yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

نونہالِ قوم کا اغوا سنگینی کا ادراک کیجئے

F A Farooqi August 4, 2016 1 min read
Child Abduction
Share this:
Child Abduction
Child Abduction

تحریر: ایم ایم علی
ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران لاہور سمیت پورے پنجاب سے 600 سے زائد بچے لاپتہ ہوئے ان میں سے کچھ تو گھروں سے بھاگے اور زیادہ تر بچوں کوا غوا ء کیا گیا بچوں کے اغواء کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں ،ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان بچوں میں سے تقریباً 41 فیصد بچے ایسے ہیں جو خود گھروں سے بھاگے ہیں اور 59 فیصد کو اغوا کیا گیا، اغواء ہونے والے بچوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ بچوں کو ان کے رشتے داروں نے اغوا کیا کچھ تاوان کیلئے اغوا ہوئے کچھ کو جنسی استحصال کیلئے اغوا کیا گیا اور کچھ آپس کی دشمنی کی بنا پر اغوا ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے بہت سے بچوں کو بازیاب کروا کے ان کے والدین یا ان کے خاندانوں کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر صاحب کی باتیں اپنی جگہ درست سہی لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کیا گیا، چاہے ان سب واقعات کے پیچھے وجہ جو بھی رہی ہو ، کیااتنی بڑھی تعداد میں بچوں کا اغوا ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی اور نااہلی نہیں ؟بچوں کے اغوا ء پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ معاملہ انتہائی سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے سپریم کورٹ اور وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس کے باوجود بچوں کے اغوا کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ پورے پنجاب سے بچوں کی گمشدگی کی خبریں آ رہی ہیں اس معاملے پر پولیس کی روایتی بے حسی بھی جاری ہے لا پتہ ہونے والے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس ان سے تعاون نہیں کر رہی اور نہ ہی لاپتہ ہونے والے بچوں کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں بس ایک سادہ کاغذ پر درخواست لے کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔

Lahore
Lahore

قارئین کرام! میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں پچھلے چھ ،سات ماہ میں 300 سے زائد بچے اغوا ء یا گمشدہ ہوئے ہیں اس کے علاوہ راولپنڈی سے 62 ،فیصل آباد سے 27 ملتان سے25 اور سرگودھا سے 24 بچے اغواء یا لاپتہ ہوئے ہیں ،بچوں کی گمشدگی کے یہ اعدادو شمار حکومت کی کارکردگی پر بھی ایک سوالیہ نشان ہیں بچوں کے اغواء یا گمشدگی کے واقعات اس طرف بھی اشارہ کرتے ہیں کہ حکومت کی ترجیحات شاید کچھ اور ہیں، حکومت کو شاید سڑکوں پلوں ،میٹرواور اورنج جیسے پروجیکٹ سے ہی فرصت نہیں کہ وہ کسی اور مسئلے کی طرف بھی توجہ دے سکیں ان سب پراجیکٹس کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے لیکن اس قوم کے مستقبل کے معماروں کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے محض زبانی کلامی ایکشن لینے سے یہ مسئلہ حل ہونے والا نہیں بلکہ یہ معاملہ دن بدن سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے اور حکومت کو بھی اس معاملے کی سنگینی کو سمجھنا ہو گا ۔قارئین! اس بات میں کوئی شک نہیں کے پنجاب میں دوسرے صوبوں کی نسبت حالات کافی بہتر ہیں اور دوسرے صوبے کے لوگ بھی وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات اور فیصلوں سراہتے نظر آتے ہیں۔

لیکن اب اس صوبے کو بھی لا قانونیت اپنی گرفت میں لے رہی ہیں اور بچوں کے اغوا کے ساتھ ساتھ دیگر وارداتوں میںاضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ،بحرحال اس وقت بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرچکاہے اور د ن بدن عوام میں بھی اشتعال بڑھتا جارہا ہے کئی مقامات پر لوگوں کے ہجوم نے بچوں کے اغواء کے شک پر کئی افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ اس مسئلے پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری تو بنتی ہے ہی، والدین کو بھی بچوں کے معاملے پر لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے اور نہ صرف اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے بلکہ اپنے ارد گرد بھی نظر رکھنی چاہیے والدین کو چائیے کہ کمسن بچوں کو اکیلے باہر نہ جانے دیں اس کے علاوہ بچوں کو مشکوک افراد سے دور رہنے کی تلقین کریں اور کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے خود سزا دینے کی بجائے فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں اور اس کے علاوہ اگر کوئی لاوارث بچہ دیکھیں تو 15 یا 1121 پر اطلاع دیں۔

Child Protection
Child Protection

ویسے تو ہمارے ملک میں بہت ساری این جی اوز اور رفاحی ادارے بے آسرا اور بے سہارا بچوں کیلئے کام کر رہے ہیں مگر چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاوراث اور بے آسرا بچوں کی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ مئی 2005 میں پنجاب میں قائم ہونے والا چائلڈ پروٹیکشن بیوروایک منفرد اور انتہائی موثر انداز میں کا م جاری رکھے ہوئے ہے یہ ادارہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ما تحت کا م کر رہا ہے ،اس ادارے نے 1121 کے نمبر سے ہیلپ لائن بھی متعاف کروا رکھی ہے ، اور یہ ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔

اس ادارے کا بنیادی مقصد بے آسرا ،بے سہارا،اور لاوارث بچوں کو آسرا دینا اور ان کی فلاح بہبود اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے یہ ادارہ نہ صرف ان بچوں کو اچھی رہائش اور اچھا کھانا پینا مہیا کرتا ہے ،بلکہ ان کی تعلیم و تربیت پر بھی بھر پور توجہ دی جا تی ہے ،صوبہ بھر میں چلڈرن کورٹس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔اس ادراے کی چیر پرسن محترمہ صباء صادق صاحبہ ہیں،محترمہ ایک متحرک سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں ، وہ متعدد با ر پنجاب اسمبلی کی ممبر بھی رہ چکی ہیں ،وہ اسمبلی کے اندر بھی خواتین اور بچوں کوحقوق دلانے کیلئے آواز اٹھاتی رہتی ہیں ،محترمہ نے بتایا کہ ان کے ساتھ جو یوتھ ٹیم کام کر رہی ہے وہ بھی بلا معاوضہ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ،یہ جان کر مجھے مسرت کے ساتھ ساتھ حیرت بھی ہوئی کہ آج کے اس دور میں جب ہر شخص پیسے کی دوڑ میں شامل ہے ،ایسے دور میں محبت انسانیت سے سر شار اس طرح کے لوگ قابل ستائش اور قابل تعریف ہیں ۔اچھے لوگوں کی مثال اس موم بتی کی مانند ہے جو خود تکلیف اٹھا کر بھی دوسروں کو روشنی مہیا کرتی ہے۔

یہ ادارہ اب تک کئی گمشدہ بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملوا چکا ہے اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں لاپتہ ہو نے والے بچوں کے خاندانوں سے بھی یہ ادارہ مسلسل رابطے میں ہے محترمہ صبا صادق صاحبہ اس ادارے کو مزید منظم اور موثر بنانے کی خواہاں نظر آتی ہیں ،اس سلسلے میں خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز ان کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں ۔اس طرح کے ادارے ملک کے دوسرے صوبوں اور شہروں میں بھی قائم کئے جانے چاہیے ۔ اس کالم کی وساطت سے میںحکومت وقت سے عرض کرنا چاہوں گا کہ اس ادارے کو مزید وسعت دینے اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ حکومت بچوں کے اغواء میں ملوث اور بچوں سے جبری مشقت اور جبری گداگری کرانے والے عناصر سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹے ،بچے کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوا کرتے ہیں۔

M. M Ali
M. M Ali

تحریر: ایم ایم علی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Indian Army
Previous Post کشمیر کو بھول جائو کراچی کی فکر کرو
Next Post برداشت کامیابی کی ضمانت
High Endurance

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.