ ’’ارسلان کے ابو‘‘ لکھتا ہے، کوئی ملک ریاض کیس یاد دلاتا ہے، کوئی ارسلان کی جہاں گردی کی گرد اڑاتا ہے۔ رہی سہی کسر فواد چوہدری یہ کہہ کر پوری کئے دیتا ہے کہ ’’سابق چیف جسٹس کو عمران خان کے خلاف مہرے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے‘‘ یعنی عزت مآب کو ریحام خان کے ساتھ بریکٹ کیا جارہا ہے تو جواباً کوئی فواد چوہدری کو فساد چوہدری بھی کہہ دے تو بات نہیں بنے گی۔ چوہدری صاحب اب بھی سیاست کا یہ بھاری بھدا، گندا پتھر چوم کر چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا کہ ….’’جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں‘‘ یا یہ منظر ….وہاں کی روشنیوں نے بھی ظلم ڈھائے بہت میں اس گلی میں اکیلا تھا اور سائے بہت پاکستانی سیاست اپوزیشن کی ہو یااقتدار کی…. عزت دار کا کام نہیں رہ گیا۔ یقین نہ آئے تو اس کالم کے تیسرے آدمی، تیسرے کردار چوہدری نثار کی سن لیں جو کہتے ہیں ’’نوازشریف زیادہ سینئر یا اہل نہیں تھے کہ پارٹی سربراہ بن سکیں۔ 15تا 20اکابرین انہیں آگے لائے اور آج ان میں سے ایک بھی ان کے ساتھ نہیں۔ ان کا مجھ پر نہیں میرا ان پر قرض ہے۔ باپ بیٹی کا کردار سامنے لانا چاہتا ہوں‘‘۔چوہدری نثار نےاور بہت کچھ کہا لیکن میں صرف چند باتوں پر اکتفا کروں گا جن میں سے پہلی یہ کہ نواز اگر نہ سینئر تھا نہ اہل تو جن اکابرین نے اسے قیادت کیلئے منتخب فرمایا، کیا آج انہیں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر ایک دوسرے کو کم از کم ایک ایک چپت نہیں مارنی چاہئے؟ یاد رہے میں تھپڑ نہیں، چپت کی فرمائش کررہا ہوں اور اگر یہ ممکن نہیں تو اپنے اس گناہ پر باجماعت قوم سے معافی ہی مانگ لیں۔ میرا خیال ہے ’’سیانوں‘‘ نے سوچا ہوگا کہ اوسط سے بھی کم درجہ کا آدمی ہے، اسے آگے لگا دو لیکن وہ احمق نہیں جانتے تھے کہ ’’دست کار‘‘ اندر سے پورا ’’فنکار‘‘ ہے جس نے آہستہ آہستہ سب کو ’’ٹشو پیپر‘‘ اور ’’خلال‘‘ کی طرح استعمال کر کے پھینک دیا تو یہی ’’مردم ناشناسی‘‘ کی مناسب سزا تھی۔ ’’مکافات‘‘ کی بات دوسری کہ اب نوازشریف کی فنکاری کا آخری شکارخود نوازشریف ہے۔ چوہدری نثار نے باپ بیٹی کا کردار سامنے لانے کی بات کی ہے تو میں اپنے آدھے ہم نام سے ففٹی پرسنٹ ڈسکائونٹ چاہتاہوں اور وہ یہ کہ ….باپ کوچھوڑیں نہیں…. بیٹی کو چھیڑیں نہیں کہ یہ آپ کو زیب نہیں دے گا!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
In the next general election, the PML-N will be seen as a majority party, Talal Chaudhary
Previous Post آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی، طلال چوہدری
Next Post چیف جسٹس پاکستان جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں سفارشیں کرانے پر شعیب شیخ پر برہم
Chief Justice Pakistan angry on Shoaib Sheikh recommendation in fake degree scandal case

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.