yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈیموں کی تعمیر بھی ضروری لیکن پاکستان اگر خشک سالی سے بچنا چاہتا ہے تو یہ طریقے اختیار کرے ۔۔۔۔ انٹرنیشنل ویب سائٹ کی رپورٹ میں شاندار تجاویز پیش کردیں گئیں

Web Editor November 9, 2018 1 min read
Construction of dams is also important, but if Pakistan wants to avoid drought, take these measures.
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور اس کے بڑے شہروں میں آبادی انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے، زیر زمین پانی کی سطح کم ہو رہی ہے اور شمال میں واقع گلیشیئرز تیزی سے پگھلتے جا رہے ہیں۔ دنیا کے تین شاندار پہاڑی سلسلے ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم پاکستان کے شمال میں واقع ہیں۔ قطب شمالی اور قطب جنوبی کے بعد دنیا میں برف کے سب سے بڑے ذخائر انہی تین پہاڑی سلسلوں میں موجود ہیں۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق پاکستان کی آبادی سن 2050ء تک تین سو ملین سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے، جہاں پانی کا مسئلہ آنے والے دنوں میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں میٹھے پانی کی طلب نہ ختم ہونے والی ہے۔ انسان کو اپنی بقا کے لیے زراعت، صنعت، گھروں بلکہ ہر شعبے میں میٹھے پانی کی ضرورت ہے۔ نمکیں پانی نہ صرف پودوں، جانوروں، انسانوں بلکہ مشینوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔ کرہ ارض پر موجود پانی کا صرف تین فیصد حصہ میٹھے پانی پر مشتمل ہے اور اس تین فیصد پانی کا بھی زیادہ تر حصہ سرد خطوں میں برف کی صورت میں جما ہوا ہے۔ حقیقت میں زمین پر موجود میٹھے پانی کا صرف 0.5 فیصد حصہ ہی قابل استعمال ہے۔
پاکستان نے اگر ابھی سے پانی کے استعمال کے حوالے بہتر منصوبہ بندی نہ کی، تو مستقبل میں اس ملک کے سرسبز و شاداب کھیت بھی صحراؤں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں کے اندازوں کے مطابق دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سن دو ہزار تیس میں ہی میٹھے پانی کی رسد اور طلب میں چالیس فیصد تک کا فرق پیدا ہو جائے گا۔ ان حالات میں سوال یہ ہے کہ پانی کی بچت کیسے کی جا سکتی ہے اور پاکستان جیسا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے کیا سیکھ سکتا ہے؟
سمندری پانی کی میٹھے پانی میں تبدیلی
پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک سمندری پانی کو (زمین پر موجود پانی کا 97 فیصد) میٹھے پانی میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سمندری پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے کے لیے اس وقت دنیا میں تین بنیادی ٹیکنالوجیز استعمال کی جا رہی ہیں۔ ماضی میں یہ طریقے بہت مہنگے تھے۔ لیکن اب یہ وقت کے ساتھ ساتھ سستے ہو رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں ایک بالکل نئی صنعت کھڑی ہو چکی ہے۔ سن دو ہزار پندرہ میں اسرائیل نے اپنی ضروریات کا 40 فیصد حصہ سمندری پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرتے ہوئے پورا کیا۔ اسرائیل نے سن 2050 تک اپنی ملکی ضروریات کا 70 فیصد حصہ ایسے ہی پورا کرنے کا ہدف مقرر رکھا ہے۔ اسی طرح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین جیسے خلیجی ممالک اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے صحراؤں کو سرسبز بنانے اور عوامی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ پاکستان بھی اسی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے مستقبل میں کراچی جیسے بڑے شہروں کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔
زرعی شعبے کے مسائل کا حل
انسانی خوراک اور زراعت کے لیے میٹھے پانی کا کردار مرکزی ہے۔ دنیا میں قابل استعمال پانی کا تقریباﹰ 69 فیصد حصہ زراعت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ بعض ترقی پذیر زرعی ممالک میں تو تقریباﹰ نوے فیصد تک میٹھا پانی صرف زراعت کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے۔ سن 2050 ء تک زراعت کے لیے پانی کی ضرورت میں مزید 20 فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔ اسی وجہ سے زراعت میں پانی کی بچت پر بھی تحقیق جاری ہے۔
اس حوالے سے سب سے بڑا مسئلہ کھیتوں کو سیراب کرنے کے روایتی طریقے ہیں، جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں رائج ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ہر پودے کو برابر مقدار میں پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اور بہت زیادہ پانی سورج کی تپش سے بخارات بن کر اڑ جاتا ہے۔ پودوں کو بہتر طریقے سے پانی فراہم کرنے کے لیے سائنسدان ’ڈرپ اریگیشن‘ کا نظام متعارف کرا چکے ہیں۔ جرمن کمپنی بائر کی تحقیق کے مطابق صرف اس ایک طریقے سے ہی روایتی زراعت میں 60 فیصد تک پانی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ اس طریقے سے پائپوں کے ذریعے پانی وہاں ہی پہنچایا جاتا ہے، جہاں پودوں کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان میں بھی ابتدائی سطح پر اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس میں وسعت لانے کی ضرورت ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق بعض فصلوں کو بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض کو بہت کم۔ اب زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلوں کے بجائے ایسی نئی فصلیں اگائی جائیں، جو پانی کا استعمال کم کرتی ہیں۔ پاکستانی صوبہ پنجاب میں زیادہ تر صرف گندم اور چاول کی دو فصلیں ہوتی ہیں۔ ان کی جگہ نئی فصلیں متعارف کراتے ہوئے کسانوں کے حالات بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب میں ان دو فصلوں کے بجائے تجرباتی طور پر پپیتے کے باغات وغیرہ لگائے ہیں، جن کے کسانوں کو اچھے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں ایسے پروگراموں کو وسعت دی جا سکتی ہے۔
اسی طرح چاول کی بھی دنیا میں دو بنیادی اقسام ہیں ایک وائلڈ رائس اور دوسری ماؤنٹین رائس۔ پاکستان میں اگنے والے وائلڈ رائس کو بہت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب دنیا میں سائنسدان اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح کم پانی استعمال کرنے والے ماؤنٹین رائس کی طرح وائلڈ رائس میں بھی ایسی جینیاتی تبدیلیاں لائی جائیں کہ اسے بھی کم سے کم پانی استعمال کرتے ہوئے اگایا جا سکے۔ پاکستان کی زرعی یونیورسٹیوں کو اس حوالے سے اپنی تحقیق مزید تیز کر دینا چاہیے اور دنیا بھر میں ہونے والی ریسرچ سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔
شہروں میں پانی کی بچت
بڑے شہروں میں پانی کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ میٹھے پانی کی بچت کے لیے سب سے پہلے بڑے شہروں میں پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ایسا بنیادی ڈھانچہ تقریباﹰ سو برس تک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے۔ آبی نالیوں کے ذریعے ضائع ہونے والے پانی کو بچایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ایسے نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ایک ایسے نظام میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کے تحت گٹروں اور نالیوں کے پانی کو بھی دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک مثال اسرائیل کی ہے۔ وہ پانی کی کمی کی وجہ سے اپنے پچانوے فیصد سیوریج واٹر کو ری سائیکل کرتا ہے۔ مسلسل پانچ برس کی قحط سالی کے باوجود اسرائیل ’ڈبل ڈی سیلینیشن‘ جیسے مختلف اقدامات کرتے ہوئے پانی کی 80 فیصد تک مقامی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ بھارتی پنجاب کی انتظامیہ اپنے ہاں سیوریج کے پانی کو فصلوں کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکام نے حال ہی میں اسرائیل سے مدد طلب کی تھی۔ پاکستان کو بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوششیں تیز کر دینا چاہییں۔
انفرادی سطح پر کوششیں
پانی کی بچت کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری صرف حکومتی اداروں پر ہی عائد نہیں ہوتی۔ مستقبل میں مشکلات سے بچنے کے لیے پاکستان کے ہر شہری کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انسانی استعمال میں آنے والا سب سے زیادہ پانی ہوٹلوں میں ضائع کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں تو مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے ایک وسیع عوامی آگہی مہم کی بھی ضرورت ہے۔ اگر مستقبل میں پاکستان کو اپنے ہاں پانی کی قلت سے بچنا ہے تو اسے کئی محاذوں پر ایک ساتھ اپنی کوششوں کا آغاز کرنا ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Lagi leader, who was the cousin of the gang groups, was involved in the serious work of Lalit Chaudhary. Get it
Previous Post قبضہ گروپوں کا رونا رونے والے (ن) لیگی رہنما طلال چوہدری خود کس سنگین کام میں ملوث نکلے؟ جانیے
Next Post کھیل کے میدان سے بڑی خبر: اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر سرفراز احمد نے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی قسمت کا فیصلہ کرلیا
Big news from the playground:

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.