yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ثقافتی جنگ میں ۔۔۔؟

F A Farooqi August 9, 2016 1 min read
Scarves
Share this:
Scarves
Scarves

تحریر: مولانا محمدصدیق مدنی۔چمن
اس بات کا سہارا لینا اور اس کا پرچار کرنا کہ دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے اس لیے تہذیبوں کو ایک دوسرے میں مدغم ہونے سے نہیں روکا جا سکتا ایک بے معنی حجت ہے اور اس کی بنا پر خود کو بری الذمہ قرار دینا کسی بھی طرح قرین انصاف نہیں۔ ایک بہت سادہ سا سوال یہ ہے کہ کیا اہلِ مغرب نے اہلِ مشرق کا لباس اپنا لیا ہے تو یقیناً اس کا جواب نہیں ہے کہ وہاں ایسا کسی بھی سطح پر نہیں ہوا بلکہ وہاں تو مسلمانوں کو سکارف تک پہننے کی اجازت نہیں دی جارہی بلکہ اس پر سزائیں اور جرمانے عائد کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں فرانس کے سفیر نے اپنے ایک مضمون میں سکارف پر پابندی کی یہ توجیہہ پیش کی کہ وہ معاشرے میں کوئی تفریق و تمیز نہیں پیدا کرنا چاہتے۔ اس سے مغرب کی جمہوریت پسندی کا اندازہ بھی لگا لیجیئے کہ مذہب کی بنیاد پر بھی اختلافِ رائے اسے گوارہ نہیں لیکن ہم نے مغربی جمہوریت کو اتنا مقدس بنا دیا ہے کہ اس کیلئے ہم دین مذہب سے دوری بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستان اس وقت یوں تو کئی مسائل سے دو چار ہے، ڈرون حملوں کی مصیبت بھی ہے، دہشت گردی کا عذاب بھی ہے، بیرون ملک قرضوں کے بوجھ سے بھی قوم کے کندھے زیربار ہیں۔ لیکن ایک اور انتہائی خاموش طریقے سے بھی ہماری جڑوں کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے اور اس جنگ کو بڑی کامیابی سے ہم خود اپنے خلاف لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ ثقافتی جنگ ہے۔ ہماری اقدار، ثقافت اور روایات کو ہم خود اس طرح پامال کر رہے ہیں کہ ہمارے لیے کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں اور سچ پوچھیئے تو یہی اپنی اقدار سے دوری ہمارے بہت سارے مصائب کا باعث بن رہی ہے اور دکھ کی بات یہ ہے کہ اس سب کچھ کو جانتے بوجھتے بھی نہ ہم نے اس کی پیش بندی کی اور نہ اب کسی قسم کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت اس ثقافتی یلغار کیلئے سب سے بڑا ذمہ دار ہمارا الیکٹرانک میڈیا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ میڈیا نے لوگوں میں سیاسی شعور بیدار کیا، بہت سارے ملکی مسائل کو اجاگر کیا، حکومتوں کی کرپشن منظرِعام پر لایا، سیاستدانوں، جرنیلوں اور علما سب کا اصل چہرہ عوام کو دکھایا۔ اب یہ عوام پر ہے کہ کس کو کس درجے پر رکھتے ہیں۔ لیکن ایک احتساب اب بھی میڈیا کو کرنا ہے جو سب سے مشکل ہے اور وہ ہے خود احتسابی۔ میڈیا نے عوام کو اس تنقید کے علاوہ کیا دیا، قومی تشخص کو اجا گر کرنے میں کیا کردار ادا کیا یہ احتساب بھی اسے کرنا چاہیئے۔

Dress
Dress

لباس کسی معاشرے کی پہلی پہچان ہوتی ہے آپ کسی بھی انجانے معاشرے میں جائیں وہاں کے معاشرتی عادات و اطوار کا سب سے پہلا اندازہ وہاں کے لباس سے لگاتے ہیں۔ پھر اس کے بعد زبان اور دیگر عادات و روایات تک بات پہنچتی ہے۔ لیکن ہماری بد قسمتی کہ ہم نے اپنی اس پہچان پر بہت آسانی سے سمجھوتہ کر لیا ہے۔ اگرچہ میں نہیں سمجھتی کہ قومی سطح پر ایسا ممکن ہے یا ہوا ہے لیکن کم از کم ہمار میڈیا اسی کوشش میں مبتلا نظر آتا ہے کہ اس کے ڈراموں سے لیکر کوکنگ کے پروگراموں بلکہ ٹاک شوز تک میں انگریزی لباس کو بڑے فخر سے پہنا جاتا ہے۔ ہمارے کچھ پروگراموں کی اینکرز حکومتی بے اعتدالیوں اور کوتاہیوں کا رونا بڑے زور شور سے یوں ہی اپنی اقدار کا مذاق اڑاتے ہوئے روتی نظر آتی ہیں۔ آج سے پندرہ بیس سال پہلے ٹیلیویڑن میزبانوں کے دوپٹوں پر نظر رکھی جاتی تھی کہ آیا درست ہے یا نہیں۔

اب تو اگر وہ ڈھنگ کے لباس میں ہی نظر آجائے تو شکر ہے ورنہ اگر آپ ان کی شکل سے نا مانوس ہوں تو یقیناً انہیں کسی یورپی ملک کی خاتون سمجھنے میں حق بجانب ہوتے ہیں۔ غیر ملکی ڈرامہ، میوزک چینل یا مووی چینلز بند بھی کر دیجئے تو اپنے چینلز یہ کمی پوری کرتے نظر آتے ہیں اور اگر وہ بھی بند کر دیں تو ہمارے نیوز چینلز ایسے تمام مناظر بڑے دھڑلے سے دکھاتے ہیں۔ برائے نام لباس میں ملبوس پڑوسی ملک کی اداکاراؤں کے سین دکھانے میں ہر چینل دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش میں مبتلا نظر آتا ہے اور فیشن شوز جس کے نام پر اپنی ثقافت و روایات حتیٰ کہ مذہب تک سے بغاوت کی جاتی ہے کو بڑے فخر کے ساتھ دکھایا جاتا ہے اور ہر لباس کی تعریف یہ کہہ کر کی جاتی ہے کہ لباس مشرق و مغرب کا حسین امتزاج تھے۔ اب اگر مشرق سے مراد بھارت یا دوسرے غیر مسلم معاشرے ہیں تو پھر تو کسی طرح بات ہضم ہو لیکن چونکہ ہم ایک اسلامی ملک کے باشندے ہیں اس لیے ہم نے لباس کو زیب و زینت سے پہلے پردے کیلئے پہننا ہے جبکہ اکثر یہ شوز خواتین کے لباس کی نمائش کیلئے منعقد کیے جاتے ہیں اور یاد رکھیئے یہ برہنگی اسلام کے سراسر خلاف بلکہ سختی سے منع ہے۔ مرد گلوکاروں، اداکاروں اور ماڈلز کو دیکھیں تو وہ چمکیلے بھڑکیلے لباسوں اور مضحکہ خیز بالوں میں کسی اور سیارے کی مخلوق نظر آتے ہیں۔

Mobile
Mobile

اب اگر یہ کہا جائے کہ یہ سب شوبز کی دنیا ہے تو حقیقت یہ ہے کہ باہر کی دنیا اس دنیا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ آج معاشرے میں دیکھیئے تو عام گھروں میں شلوار قمیض کی جگہ پینٹ شرٹ نے کچھ اس طرح سے لے لی ہے کہ شلوار قمیض پہننے والوں کو کئی بار تضحیک کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے اور باقاعدہ طور پر انہیں شرمندہ کیا جاتا ہے۔ سادگی معاشرے سے ختم ہوتی جا رہی ہے اور ایسا لباس اور رہن سہن دونوں میں ہے۔ ہم میں سے مہنگائی کا رونا ہر ایک روتا ہے لیکن گھر سے باہر کھانا بھی فیشن ہے اور بے ہنگم طرز کے کپڑے پہننا بھی۔ موبائل نے ایک الگ مصیبت برپا کی ہوئی ہے ٹی وی پر اسّی فیصد اشتہارات موبائل فون اور نیٹ ورکس کے ہوتے ہیں۔ جس جس طریقے سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اپنے سِم کی خریداری پر مائل کیا جاتا ہے وہ کسی طرح بھی ایک اسلامی معاشرے کے شایانِ شان نہیں اور پھر ہوتا یہ ہے کہ ہمارے نوجوان موبائل فون کو اسی مقصد کیلئے استعمال کرنے میں لگ جاتے ہیں جسکی تربیت انہیں میڈیا دیتا ہے اور وہ ایسا نہ کریں تو انہیں اپنے ہم عمروں کی طرف سے بیک ورڈ، پینڈو اور نجانے کیا کچھ سننا پڑتا ہے۔

شروع میں محمدصدیق مدنی نے کہاہے کہ میڈیا کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا پڑے گا اگرچہ یہ کڑوا گھونٹ ہے لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ اگر میڈیا کو واقعی اپنے معاشرے کی فکر ہے اور اس کا بناؤ بھی مقصود ہے تو اسے اپنی مذہبی اور معاشرتی اقدار و روایات کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تاثر ایک مسلمان ملک کے طور پر اْبھارنا ہوگا اور اس پر فخر بھی کرنا ہوگا۔ کیونکہ آج کے دور میں معاشرے کے بگاڑ اور سنوار کی ذمہ داری گھر اور سکول سے بڑھ کر میڈیا پر ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے گھروں میں داخل ہو چکا ہے اور ہمارے ماحول پر مکمل طور پر اثر انداز بھی۔ مہنگائی سے روتے عوام کے سامنے اگر شاندار گاڑیوں، عالی شان گھروں، بے ڈھنگے قیمتی لباسوں اور مہنگے ترین غیر ملکی کھانے، جن کے اجزائے ترکیبی صرف امپورٹڈ ڈبوں میں ہی دستیاب ہیں، کی بجائے سادہ زندگی خوبصورت انداز میں پیش کی جائے اور اس کے فوائد اجاگر کیے جائیں، اپنے خوبصورت اور پر وقار لباس کو فخر اور نفاست کے ساتھ پیش کیا جائے تو ہم یقیناً بہت ساری مصیبتوں سے بچ جائیں گے اور پھر جب میڈیا اپنی حکومتوں اور جہازی سائز کابینہ، انکی شاہ خرچیوں اور کرپشن پر اعتراض کرے گا تو چونکہ اس کا اپنا دامن صاف ہوگا تو اس کی بات دلپدیز بھی ہوگی اور پْر اثر بھی۔

Mohammad Siddiq Madani Logo
Mohammad Siddiq Madani Logo

تحریر: مولانا محمدصدیق مدنی۔چمن

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Quetta Tragedy
Previous Post سانحہ کوئٹہ جیسے سانحات کیوں
Next Post ہر فرد کو سپاہی کا درجہ دے دیں
Independence Day

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.