yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہر کوئی انانیت کا شکار کیوں ؟

F A Farooqi August 10, 2016 1 min read
Leader
Share this:
Islam
Islam

تحریر: مولانا محمد صدیق مدنی۔چمن
اسلام نے ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ اخلاق کرنے کا درس دیا ہے تاکہ دوسرا کمزور بھائی بھی زندگی امن و سکون کے ساتھ کزار سکے۔ آپسی بھائی چارہ ، اخوت و محبت، اتحاد و اتفاق یہ وہ ہتھیار ہیں کہ جس سے ہم دوسروں پر غالب آ سکتے ہیں۔ مگر آج ہم آپس کے انتشار کے سبب دوسروں کے محتاج بنے ہوئے ہیں، ہماری طاقت بکھر چکی ہے۔

دورِ حاضر کا المیہ یہ ہے کہ ہر کوئی احساسِ برتری، تکبر و تنگ نظری کے رجحان کی وجہ سے ملت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ ہر کوئی انانیت کا شکار ہے۔ کم قابلیت مگر زیادہ ڈگریاں رکھنے کا تصور خودی کو پامال کر رہا ہے۔ کوئی کسی کو خاطر میں نہیں لاتا۔ کوئی کہتا ہے کہ میں ماہرِ تعلیم ہوں، میں ماہرِ تنقید ہوں حالانکہ اس طرح کی صلاحیتوں سے بہت دور ہیں۔ کوئی اردو کی روٹی کھاتے ہوئے بھی اردو دشمنی پر آمادہ ہے۔ اردو کی بقاء و فروغ کی باتیں کرنے کے بجائے اردو کی تجہیز و تکفین کرنے پر آمادہ نظر آتا ہے۔ جس سے محبان اردو اور اردو زبان کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ انسان تو وہ ہے جو دوسروں کے محاسن پر نظر رکھے، قدر شناسی اور اکرام مسلم کرے۔ خود کو کمتر اور دوسروں کو برتر سمجھے۔ مگر کیا کیا جائے کہ یہاں ہر کوئی دوسرے سے برتری کی کوشش میں محوِ پرواز ہے۔ انسان کی صحیح عکاسی اس شعر سے کیا جا سکتا ہے۔
ہر کوئی کہتا ہے میں ہوں’ دوسرا کوئی نہیں
اس صدی کا اس سے بڑھ کر حادثہ کوئی نہیں

Leader
Leader

حدیث شریف میں آیا ہے کہ سبھی مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ، ایک بھائی کا اخلاق و کردار جب تک دوسرے بھائی کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوگا وہ بھائی کہلانے کا کسی طرح بھی مستحق نہیں ہوگا۔ اسلام نے ایک دوسرے کے ساتھ حسنِ اخلاق کرنے کا درس دیا ہے تاکہ دوسرا کمزور بھائی بھی زندگی امن و سکون کے ساتھ کزار سکے۔ آپسی بھائی چارہ ، اخوت و محبت، اتحاد و اتفاق یہ وہ ہتھیار ہیں کہ جس سے ہم دوسروں پر غالب آ سکتے ہیں۔ مگر آج ہم آپس کے انتشار کے سبب دوسروں کے محتاج بنے ہوئے ہیں، ہماری طاقت بکھر چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی ہمیں دبانے کی کوشش کررہا ہے، یہاں تک کہ ہمارے ساتھ ظلم و انصافی ہوتی ہے مگر ہم جبر و ظلم کو سہنے پر مجبور رہتے ہیں۔ ایسے میں انسان کا ضمیر ملامت تو کرتا ہے مگر سوائے ہم تڑپ اٹھنے کے اور کچھ نہیں کر پاتے، ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا انسان کے نفس سے ناپید ہو چکی ہے۔

کیا ہمیں یہ کوشش نہیں کر نی چاہیئے کہ کسی بھائی اور کوئی بے گناہ پر ظلم و ستم کے پہاڑ نہ توڑے جائیں۔ ویسے بھی جذبہ ایمان کا تقاضا بھی یہی ہے کہ دوسروں کا خیال رکھا جائے۔ایسا کون ہے جو ہر طرح کی عیب سے پاک ہو۔ اس دارِ فانی میں کوئی بھی ایسا انسان نہیں جو ہر قسم کے برائی سے پاک ہو۔ آپ خود ہی دیکھ لیں کہ آزادی کے ٦٦ویں بہاریں دیکھنے کے باوجود ابھی تک ہم پاکستانیوں کو نہ تو کوئی ایسا لیڈر میسر آیا اور نہ ہی کوئی مردِ قلندر جو عوام کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہو، اور نہ صرف درد رکھتا ہو بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ان کے دکھوں کا مداوا بھی کرتا ہو۔ آج کْرہ عرض کے انسانوں پر نظر ڈالی جائے تو صورتحال کا اندازہ یوں ہوگا کہ مشرق سے لے کر مغرب تک ملتِ اسلام اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ پوری دنیا میں ناحق خونِ انسانی بے دریغ بہایا جا رہا ہے۔ ملک اور بیرونِ ملک کی ساری زمینیں انسانی خون سے لالہ زار ہو چاہتی ہے۔ میانمار (برما) ہو یا فلسطین، پڑوسی ملک ہو یا مصر، ہر طرف مظلوم لوگوں کا کوئی پْرسان حال نہیں۔

Wrongdoing
Wrongdoing

ہم جو اشرف المخلوقات اور اْمتِ محمدیہ کا دعویٰ کرتے ہیں کئی دفعہ ہماری زندگی میں ایسے مواقع آتے ہیں کہ جب ہم کسی ظلم و زیادتی پر آواز اْٹھا کر جرم کو روکنے کی کوشش کر سکنے کے باوجود خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ سو چ کر کہ اس سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا، میں کیوں بلا وجہ کی دشمنی اپنے سر لوں ، خاموشی سے یہ سوچ کر اپنی راہ پر چل پڑتے ہیں۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ہمارے سامنے ہی ہمارے کسی بھائی یا بہن کی برائی ہو رہی ہوتی ہے یا کوئی کسی غلط فہمی کا شکار ہوکر انہیں بْرا سمجھ کر اس سے نفرت کرنے لگے اور ہم اصل حقیقت کو جانتے بوجھتے بھی بجائے اس کے کہ کدورتوں کو مٹانے کی کوشش کریں ہم یہی سوچتے ہیں کہ ہمیں اس سے کیا لینا دینا۔ اب کیا ہم ہمیشہ یہی سوچتے رہیں گے، کب ہمارے اندر انسان بسے گا، کب ہمارے اندر ہمدردی کے گیت گنگنائیں گے، کب ہمارے اندر مسکرا ہٹ کے گل کھلیں گے، یہ سب آج دن تک تو ایک سوال کی مانند ہی ہے۔ اس کا جواب کب، کہاں، اور کیسے ملے گا یہ تو وقت اور حالات ہی بتائے گا۔

حالانکہ ہم سب یہ جانتے ہیں کہ یہ زندگی عارضی اور چند روزہ ہے اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ کی خواہش میں اپنی زندگی کا سکون ختم کر دیتے ہیں، جو خوشی اور دلی سکون و راحت ہمیں دوسروں کے لئے کچھ کرکے حاصل ہوتا ہے، اس کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں اور جو دوسروں کی خوشیوں کی خاطر خود کو فنا کر لیتے ہیں اور جو اپنے لئے نہیں دوسروں کے دکھوں پر آنسو بہاتے ہیں۔

محمدصدیق مدنی کا کہنا ہے کہ وقت و حالات کا تقاضہ ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو جھنجھوڑے اور اپنا کردار اس طرح بنائے کہ دوسرے اس کو بڑا کہیں اور عزت کریں، تب کہیں وہ معاشرے میں مقبول اور ممتاز بن سکتا ہے۔خلوصِ نیت کے ساتھ ایک دوسرے کی جانب ہاتھ بڑھایئے، مصافحہ کیجئے، نمازوں میں ایک دوسرے کے ساتھ نیت باندھ کر کھڑے ہویئے، امامت کے لئے بھی اپنی اپنی مساجد میں ایک دوسرے کو مدعو کیجئے، ہماری مساجد ہمارے اتحاد کی واحد عملی گواہ ہیں۔ انتشار کے اس گئے گزرے دور میں بھی مساجد میں نمازوں کے اوقات پر ہم لاکھ دوریوں کے باوجود کاندھے سے کاندھا ملا کر جب ایک ساتھ رکوع و سجود میں جاتے ہیں تو یہ منظر ملّی اتحاد کی وہ تصویر پیش کرتی ہے جس کو ہمارے پیارے رسول ۖ نے قائم کرکے ساری دنیا کو مساواتِ حقیقی سے روشناس کرا دیا۔ کیا دوست، کیا دشمن، کیا غریب کیا، کیا امیر اور کیا شاہ و فقیر یہاں پر سب ہی برابر و متحد نظر آتے ہیں۔
بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے

Mohammad Siddiq Madani Logo
Mohammad Siddiq Madani Logo

تحریر: مولانا محمد صدیق مدنی۔چمن

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Teesta
Previous Post تیستاسیتلواڑ صاحبہ کا نامکمل سچ
Next Post نوجوان… قوم کا سرمایہ افتخار
Youth

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.