yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی کا فیصلہ ووٹ کرینگے

Web Editor January 10, 2018 1 min read
Decision of Karachi will vote
Share this:

ملک کے سیاسی حالات اور کراچی کی سڑکیں آپس میں بہت مماثلت رکھتے ہیں۔ ذرا گاڑی چلتی ہے اور اچانک سے ایک مختصر مگر پر اثر گڑھا نمودارہوئے بغیر ہی گاڑی کے پہیوں کو پڑ جاتا ہے، جو اکثر کسی نا کسی نوعیت کے حادثے کا باعث بنتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے بیچ سڑک میں بیٹھ کر باقاعدہ ہتھوڑی چھینی کی مدد سے اسے کھودا ہو۔ بالکل اسی طرح پاکستان کو بھی خارجی اور داخلی مسائل گھیرے ہی رکھتے ہیں۔ ابھی ایک مسلۂ سے نکل نہیں پاتے کہ دوسرا کوئی گھمبیر مسلۂ اچانک سے سامنے آجاتا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے ہمارے ملک کی انتظامہ بغیر کسی موثر حکمت عملی کے تحت اپنی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے ۔

تمام تر ذاتی اور سیاستی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر اور آنکھوں پر سے لسانیت کی عینک اتار کراگر ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو کہ دور حاضر میں حقیقی قومی تشخص کی جدوجہد کا سہرا کس کے سر باندھا جائے تو کم از کم راقم الحروف بلا خوف خطر یہ کہنے کیلئے تیار ہے کہ عمران خان وہ شخصیت ہے جس نے ملک میں نسلی اور لسانیت کی سیاست کو دفن کرنے کیلئے گڑھا کھودنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اس تھکا دینے والے بلکہ زچ کردینے والے سفر کو جاری رکھا اور آج اگر دیکھیں تو ملک میں اور دیگر کئی اور جماعتیں پاکستان کو ایک قوم دینے یا بنانے کی جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ افسوس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی اس جدوجہد میں سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔ آج کوئی سیاست دان کسی اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطررکھنے کو تیا ر نہیں ہے۔

سابق آرمی چیف و صدر جنرل پرویز مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا لیکن اس نعرے میں قومی مفاد سے بڑھ کر ذاتی مفادات زیادہ تھے اور قومیتوں کو ایک جگہ یکجا کرنے کی کوئی خاطر خواہ کوششیں نہیں کی گئیں تھیں۔ پاکستان کی حقیقی میراث اور جس طرز حکومت کا اسلام تکازہ کرتا ہے اسکی وضاحت ڈاکٹر علامہ اقبال نے کچھ ان الفاظ میں کیا ہے کہ جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔ اس شعر کی عکاسی یا اسلامی طرز حکومت (علاوہ خلافت) کی ترجمانی پاکستان کی واحد جماعت، جماعت اسلامی کرتی چلی جا رہی ہے مگر افسوس یہ بھی ملک و قوم میں وہ مقام نہیں بنا سکے جس کے لئے انہیں اقتدار مل سکتا۔ اس جماعت سے وابستہ لوگ ملک کے ہر علاقے سے تعلق رکھتے ہیں مگر پھر کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ اس کی اہمیت ابھی تک ویسی نہیں جیسی کے ہوجانی چاہئے تھی۔ اسکا جواب شائد اس جماعت کے ذمہ داران بھی نہیں دے سکیں گے۔

یوں تو ملک کے ہر شہر میں پاکستان کے ہر شہر کا رنگ یعنی فرد نظر آ ہی جاتا ہے کہیں کچھ زیادہ ہوتے ہیں اور کہیں انہیں گنتی میں شمار کرلیں۔ کراچی متفقہ طور پر پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جو نا صرف بین الاقوامی سطح پر شہرت کا حامل ہے بلکہ پاکستان کے بقیہ تمام شہروں سے لوگ خصوصی طور پر روزگار کیلئے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔ کراچی ہی وہ شہر ہے جسے غریب پرور شہر کہا جاتا ہے۔ اسکی اہم ترین وجہ یہاں کا موسم ہے جو کبھی شدید نہیں ہوتا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہاں روزگار کے مواقع بھی دیگر شہروں سے زیادہ ہوتے ہیں۔ بندرگاہ اس شہر کا خاصہ ہے۔ معاشی حب ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی سیاسی حب کی صورت بھی اختیار کرتا جا رہا ہے۔ جسکی وجہ یہاں ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والوں کی مستقل سکونت ہے۔ اگر کراچی کی نواحی آبادیوں کا جائزہ لیں تو آپ کو ایسا قطعی محسوس نہیں ہوگا کہ آپ کراچی شہر میں کھڑے ہیں بلکہ وہاں رہنے والی اکثریت والی آبادی کے علاقے کا گمان ہونے لگے گا۔

پاکستان میں کراچی کی قلیدی حیثیت سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا۔ کراچی کی بندرگاہ قدرتی طور پر شہر کی اہمیت کی بنیادی دلیل ہے۔ اگر اسے ترتیب دے کر بنایا گیا ہوتا تو شائد نا ہی بنایا جاتا۔ بد قسمتی سے کراچی سے کمانے والوں نے خوب کمایا اور اپنی اپنی زندگیاں خوب سے خوب تر کرتے چلے گئے۔ کراچی مختلف سنہری اور روشن ادوار سے ہوتا ہوا تاریکی کے گھور اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔ یہی وہ شہر ہے جسے روشنیوں کے شہر سے جانا جاتا تھا۔ کراچی پاکستان کے ماتھے کا و ہ جھومر تھا جسے ہرکوئی چرانے کی چاہ میں لگا رہتا کیونکہ اسے چرا تو سکتا نہیں تھا مگر برباد کر کے چھوڑ دیا۔ اب اس روشنی سے اندھیرے کے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک تو دل بھی دکھتا ہے اور ویسے بھی ہر فرد ساری داستان سے بہت اچھی طرح سے واقف ہے۔

کراچی کے مختلف سیاسی ادوار میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے مستحکم متحدہ قومی موومنٹ کا دور رہا۔ بد قسمتی سے اس دور میں کراچی اپنی روشنیوں اور رعنائیوں سے محروم ہوتا چلا گیا۔ آج کراچی ایک ایسے مقام پر موجود ہے کہ جہاں کوئی یہ بات نہیں کرسکتا کہ کراچی اسکا سیاسی گڑھ ہے۔ ہاں البتہ قانون نفاذ کرنے والوں کی سال ہا سال کی محنت سے کسی حد تک کراچی کی سانس بحال ہوئی ہے۔

انتخابات کا دور دورہ ہے اور بہت جلد یہ انتخابی عمل( اگر جمہوریت بحال رہی ) دوبارہ ہونے کو ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتیں ان انتخابات کی مہم کیلئے نیٹ پریکٹس کرتی دیکھائی دے رہی ہیں جبکہ ملک کی دو بڑی جماعتیں تو باقاعدہ انتخابات کی بھرپور مہم شروع ہی کر چکی ہیں جن میں اول نمبر پر تو پاکستان تحریک انصاف ہے اور دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ کراچی کی نبض پر ابھی تک کراچی سے ہی پروان چڑھنے والی اور نوزائیدہ سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی سابق مئیر کراچی سید مصطفی کمال کی قیادت میں ملکی سطح پر کمال کرنے کا عزم رکھتی ہے تو دوسری طرف کراچی کا مشہور زمانہ علاقہ لیاقت آباد (لالو کھیت) کے فلائی اوور پر آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے کو لے لیجئے جسکے روح رواں سابق صدر اور جنرل پرویز مشرف ہیں، آپ نے دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے کراچی والوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ آپ کے ساتھ چلیں تو سیدھے راستے پر چل پڑینگے۔ پہلے تو آپ یہ بتائیں کے کیا پاکستان پر ملک سے باہر بیٹھ کر ہی حکومت کی جاسکتی ہے؟ کوئی کراچی کا شہری اس کام کو سرانجام کیوں نہیں دے سکتا؟

ایسا محسوس کیا جاسکتا ہے کہ دنیا کی بدلتی ہوئی صورتحال ہم پاکستانیوں کو ہوش میں لانے کی کوشش کررہی ہے جس میں کسی حد تک سوشل میڈیا بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ پرانی طرز پر کئے جانے والے جلسے جلوس اور روائتی انداز سے چلائی جانے والی انتخابات کی مہم ہم پاکستانیوں پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں۔ کراچی میں کئے جانے والے جلسے جلوسوں سے یقیناً سیاسی افق پر فرق پڑتا ہوگا اور ابھی تقریباً پاکستان کی ساری ہی سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے اپنے موقف کی وضاحت کرنے کراچی کا رخ کرینگی۔ لیکن اب یہ بات یقین سے کی جاسکتی ہے کہ کراچی والوں کی کیفیت اس وقت دودھ جلے جیسی ہے جو چھاچھ بھی پھوک پھوک کر پیتا ہے اور ایسی صورتحال میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ بہت یقین اور اعتماد کیساتھ کیا جائے گا کیونکہ اب کراچی والوں میں اور دکھ اور صدمات سہنے کی ہمت نہیں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post ان کہے دکھ
Next Post کیا آپ بھی میرے جیسے ہیں؟
Are you like me too?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.