yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہیپی، ہیپی خوش، خوش

Web Editor March 27, 2018 1 min read
Happy, Happy Happy, Happy
Share this:

ایک طویل عرصے سے ہر اک ہی یہ جاننے کی جدوجہد کر رہا ہے کہ، آخر خوشی ہے کیا چیز؟ یہ خود ہی مل جاتی ہے یا اس کو حاصل کیا جاتا ہے؟ کیا اس کا ملنا یا حاصل کیا جانا ضروری ہے؟ اگر ہاں تو کیوں؟

دو حادثات کے درمیان وقفہ امن ہے اور ہر دو تکلیف دہ لمحوں کے درمیان وقفے کو سکون سے تعبیر کیا جاتا ہے اور ہرایک سے دوسرے غم کے درمیان وقفے کو خوشی کا نام دیا جاتا ہے۔

مشہور فلسفی ارسطو نے کہا تھا کہ خوش ہونا انسانی زندگی کا ایک اہم مقصد ہے۔ اس مقصد کے حصول میں تو پوری دنیا کے لوگ ہی اپنی زندگیاں بسر کر دیتے ہیں، کوششیں کرتے ہیں، جوڑ توڑ کرتے ہیں، شاید کہ مقصد حاصل ہو جائے اور اسی جدوجہد میں کہیں پھر خوشی گم ہوجاتی ہے۔

مجھے خبر نہیں غم کیا ہے اور خوشی کیا ہے
یہ زندگی کی ہے صورت تو زندگی کیا ہے

جناب!ہمارے نزدیک تو خوش رہنے کا صحت کے ساتھ بھی براہ راست تعلق ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق: “صحت صرف بیماری کی عدم موجودگی کا نام نہیں بلکہ اس سے مراد ایسی کیفیت ہے جس میں ایک فرد جسمانی، ذہنی اورسماجی لحاظ سے مکمل طور پر ٹھیک ہو”۔ اس تعریف کو اگر خوشی کا نام دیا جائے توغلط نہ ہوگا۔

چلیں! یہاں طے کرلیتے ہیں کہ آخر خوشی ہے کیا؟ ایسی ذہنی و جذباتی کیفیت جس میں مثبت و خوشگوار جذبات جنم لیتے ہوں، خوشی کہلاتی ہے۔ خوشی کیفیت کا نام ہے تو یقیناً اس کے کچھ درجات بھی ہوں گےکہ جس کی مدد سے اس کو کیلکولیٹ کیا جاسکے،

پہلے درجے پر بنیادی ضروریات کو رکھیں توخوشی مادی اشیا کا حصول ہے۔

دوسرے درجے پر خودی کی پہچان، دوسروں پر فوقیت و برتری یا فتح ہے۔

تیسرے نمبر پر دوسروں کی مدد، ان کو سکون پہنچانا، خوشی کے زمرے میں آتا ہے۔

آخری نمبر پر براجمان خوشی کو دلی سکون یا اندرونی خوشی بھی کہہ سکتے ہیں۔

خوشی کو سکون، اطمینان اور کیفیت کی نسبت سے دیکھیں تو ظاہری طور پر اس کا اثر صحت پر ہوگا۔ خوش رہنے والے لوگوں کی قوتِ مدافعت زیادہ مضبوط ہوتی ہے اور ایسے لوگ زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔ خوشی لوگوں کے دلوں میں وسعت پیدا کرتی ہے، طمانیت کا احساس بیدار کرتی ہے اور تکالیف سے گزرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ خوشی دیگر انسانوں سے تعلقات میں بہتری لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ خوش مزاج لوگ رشتوں کو بہتر اور کامیاب انداز سے نبھاتے ہیں۔ ایسے لوگ زیادہ تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کے مالک بھی ہوتے ہیں۔

ذہنی تناؤ خوشی کو کھا جاتا ہے لہٰذا خوش رہنے کے لیے اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ جن لوگوں میں اس سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے، وہ مشکل صورت حال میں اچانک گھبرا جاتے ہیں اور حوصلہ چھوڑ جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ ہر دکھ کے بعد سکھ ہے اور خوشی ہے۔

خوشی کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟ یہ جاننے کے ساتھ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ خوشی ملتی کیسے ہے؟ وہ کون سے ذرائع ہیں جو ہمارے لیے خوشی کا موجب ہوسکتے ہیں؟ یہ بات تو حقیقت ہے کہ لوگوں کی خوشی کے معیار مختلف ہیں اس لیے ان کے ذرائع بھی الگ اور جدا ہیں، مثلاً کسی تخلیق کار کے لئے اس کی تخلیق، کسی شاعر کے لئے اس کی نظم، کسی کرکٹر کے لئے اس کا اچھا سکور، کسی بزنس مین کے لئے اس کی کاروباری کامیابی خوشی کا باعث ہوسکتی ہے۔ اگر ہم توقعات کا دائرہ محدود رکھیں تو زیادہ خوش رہیں گے۔ جتنی زیادہ توقعات، اتنی ہی زیادہ بے اطمینانی ہوگی۔

یوں سمجھ لیں کہ بچے دنیا کی سب سے زیادہ ‘خوش مخلوق’ ہیں۔ جہاں بڑے ہوئے توقعات بڑھتی گئیں، خواہشیں پلتی گئیں اور خوشی ناپید ہوگئی کیونکہ بچے بڑوں کی طرح کینہ اوربغض نہیں پالتے۔ ابھی لڑے تو اگلے ہی لمحے شیر و شکر ہو گئے۔ یہی چیز بڑے بھی اپنی زندگی میں شامل کر لیں تو خوش رہ سکتے ہیں۔ کچھ لوگ روحانیت اور مذہب میں خوشی اور سکون محسوس کرتے ہیں۔ روح اگر مطمعن اور پرسکون ہو تو جسم اور دماغ بھی پرسکون اور خوش رہتے ہیں۔

خوش رہنے کے لیے مزید عوامل طے کرلیتے ہیں کہ جن سے ہمیں خوشی باہم پہنچتی ہے، ان میں قابل اعتبار اور قریبی دوست، محبوب سے مستحکم رشتہ، اپنی صلاحیتوں کے مطابق نوکری، مستحکم معاشی زندگی، دن میں کم از کم تین مثبت تجربات اور جو کچھ زندگی میں حاصل ہے، اس کی قدر کرنا۔ اسی طرح کچھ اور ایسی چیزیں ہیں جو خوشی دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ خدا پر یقین، صاحب اولاد ہونا، مزید تعلیم کاحصول، اچھی صحت اور کچھ ناکامیوں سے تجربہ حاصل کرنا۔

کچھ روز پہلے ایک اچھی خبر اپنے وطنِ عزیز کے بارے میں پڑھی۔ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد خطے جنوبی ایشیا میں بسنے والے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ لوگوں میں بائیس کروڑ پاکستانی سب سے زیادہ خوش اور شاد ہیں۔

اقوام متحدہ کی سنہ دو ہزار سترہ کی 156 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ‘ورلڈ ہیپی نس رپورٹ’ کے مطابق اِن ملکوں کی درجہ بندی وہاں بسنے والوں لوگوں کی آمدن، صحت مند زندگی، مشکل وقت میں سہارا ملنے کی توقع، فراخدلی، آزادی اور اعتماد جیسے عناصر کی کسوٹی پر پرکھنے کے بعد کی گئی ہے۔ ان ملکوں کی درجہ بندی میں پاکستان 75ویں نمبر پر ہے لیکن اس کے باوجود اپنے خطے کے دیگر ملکوں سے کہیں آگے ہے۔ خاص طور پر اپنے ہمسایہ ملک بھارت سے جس کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقت ور سمجھا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان بھارت سے 57 درجے بہتر ہے۔

1970 میں بھوٹان کے بادشاہ نے خوشی کو ایک بنیادی انسانی حق قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے تحت ہر سال 20 مارچ کو دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

1۔ اپنے آپ سے زیادہ دوسروں کا خیال رکھیں، دوسرے لوگوں کو مناسب وقت دیں۔ ان کو اپنی زندگی بہتر کرنے کے لیے بہترین مشورے دیں۔

2۔ ہمارے جسم کا دماغ سے گہرا رابطہ ہے۔ ہماری جسمانی صحت بہتر ہو گی تو ہمیں پریشانیوں سے نجات ملے گی اور اس طرح ہم خوشی محسوس کریں گے۔

3۔ ماضی کی تلخیوں کو بھول جائیں اور مستقبل کے خدشات کو ذہن سے جھٹک دیں۔

4- مزید سیکھنے کا جذبہ ہمارے ذہن کو بیدار رکھتا ہے اور زندگی خوشگوار ہو جاتی ہے۔ نت نئی چیزیں سیکھتے رہیں۔ کائنات کی چیزوں کا گہرائی سے مطالعہ شروع کریں۔ زندگی کا مقصد بلند رکھیں۔ بڑی اور بلند سوچ رکھنے والے لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں۔

5۔ اپنی سوچ مثبت رکھیے۔ “آدھا گلاس بھرا ہوا ہے” یہ بہتر ہے اس سے کہ یوں کہا جائے “آ دھا گلاس خالی ہے”۔

آج ہی سے ان باتوں پر عمل پیرا ہو جائیں۔ پھر دیکھیے کس طرح زندگی خوشیوں سے لبریز ہوتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Welcom to PTI Amir Liaquat
Previous Post ویلکم ٹو پی ٹی آئی عامر لیاقت
Next Post قیمے والے نان پر اپنا ووٹ بیچ دیں
Sell ​​your vote on the minced meat

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.