yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مجھے رضیہ بٹ کا ناول نہ سناؤ جو پوچھا ہے وہ بتاؤ ۔۔۔۔۔۔۔ خاور مانیکا اور شیخ رشید والے واقعات کا حقیقی پس منظر جان کر آپ کو پاکستانی میڈیا کی اصل چالاکی کی سمجھ آ جائے گی

Web Editor August 30, 2018 1 min read
Do not listen to me as a drama. Tell me what you have asked.
Share this:

لاہور : و زیر اعظم اپنی مرضی کے مالک ہیں اور میڈیا بھی۔ دونوں بادشاہ ہیں‘ اب دیکھئے ہوتا کیا ہے۔
ترک علماء نے پرنٹنگ پریس کی مخالفت کی۔ سعودی عرب کے مذہبی رہنمائوں نے ٹیلی فون کی اور برصغیر کے ایک ممتاز صوفی اور سکالر نے لائوڈ سپیکر کے خلاف فتویٰ دیا۔
نامور کالم نگار ہارون رشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ استعمال غلط ہو سکتا ہے‘ کوئی مشین بری نہیں ہوتی۔ سوشل میڈیا ایک ہتھیار ہے‘ ٹیلی ویژن اور اخبارات کی مصلحت آمیزی کا پردہ جو چاک کر سکتا ہے۔ ہر چیز کو برتنے کے مگر آداب ہوتے ہیں۔ ہر آزادی اور تمام مواقع‘ سلیقہ مندی اور ڈسپلن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہر معاشرہ مختلف ہوتا ہے۔ ہر آزادی ابتدا میں غیر ذمہ داری لاتی ہے۔ حکومت کو فیصلے صادر کرتے ہوئے اس نکتے کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ ایران اور چین کی طرح‘ پاکستان میں بھی‘ سوشل میڈیا کو شائستہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ نام اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر‘ یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہ ہونی چاہیے۔ پابندی عائد کرنا خطرناک ہو گا۔ مضطرب لوگ دوسری راہیں تلاش کریں گے۔ پھر یہ کہ انسانی صلاحیت آزادی ہی میں پروان چڑھتی ہے۔اتوار 26 اگست کو رونما ہونے والے دو واقعات میں‘ آزاد ٹی وی چینل سوشل میڈیا کے بوجھ تلے دب گئے… اور اگلے دن کے اخبارات بھی۔ حکمرانوں پہ نگاہ رکھنا ایک بات ہے۔ پروپیگنڈے کے طوفان سے اپاہج کر ڈالنا‘ ایک دوسری چیز۔ہم سب پروپیگنڈے کی یلغار میں بہہ گئے۔ ایک مؤقف ریلوے کے چیف کمرشل آفیسر حنیف گل کا ہے۔
ایک پاک پتن کے سابق ڈی پی او رضوان گوندل کا۔ مگر ایک دوسرا رخ بھی ہے۔ شیخ رشید اور آئی جی کلیم امام کا بھی ایک نقطۂ نظر ہے۔ اکثر اخبار نویسوں نے‘ جو سنا ہی نہیں۔ سوال صرف یہ نہیں ہوتا کہ کون‘ کیسا آدمی ہے بلکہ یہ کہ رونما ہونے والا واقعہ کیا ہے اور اس میں کون قصور وار؟ پینتیس پنکچر والے غلغلے میں ہم سب نے نجم سیٹھی کی مذمت کی‘ وہ بے قصور نکلے۔ خاکسار نے ان سے معافی مانگ لی تھی۔ آج وہ شیخ رشید اور کلیم امام سے بھی معافی کا خواستگار ہے۔ ابتدائی تاثر بیان کرنے کے بعد‘ احساس ہوا کہ معاملہ یکسر مختلف ہے۔ اکثر اخبار نویس خس و خاشاک کی طرح آندھی کی نذر ہو گئے۔ شیخ رشید کی اس افسر سے بات تک نہ ہوئی‘ جس نے انہیں ٹوکا اور بد تمیزی کی۔ شیخ صاحب کا انداز جارحانہ ضرور تھا مگر اس افسر کے ساتھ‘ تجارتی راہداری پہ جو انہیں بریفنگ دے رہا تھا۔ شیخ صاحب نے کہا: ”مجھے رضیہ بٹ کا ناول نہ سنائو‘‘ وہ خاموش رہا مگر حنیف گل نے کہا کہ اس انداز میں وہ بات نہ کریں۔ شٹ اپ وغیرہ کا قصّہ محض افسانہ ہے۔ شیخ صاحب خاموش رہے۔ کچھ دیر میں دو برس کے لیے‘ حنیف گل نے چھٹی کی درخواست دے دی۔
حنیف گل کی شہرت اچھی نہیں۔ اس کی طبیعت میں تیزی ہے۔ حد سے زیادہ پُر اعتماد‘ وہ حنیف عباسی سے مشابہت رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا موصوف نے غلط استعمال کیا۔ الزام ہے کہ ڈٹ کر مالی بے قاعدگیوں کا مرتکب ہوا۔ ایک ذمہ دار افسر نے بتایا: یہ وہی سعد رفیق کی ٹیم ہے۔ وہ نئی حکومت کو ناکام بنانے اور مزاحمت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر بنایا۔ یہ مسلّمہ بات ہے‘ مگر ذمہ داریاں اپنے پسندیدہ افسروں کو سونپیں۔ شیخ صاحب کا روّیہ جارحانہ تھا تو افسروں کا اس سے بھی زیادہ غلط۔ شیخ صاحب دانا ہوتے تو بریفنگ دینے والے افسر سے یہ کہتے: موضوع پر‘ زیادہ اہم نکات پر توجہ دینا بہتر ہو گا۔نئی ٹیم بننی چاہیے۔ پرانی ٹیم میں جو ڈھنگ کے ہیں‘ برقرار رکھے جائیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ جو بد عنوان ہیں‘ ان کے بارے میں تحقیقات ہو مگر قاعدے سے‘ قرینے سے۔ پاک پتن کا واقعہ مضحکہ خیز ہے۔ چند ایک کے سوا اخبار نویسوں نے ایک ہی رخ پیش کیا۔ 5 اگست شب ایک بجے‘ خاور مانیکا کی صاحبزادی نے خواجہ فریدالدین شکر گنجؒ کے مزار کا قصد کیا‘ ننگے پائوں۔
پولیس والوں نے روکا۔ لڑکی نے وضاحت کی مگر وہ ٹلے نہیں۔ مجبوراً اپنے والد کو اس نے فون کیا‘ وہ چلے آئے۔ پیدل کی بجائے‘ اب گاڑی میں سوار ہو کر‘ اسے جانا پڑا۔ مانیکا خاندان نے اس پر خاموشی اختیار کر لی۔ دوسرا واقعہ 23 اگست کو پیش آیا‘ جب خاور مانیکا کو روکا گیا۔ تلخ کلامی ہوئی اور چیف منسٹر پنجاب سے اس نے شکایت کی۔ فریقین کو بلا کر انہوں نے صلح کرانے کی کوشش کی۔ رضوان گوندل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس کی توہین کی گئی۔ خاور مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے کو کہا گیا۔ چیف منسٹر ہائوس اور پولیس کے ذرائع یہ کہتے ہیں کہ یہ صریح جھوٹ ہے۔ خود اس نے پیشکش کی تھی۔ اس وقت وہ خوف زدہ تھا۔ بعد میں چالاکی پہ تل گیا۔ اس اثنا میں آئی جی پنجاب نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی۔ کلیم امام کا کہنا ہے کہ ان سے وزیر اعلیٰ نے رابطہ کیا اور نہ وزیر اعظم کے دفتر نے۔ ان کے بقول رضوان گوندل سے پوچھ گچھ کی تو اس نے غلط بیانی سے کام لیا۔ کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ متعدد رائفلیں لہراتے محافظ تھے۔ واقعہ یہ ہے کہ صرف ایک تھا۔ اپنے ماتحتوں کی اس نے بے جا وکالت کی۔ ایک جواں سال خاتون سے بد تمیزی کے وہ مرتکب تھے۔ انہیں شرمندہ ہونا چاہیے تھا‘ معافی مانگنی چاہیے تھی۔
بالکل برعکس‘ رضوان گوندل نے دوستوں کے ذریعے سوشل میڈیا پہ ایک طوفان کھڑا کر دیا۔ اوّل اوّل کچھ نے بشریٰ بی بی کو ذمہ دار ٹھہرایا‘ بعد میں وزیر اعظم کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان نے تو کسی سے بات ہی نہیں کی۔ وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری نے کلیم امام سے رابطہ ضرور کیا۔ آئی جی نے تحقیقات کا حکم دیا اور یہ کہا: قصور وار کو سزا دوں گا‘ مگر پوری سزا‘ کم نہ زیادہ۔ یہ دوسری طرف کا مؤقف ہے۔ اخبار نویسوں کو چاہیے تھا‘ سبھی کی بات سن کر نتیجہ اخذ کرتے۔ ”کاتا اور لے دوڑی‘‘ والا روّیہ نہیں۔ اپنے تعصبات اور نفرتوں کو آسودہ کرنے کا شعار نہیں۔ پیر کی شام‘ کافی معلومات یہ ناچیز جمع کر چکا تھا۔ دس بجے کے پروگرام سنے تو ہکّا بکّا رہ گیا۔ حقائق نہیں‘ داستانیں۔ سودائے عشق اور ہے‘ وحشت کچھ اور شے۔۔۔۔۔ مجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا ۔۔۔بیس برس سے کلیم امام کو میں جانتا ہوں۔ جہاں کہیں گئے‘ جرم کم ہوا۔ الیکشن 2013ء کے ہنگام پنجاب میں 24 افراد قتل ہوئے تھے‘ اس بار ایک بھی نہیں۔ انتخابی عمل میں پولیس کے کردار پر کسی نے انگلی تک نہ اٹھائی۔
نیک نام ناصر درّانی کو وزیر اعظم نے پنجاب میں داخلہ امور کا مشیر مقرر کیا ہے۔ وہ انہیں جانتے اور ان پہ بھروسہ کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ درّانی صاحب اپنی مرضی کا آئی جی کیوں چاہتے ہیں؟ کلیم امام میں کیا خرابی ہے۔ دو عشرے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں وہ ہم رکاب تھے۔ ایک دوسرے کو خوب جانتے ہیں۔ درّانی صاحب جانتے ہیں کہ وہ ایک لائق‘ محنتی اور قابلِ اعتماد افسر ہے۔ جان پہچان کے افسروں پہ بھروسہ قابل فہم ہے۔ جنہیں وزیر اعظم جانتے نہیں‘ ان میں بھی ایماندار اور لائق لوگ موجود ہیں۔ بہترین افسروں کی حوصلہ شکنی سے سول سروس مرجھانے لگتی ہے۔ بلوچستان سے آنے والے پنجاب کے چیف سیکرٹری اکبر درّانی بھی ڈھنگ کے آدمی ہیں۔دوسروں کا تو کیا ذکر ڈاکٹر شعیب سڈل اور ڈاکٹر امجد ثاقب بھی ان کے قائل ہیں۔ کیا انہیں بھی واپس بھیج دیا جائے گا۔ آخر کیوں؟ افسر شاہی کے لیے‘ تقرر اور تبادلوں کے لیے‘ ایک جہاندیدہ افسر درکار ہے۔ ایک صدی ہوتی ہے‘ برصغیر میں پہلی بار‘ لاہور کے نواح میں ہیڈ رسول کے مقام پر‘ دریا پہ پہلا بند بننا شروع ہوا تو دیہاتی کہا کرتے: دریا بادشاہ ہے اس کی راہ کون روک سکتا ہے۔ بند بنتا رہا تو مرعوب‘ یہ کہنا شروع کیا: دریا بادشاہ ہے تو انگریز بھی بادشاہ۔ دیکھئے ہوتا کیا ہے۔ وزیر اعظم اپنی مرضی کے مالک ہیں اور میڈیا بھی۔ دونوں بادشاہ ہیں‘ اب دیکھئے ہوتا کیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Chaudhry Nisar will not accept oath on Punjab Assembly because
Previous Post چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف نہیں اٹھا سکیں گے کیونکہ ۔۔۔ انتخابات 2018 میں بدترین شکست کے بعد چکری کے چوہدری کو ایک اور دھچکا لگ گیا
Next Post ’’ کُھلاخط برائے وزیراعظم ‘‘ عمران خا ن کو انوکھا خط موصول ۔۔۔۔۔ 50 فٹ لمبے خط میں کپتان سے کیا مطالبہ کِیا گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
Imran Khan received a unique letter ...

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.