yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

نائن الیون کی آڑ میں سعودی عرب کیخلاف سازشیں

F A Farooqi May 20, 2016 1 min read
Nine Eleven
Share this:
Nine Eleven
Nine Eleven

پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی
امریکی سینٹ نے نائن الیون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کے خلاف نقصان کے ازالے کیلئے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرلیاہے۔ دہشت گردی سپانسر کرنے والوں کے خلاف انصاف کے نام سے اس ایکٹ کی منظوری کے بعد سعودی عرب کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا جاسکے گاجس کی مالیت یقینی طور پر اربوں ڈالرز میں بنتی ہے۔ جسٹس اگینسٹ سپانسرز آف ٹیررزم نامی ایکٹ اگر ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوگیا اور امریکی صدراوبامہ نے اس پر دستخط کر دئیے تو نیویارک کی فیڈریشن کورٹ میں اس سلسلہ میں مقدمات دائر کئے جا سکیں گے ۔

امریکہ میںنائن الیون کے واقعہ کو تقریبا پندرہ برس گزر چکے ہیں لیکن اس کے اصل حقائق تاحال منظر عام پر نہیں آسکے ۔ بہت سے سوالات اور شکوک و شبہات ایسے ہیں جن کا آج تک جواب نہیں دیاگیا۔ پانچ سو سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کرنے والا نائن الیون کمشن بھی کسی مجرم کا تعین کر سکا اور نہ ہی کسی سازش کا پردہ چاک کر کے شواہد کی کڑیاں ملا سکا۔ امریکی حکومت بھی اس واقعہ کے حوالہ سے بار باراپنا موقف تبدیل کرتی رہی ہے جس پر معروف امریکی صحافی رابرٹ فسک سمیت دیگر ماہرین نے کئی طرح کے سوالات اٹھائے اور کہا کہ پینٹا گون پر حملہ کرنے والے طیارے کے اجزاء مثلا انجن وغیرہ کہاں غائب ہو گئے؟ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے فولادی بیم پگھلنے کیلئے 1480سینٹی گریڈ درجہ حرارت چاہیے تھا تو پھر چند سیکنڈ میں یہ بیم کیسے پگھل کر ٹوٹ گئے؟۔ جن ہائی جیکرز کو اس واقعہ میں ملوث ٹھہرایا گیا ان میں سے کئی عرب ملکوں میں زندہ نکلے جس کے بعد ایف بی آئی کو بھی شرمندگی اٹھاتے ہوئے یہ کہنا پڑا کہ اسے ہائی جیکرز کی شناخت سے متعلق یقین نہیں ہے اور پھر یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ جہازوں کا کوئی پرزہ حتیٰ کہ کوئی ایک نٹ بولٹ تک صحیح سلامت نہیں ملا لیکن ایک ہائی جیکر کا پاسپورٹ حادثہ سے کچھ فاصلے پر سڑک سے صحیح سلامت مل گیا’ یہ کیسے ممکن ہوا؟۔

US
US

اسی طرح ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی پوری عمارت خاکستر ہو گئی مگر ہائی جیکر کے ہاتھ سے لکھا گیا ایک ”نوٹ” امریکیوں کے ہتھے لگ گیا جسے آگ نے چھوا تک نہیں ۔ایسے اور بھی بہت سے سوالات ہیں جو پوری دنیا سمیت خود امریکیوں کے ذہن میں ہیں اور انہی وجوہات کی بنیاد پر وہ سرکاری سطح پر کئے جانے والے دعووں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ یہی وہ حقائق ہیں کہ جن کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل جب نائن الیون حملوں میں مارے جانے والے بعض افراد اور انشورنس کمپنیوں کی طرف سے امریکہ میں مین ہٹن کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں سعودی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کیا گیا تو امریکی عدالت نے اسے یہ کہہ کر مسترد کر دیاکہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے اس حوالہ سے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ بہرحال امریکیوں کی طرف سے نائن الیون حملوں کا الزام القاعدہ سے تعلق رکھنے والے بعض سعودی شہریوں پر لگایا گیا اورالقاعدہ کی قیادت کے افغانستان میں موجودگی کا دعویٰ کر کے بارود کی بارش برساد ی گئی۔ اس دوران کسی بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ نہیں چلا اورکسی کو مجرم ثابت نہیں کیا گیا بلکہ خود ہی جج اور خود ہی منصف والا معاملہ کر کے امریکہ نے پوری دنیائے کفر کو ساتھ ملایا اور نہتے افغانوں پر چڑھائی کرکے دس لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا۔نائن الیون کے بعد جاری نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھی بہت زیادہ نقصانات سے دوچار اور ہزاروں شہریوں کو ڈرون حملوں کے ذریعہ شہید کر دیا گیا۔

اسی طرح امریکیوںنے عراق پر حملہ کر کے وہاں بھی لاکھوں مسلمانوںکا خون بہایا۔ عراق دس لاکھ فوج رکھنے والا مسلم دنیا کا ایک اہم ملک تھا جسے پچھلی دہائیوں میں امریکہ و اسرائیل نے پہلے سازش کے تحت عربوں اور ایران سے لڑا یا’اس کی قوت کو کمزور کیا اور پھرایٹمی ہتھیار رکھنے کے الزامات لگا کر اس کی بچی کھچی قوت کو برباد کر دیا گیا۔ اتحادی ممالک نے لیبیا اور شام کی بڑی جنگی قوت کو بھی تباہ کیااور اب سعودی عرب کا گھیرائو کرنے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ خود جان بوجھ کر سعودی عرب سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کھلے عام مسلم امہ کے روحانی مرکز سعودی عرب پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ صا ف دکھائی دیتا ہے کہ ان کی انتخابی مہم کا مرکزی ایجنڈا ہی سعودی عرب کیخلاف بیان بازی اور اسے نقصان پہنچانا ہے۔ وہ اپنی انتخابی تقریروں کے دوران کسی قسم کے سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر نہیں رکھ رہے یہی وجہ ہے کہ اقوا م متحدہ کی طرف سے امن کی سفیر انجلینا جولی بھی یہ کہنے پرمجبور ہو گئی کہ کیا اس ذہنیت کا آدمی امریکہ کا صدارتی الیکشن لڑ رہا ہے؟۔یعنی اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی خود امریکہ کے دوہرے معیاراور منفی پالیسیوں کا نتیجہ ہے تو غلط نہیں ہوگا۔

Saudi Arabia
Saudi Arabia

سعودی عرب نے ہمیشہ نائن الیون حملوں سے لاتعلقی کا اعلان کیاہے مگر اس کے باوجوداس کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔میں سمجھتاہوں کہ یہ سب کچھ محض سعودی عرب پر دبائو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے کیونکہ امریکی پالیسی ساز ادارے واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے برسراقتدار آنے کے بعد سعودی عرب اب پہلے والا ملک نہیں رہا۔اس کی پالیسیوں میں واضح تبدیلی آئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب بھی اس بات کو شدت سے محسوس کر رہا ہے کہ یمن اور شام سمیت خلیج میں اسے جو مسائل درپیش ہیںاس سلسلہ میں امریکیوںنے ان سے وفا نہیں کی۔ شام میں بشار الاسد حکومت روس اور بعض دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر نہتے سنی مسلمانوں کا وحشیانہ انداز میں قتل عام کر رہی ہے جس کے باعث لاکھوں مسلمان ہجرت پر مجبور ہوئے اور اب خیموں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ داعش جیسے تکفیری گروہوں کو کچلنے کے حوالہ سے بھی امریکہ دوہرا معیار اپنائے ہوئے ہے۔ داعش کے جہاز سمندروں کے ذریعہ کھلے عام تجارت کر کے بے پناہ سرمایہ حاصل کر رہے اور سعود ی عرب و دیگر مسلمان ملکوں کو کمزور کر ہے ہیں۔ مساجدومدارس اور پبلک مقامات پر حملے کر کے بے گناہوں کو نشانہ بنایا اور فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کی آگ بھڑکائی جارہی ہے مگر امریکہ و یورپ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ مسلمان ملک مغربی ممالک کے باجگزار بن کر رہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سعودی عرب کی موجودہ قیادت نے حالات کو بھانپتے ہوئے اپنی سلامتی و استحکام کیلئے جرأتمندانہ اقدامات اٹھائے اورپاکستان کے ساتھ مل کر مسلمان ملکوں کو باہم متحد کرنے کی کوشش کی ہے جس پر سبھی بیرونی قوتوں کویہ بات کسی طور ہضم نہیں ہو رہی۔سعودی عرب کی زیر قیادت بننے والے 34ملکی اتحاد اوردنیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے انعقاد نے عالم کفر کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ وہ مسلم ملکوں کا رخ مغرب کی طرف سے ہٹتے دیکھ کرانہیں معاشی طور پر تباہی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ نائن الیون حملوں میں مارے جانے والوں کو سعودی عرب کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرنا انہی سازشوں کا حصہ ہے۔ اگرچہ امریکی صدر اوبامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بل کو ویٹو کر دیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس حوالہ سے سب کچھ ملی بھگت کے تحت ہو رہا ہے۔

امریکی قانون کے مطابق اوبامہ اس بل کو ویٹو کر سکتے ہیں لیکن اگر کانگریس اراکین دوبارہ اس بل کو زیادہ اکثریت سے پاس کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں توپھر امریکی صدر کے پاس اسے ویٹو کرنے کا بھی اختیا رنہیں ہو گا۔ اس لئے یہ بات طے شدہ ہے کہ امریکہ اس بل کی تلوار سعودی عرب پرلٹکائے رکھنا چاہتا ہے تاکہ دبائو برقرار رکھ کر وہ اپنے مفادات حاصل کر سکے لیکن سعودی عرب ، پاکستان اور ترکی جس طرح باہم مل کر پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں امریکیوں کے یہ حربے اب ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہو ں گے۔ سعودی قیادت کی جانب سے ضرورت پڑنے پر امریکہ میں موجود 750ارب ڈالر کے اثاثوں کی فروخت اور ویژن 2030ء کے تحت اپنی معیشت کے تیل پر انحصار کی بجائے صنعت و تجارت کو مضبوط کرنے کی پالیسیوں کا اعلان بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ملک اپنے مشترکہ دفاع کے ساتھ ساتھ مضبوط معاشی پالیسیاں بھی تشکیل دیں تاکہ اغیار کی سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جاسکے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکی و دیگر ملک اگر باہم ایک رہتے ہیں تو پندرہ سال بعد نائن الیون حملوں میںسعودی عرب کو ملوث کرنے کی کوششیں ان شاء اللہ ناکام رہیں گی۔ آخر میں میں یہاں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ نائن الیون کا مقدمہ سعودی عرب پرتو نہیں بنتا تاہم اس کی آڑ میں لاکھوں مسلمانوں کی شہادت کا مقدمہ امریکیوں پر ضرور بنتا ہے اور وقت آنے پر یہ مقدمات ضرور بنیں گے۔

پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan and China
Previous Post پاک چین سفارتی تعلقات کے 65 سال
Next Post عورت
Women Violence

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.