yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اپنے والدین کے ساتھ یہ عمل کریں، رزق دروازے توڑ کر گھر آئیگا

MH Kazmi May 15, 2019 1 min read
Do this with your parents, the provision will break the door
Share this:
Do this with your parents, the provision will break the door
میٹھے قارئین کیلئے کچھ موتی چنے ہیں جو کہ حاضر خدمت ہیں۔ یقیناً فراخی رزق اور فاقوں کے خاتمہ کیلئے یہ عمل بہت کارگر ثابت ہوا ہے۔ یہ میرے اور جن کو میں نے بتایا ان سب کے آزمودہ ہیں۔ یہ عمل انتہائی آسان ہے. فراخی رزق کا انوکھا عمل: اپنے والدین کے قدموں کو چھو کر روز صبح و شام اپنے چہرے پر ملیں اگر والدین وفات پاچکے ہیں تو صبح و شام ان کی قبر پر جاکر (یاآپ جس مقام پر ہیں وہیں پر بیٹھ کر) اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ان کی روح کو ہدیہ کریں اور وہ ہاتھ چہرے پر ملیں۔ تجربہ کرکے دیکھ لیں ان شاء اللہ بفضل خدا اس عمل سے رزق میں بہت برکت ہوگی اور ہر طرح کی بندش ختم ہوگی۔ دوسری جانب جس قدر شدید محبت والدین کے دلوں میں اپنی اولاد کی پائی جاتی ہے اس قدر بل کہ اس سے کہیں کم محبت بھی اولاد کے دل میں والدین کے لیے نہیں پائی جاتی۔ اسلام نے اس مسئلے کو اس طرح حل کیا ہے کہ ایک طرف تو والدین کو یہ بتایا کہ اولاد کی محبت تمہارے لیے فتنہ و آزمائش ہے۔ تاکہ وہ اس میں حد سے تجاوز نہ کریں اور اولاد کی محبت میں ڈوب کر تربیت و تادیب سے صرف نظر نہ کریں۔ دوسری طرف والدین کی عزت و تعظیم، ادب و احترام اور خدمت و خاطر کو دین داری قرار دے کر اولاد کو ان کے اہتمام کا حکم دیا تاکہ انسانی معاشرہ خلفشار کا شکار نہ ہو۔ کسی معاشرے میں اگر والدین کے حقوق ادا نہ کیے جائیں، ان کا ادب و احترام ختم ہو جائے تو نتیجتا نئی نسل والدین کی راہ نمائی و سرپرستی سے محروم ہو جاتی ہے۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ انسانی اجتماعیت کی بقا، اجتماع و اتحاد میں ہے اور افتراق و انتشار میں اجتماعی موت ہے۔ معاشرے کی پہلی اکائی ایک کنبہ ہے جس کے ارکان بہنیں اور بھائی ہوتے ہیں اور ان کے اتحاد کا مدار والدین ہی ہوتے ہیں۔ والدین کے حقوق و احترام کو نظر انداز کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اپنے خاندان کے مرکزی ستون کو ڈھا دیا، جس کے بعد اس کے کھڑے رہنے اور کش مکش حیات میں ثابت قدم رہنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہتا۔ ہمارا دین اس مسئلے کا مکمل حل ہمیں دیتا ہے۔ لیکن اس حل کے لیے سب سے پہلے اس معاملے کے فریقین یعنی والدین اور اولاد، دونوں کو دین کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ دوسری طرف اولاد کو چاہیے کہ وہ نہ صرف پوری زندگی میں اﷲ کی بندگی و اطاعت کا اہتمام کرے بل کہ والدین کے مقام و مرتبے کو پہچانے اور ان کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں و فرائض کا شعور حاصل کر کے انہیں ادا کرنے کی فکر کرے۔ قرآن حکیم اور سنتِ رسول کریم ﷺ سے یہ بات بہت نمایاں طور پر ہمارے سامنے آتی ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اولاد کو والدین کے حقوق ادا کرنے کی بہت تاکید کی ہے۔ قرآن پاک میں متعدد مرتبہ اﷲ تعالیٰ نے اپنا حق بیان کرنے کے بعد والدین کا حق بیان کیا ہے۔ ’’ اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرنا۔ اگر تیری موجودی میں ان میں ایک یا یہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے آگے ’’ اف‘‘ تک نہ کہنا، نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بل کہ ان کے ساتھ ادب و احترام سے بات چیت کرنا۔ اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار! ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے۔ اس تمہارا رب بہ خوبی جانتا ہے اگر تم نیک ہو تو وہ تو رجوع کرنے والوں کو بخشنے والا ہے۔‘‘ (بنی اسرائیل: 23 تا 25) ان آیات میں والدین کے ساتھ حسن ِسلوک کو انتہائی تاکید کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ والدین ایسی ہستیاں ہیں جو اپنے بچوں کی پرورش میں ہر طرح کی سختیاں و تکالیف برداشت کرتے ہیں۔ خاص طور پر ماں اپنی ذات کو اپنے بچے کے لیے وقف کر دیتی ہے۔ باپ بھی اپنی توانائیاں ان کی تعلیم و تربیت پر لگا دیتا ہے۔ لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اب والدین اپنی اولاد کے محتاج ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا تاکید کر دی گئی کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک میں کوئی کمی نہ رہے ان کے ساتھ عاجزی و انکساری سے پیش آؤ۔ اب جب کہ ان پر بڑھاپا طاری ہے تو وہ تمہاری توجہ کے زیادہ مستحق ہیں۔ کیوں کہ اس عمر میں انسان پر ایسی کیفیت آجاتی ہے کہ بچپن کی سی خواہشات لوٹ آتی ہیں اور وہ بچوں جیسی فرمائشیں شروع کردیتے ہیں۔ لہٰذا تنبیہ کی جارہی ہے کہ اگر وہ ایسی فرمائش کریں جو تم پوری نہ کرسکو تو ان کو جھڑکنا مت، بل کہ ادب کو ملحوظ رکھتے ہوئے نرمی سے جواب دینا۔ سینہ تان کر بات نہ کرنا اور نہ ہی ملامت کرنا، بل کہ نرمی سے معذرت کرلو اور ساتھ ہی اپنے شانے جھکا کر رکھو، یہاں دعا بھی سکھائی گئی ہے کہ اے پروردگار! مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہو ہی جائے تو تُو بخشنے والا ہے ا ور والدین کے تما م حقوق میں خود ادا کر بھی نہیں سکتا، ان کے احسانات کا جو بارِگراں میرے کاندھوں پر ہے ان کا حساب میں نہیں چکا سکتا لہٰذا تجھ ہی سے استدعا کر رہا ہوں۔ ’’پروردگار! تُو اِن پر رحم فرما جیسے انہوں نے مجھے پالا پوسا جب کہ میں چھوٹا تھا۔‘‘ نبی اکرم ﷺ نے بھی والدین کی خدمت اور ان کے ساتھ سلوک کو انتہائی تاکید کے ساتھ بیان فرمایا ہے اور ان کی نافرمانی اور ان سے بدسلوکی پر سخت وعید سنائی ہے۔ حضرت ابو امامہؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اﷲ ﷺ سے دریافت کیا کہ والدین کا ان کی اولاد پر کیا حق ہے؟ آپؐ نے فرمایا ’’وہ دونوں تیری جنت و دوزخ ہیں۔‘‘ (سنن ابن ماجہ) فرمانِ رسول ﷺ ہے کہ ’’ نامراد و خاسر ہو وہ انسان جو اپنے ماں باپ کو بڑھاپے کی حالت میں پائے اور ان کی خدمت کرکے جنت حاصل نہ کرسکے۔‘‘ (ترمذی) حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا۔ ’’جنت میں نہ تو وہ شخص داخل ہو گا جو کسی کے ساتھ بھلائی کر کے اس پر احسان رکھے، نہ وہ شخص جو ماں باپ کی نافرمانی کرے اور نہ وہ شخص جو شراب نوشی کرے اور بغیر توبہ کے مرجائے۔‘‘ (نسائی، دارمی) حضرت بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ بہز کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ ﷺ! میں کس کے ساتھ بھلائی اور نیک سلوک کروں؟ حضور ﷺ نے فرمایا ’’ اپنی ماں کے ساتھ‘‘ میں نے عرض کیا پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ اپنی ماں کے ساتھ‘‘ میں نے عرض کیا پھر کس کے ساتھ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ اپنے باپ کے ساتھ اور پھر اس کے ساتھ جو ماں باپ کے بعد تمہارا قریب ترین عزیز ہے جیسے بہن بھائی پھر اس کے ساتھ جو ان بھائی بہن کے بعد اوروں میں زیادہ قریبی عزیز ہے جیسے چچا اور ماموں اور اسی ترتیب کے مطابق چچاؤں اور ماموں کی اولاد وغیرہ۔‘‘ ( ترمذی، ابوداؤد) حضرت ابواسید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ ایک دن ہم لوگ رسول اﷲ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک شخص آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوا جو قبائل انصار میں سے ایک قبیلہ بنو سلمہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اس شخص نے عرض کیا، یا رسول اﷲ ﷺ میرے ماں باپ کے حسن سلوک کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے جس کو میں ان کی وفات کے بعد پورا کروں یعنی میں اپنے ماں باپ کی زندگی میں ان کے ساتھ حسن سلوک کرتا تھا وہ مرچکے ہیں تو کیا ان کی وفات کے بعد بھی ان کے حق میں سلوک کرنے کی کوئی صورت ہے؟ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ہاں ان کے حق میں دعا کرنا، ان کے لیے استغفار کرنا، ان کی موت کے بعد ان کی وصیت کو پورا کرنا، ان کے رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، جن کے ساتھ حسن سلوک کرنا محض ان (ماں باپ) کے سبب سے ہے یعنی ماں باپ کے وہ عزیز و اقارب جن کے ساتھ محض اس وجہ سے حسن سلوک کیا جاتا ہے تاکہ ماں باپ کی خوش نودی حاصل ہو نہ کہ کسی اور غرض سے، اور ماں باپ کے دوستوں کی عزت و تعظیم کرنا، یہ وہ صورتیں ہیں جن کو اختیار کرکے ماں باپ کی وفات کے بعد بھی ان کے ساتھ حسن سلوک کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا ہے۔ ( ابوداؤد، ابن ماجہ)
Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why was the spirit of Hazrat Idris occupied at the fourth heaven?
Previous Post حضرت ادریسؑ کی روح چوتھے آسمان پر کیوں قبض کی گئی؟
Next Post اسلام تعلیمات پر مبنی دلخراش رواداد
Islamic teachings of Buddhism

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.