yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے حالات

Web Editor February 27, 2019 1 min read
Conditions of war between Pakistan and India
Share this:

مستقبل کا حال اللہ جانتا ہے اور اُس کے بارے میں حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔ بعض اوقات کوئی ایک واقعہ اور حادثہ بھی بڑے سانحات کو جنم دے دیتا ہے۔ یوں بھی ہوتا ہے کہ پہلے قیادت خود جذباتی فضا بنا لیتی ہے اور اس کا ارادہ معاملے کو ایک خاص حد سے آگے بڑھانے کا نہیں ہوتا لیکن پھر ایک وقت ایسا آجاتا ہے کہ وہ خود اس جذباتی فضا اور رائے عامہ کی یرغمال بن جاتی ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اسے اپنے ارادے کے برخلاف قدم اٹھانا پڑتے ہیں۔ یوں اب بھی یہ خطرہ موجود ہے کہ کوئی مرحلہ ایسا آجائے کہ سیاسی مقاصد کے لئے ڈرامہ بازی کرنے والی بھارتی قیادت اپنی پیدا کردہ رائے عامہ کی یرغمال بن کر مجبوراً جنگ کی طرف چلی جائے۔ یوں پاکستان کے محافظین کو اس حالت کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے لیکن جہاں تک بھارتی قیادت کی اس روش کا تعلق ہے تو یہ ڈرامہ بازی ہم اس سے پہلے کئی مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔ جنونی ضرور ہے لیکن بھارتی قیادت اتنی بے وقوف نہیں کہ ایٹمی پاکستان سے جنگ کی حماقت کر بیٹھے۔ حالیہ جنگی بخار سے بڑھ کر بخار انڈین پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پیدا کیا گیا تھا۔ بھارت نے اس سے بڑی ڈرامے بازی ممبئی حملوں کے بعد کی تھی۔ اسی طرح کی دھمکیاں پٹھان کوٹ اور اوڑی حملوں کے بعد بھی دی گئی تھیں۔ مقصد اور ہدف انتخابات کے تناظر میں جذباتی فضا پیدا کرنا اور پاکستان کو سفارتی محاذ پر دباو میں لانے کے سوا کچھ نہیں۔ بھارتی قیادت شاطر ہے، ذہین ہے، مکار بھی ہے اور تجربہ کار بھی۔

اسے اندازہ ہے کہ جنگ کیا ہوتی ہے اور ایٹمی پاکستان سے جنگ کی اسے کیا قیمت چکانا پڑے گی۔لہٰذا اس جنگی بخار کے باوجود میری آج بھی وہی رائے ہے جو سابق آرمی چیفس جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل راحیل شریف کی تھی۔ یعنی پاکستان کو باہر سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے اور بھارتی قیادت، پاکستانی خطرے کو بڑھا چڑھا کر جو کچھ کر رہی ہے اس سے اس کو پاکستان سے نہیں بلکہ اندر موجود خطرہ بڑھے گا۔ بلکہ غور سے دیکھاجائے تو بھارتی قیادت جو کچھ کررہی ہے اس کا پاکستان کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وہ یوں کہ پاکستانی قوم جس واحد بنیاد پر متحد ہوتی ہے وہ بھارت ہے اور جب بھی بھارت جنگی فضا بنالیتا ہے تو بدترین سیاسی، ادارہ جاتی اور علاقائی تقسیم کی شکار پاکستانی قوم ایک ہونے لگتی ہے۔نریندر مودی جس راستے پر حالات کو لے جارہے ہیں اس کا ان شاء اللہ پاکستان کو تو کوئی نقصان نہیں ہو گا لیکن وہ بھارت کو ماضی کا پاکستان بنا دے گا۔ غور سے دیکھا جائے تو وہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے بھارت کو اس راستے پر لے جارہا ہے جس سے پاکستان تائب ہو رہا ہے۔ مثلاً ماضی میں پاکستان میں بھارت دشمنی کے جذبات کو بھڑکایا گیا۔ اس کی بنیاد پر قوم کو جذباتیت کا شکار بنایا گیا۔

پاکستان میں افغانستان اور بھارت کے تناظر میں انتہاپسند تنظیموں کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ۔ لیکن حتمی نتیجے کے طور پر ان لوگوں نے بھارت یا کسی اور پاکستان دشمن ملک کا تو کچھ نہیں بگاڑا البتہ آخر میں اپنی ریاست اور اپنی قوم کے لئے مصیبت بن گئے۔ جو کانٹے ذوالفقار علی بھٹو اور جنرل ضیاء الحق کے دور میں حب الوطنی کے نام پر بوئے گئے تھے، انہیں جنرل پرویز مشرف کے دور سے لے کر جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور تک پلکوں سےچننا پڑا۔ اس انتہا پسندی کو قوم کے وسیع تر مفاد کے نام پر فروغ دیا گیا تھا لیکن پوری قوم اور پاکستانی فوج کو بے تحاشا قربانیاں دے کر اور خون کی ندیاں بہا کر آج ان سے نمٹنا پڑ رہا ہے ۔پاکستان کے ابتر حالات کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر ہم نے آزادانہ سوچ اور مکالمے کو فروغ نہیں دیا۔ جن لوگوں نے بھی افغانستان اور بھارت سے متعلق روایتی سوچ سے ہٹ کر بات کرنے کے جرات کی، ہماری ریاست نے انہیں غدار، بھارتی ایجنٹ، افغانی ایجنٹ اور اسی طرح کے دیگر القاب سے نوازا۔ ماضی میں تو زیادہ تر بلوچ، سندھی اور مہاجر، قومیتوں کے لیڈروں اور دانشوروں کو غدار قرار دلوایا گیا لیکن پھر نوبت یہاں تک آگئی کہ
پنجاب سے تعلق رکھنے والے اور وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچنے والے میاں نواز شریف جیسے لوگوں تک یہ سلسلہ دراز ہوا۔ اس رجحان کی وجہ سے جہاں پاکستان میں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا، وہاں مکالمہ بند ہوا۔ ہم لکیر کے فقیر بن گئے اور جب تک کسی پالیسی کے بھیانک نتائج نے ہماری آنکھیں نہیں کھولیں ، ہم اسی غلط ڈگر پر گامزن رہے۔ دوسری طرف بھارت میں جمہوریت کا تسلسل قائم رہا- تخلیقی اور تنقیدی سوچ پروان چڑھتی رہی۔ جس کا فائدہ بھارت کو یہ ہوا کہ وہ سفارتی اور اقتصادی میدانوں میں آگے نکلتا رہا۔ وہاں میڈیا پھل پھول گیا۔ سوچ کی اس آزادی کی وجہ سے ان کی فلمی صنعت دنیا کی دوسری بڑی صنعت بن گئی اور انہی ہتھیاروں کے ساتھ وہ پاکستان کو شکست دیتا رہا لیکن آج اس معاملے میں بھی بھارتی قیادت نے اپنے ملک کو ماضی کے پاکستان کی راہ پر گامزن کر دیا۔ آج بھارت میں غداری کے فتووں کا رجحان فروغ پارہا ہے۔ اپنی حکومت کی پالیسی پر تنقید کرنے والوں کو غداری کے الزامات سے نوازا جاتا ہے۔ سوچ پر پہرے بٹھائے جارہے ہیں۔ جاوید اختر جیسے تخلیقی ذہن رکھنے والے لوگوں کو بھی پاکستان کے خلاف سرکاری سوچ اپنانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

آزادی کادعویدار بھارتی میڈیا پاکستان کے آمروںکے دور کے میڈیا کا منظر پیش کررہا ہے۔ اب وہاں کوئی ایسی فلم نہیں بن سکے گی جس میں پاکستان سے متعلق روایتی سوچ سے انحراف کیا گیا ہو لیکن یہ سلسلہ یہاں نہیں رکے گا۔ اب وہاں دیگر موضوعات سے متعلق بھی ماضی کی طرح آزاد خیالی کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ ہم پاکستانیوں سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا کہ اس طرح کا جذباتی ماحول تخلیقی عمل کے لئے کس طرح زہر قاتل ہوتا ہے۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ مودی سرکار اور بی جے پی نے بھارت میں ان اداروں کی تباہی کی بنیاد رکھ دی ہے جن پر وہ اتراتا پھرتا تھا۔اقتصادی اور سفارتی میدانوں میں اگر ماضی میں بھارت پاکستان سے آگے نکل گیا تو اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ پاکستان کی سوچ بھارت کی گرد گھومتی رہی لیکن بھارت نے ہر ملک اور ہر معاملے کو اپنے مفادات کے آئینے میں دیکھا۔ مثلاً ہم افغانستان کی حکومتوں اور گروہوں کےبارے میں یہ رائے رکھتے رہے کہ وہ اگر بھارت کے دوست ہیں تو ہمارے خیرخواہ کبھی نہیں ہوسکتے لیکن بھارت نے افغان حکومتوں اور گروہوں کو اس آئینے میں نہیں دیکھا کہ ان کا پاکستان کے ساتھ ماضی یا حال میں کیا تعلق رہا ہے بلکہ وہ اگر ان کے کام آسکتا تھا تو وہ ہر گروہ اور حکومت کو گلے لگاتا رہا۔

اس سوچ کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ اب پاکستان اپنی سوچ بدل رہا ہے۔ وہ یہ دیکھ رہا ہے کہ ایران انڈیا کے بہت قریب ہے لیکن پاکستان اس کے باوجود ایران کو قریب کرنا چاہتا ہے۔ اب پاکستانیوں نے اس پر اعتراض نہیں کیا کہ سعودی ولی عہد اگر پاکستان کے بعد بھارت بھی جارہے ہیں اور وہاں پاکستان سے زیادہ سرمایہ کاری کرر ہے ہیں تو ان کی پاکستان میں اتنی زیادہ آو بھگت کیوں ہو رہی ہے لیکن بھارت میں یہ آوازیں اٹھتی رہیں کہ پاکستان کے دوست سعودی ولی عہد کی یہاں آوبھگت کیوں ہورہی ہے۔ درحقیقت یہ تنگ نظری تجارت اور ترقی کی دشمن ہے اور بھارتی حکومت خود پاکستان دشمنی میںاندھی ہوکر اپنی ریاست کو ایک تنگ نظر ریاست بنانے چلی ہے جس کا خود اسے ہی نقصان ہو گا۔ مذکورہ تناظر میں دیکھاجائے تو اس حقیقت کو سمجھنے میں دقت نہیں ہونی چاہئے کہ بھارت کو اصلا ً پاکستان سے نہیں بلکہ اپنے اندر سے اور بالخصوص مودی کی سوچ سے خطرہ ہے اور پاکستان کو آج بھی اصلاً بھارت سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے۔ پاکستانی انتہاپسندوں بڑھک بازوں نے اگر بھارت کا کچھ بگاڑا ہو تو پھر بھارتی انتہاپسند بھی خاکم بدہن پاکستان کا بگاڑ دیں گے لیکن اگر پاکستانی انتہاپسندوں اور بڑھک بازوں نے بھارت کا نقصان کرنے کے بجائے صرف اپنے ملک کا ہی نقصان کیا ہے تو پھر بھارتی انتہاپسند اور بڑھک باز بھی اپنے ہی ملک پر گریں گے۔ اس لئے ہم پاکستانیوں کو کسی صورت فکر مند یا جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ سب کو یک آواز ہوکر کہنا چاہئے کہ شکریہ مودی جی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The decision to attack on Indian planes
Previous Post بھارتی طیاروں پر حملے کا فیصلہ
Next Post پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کر دی
Pakistan set an example of supreme capacity

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.