counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم مانگ لیے

برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم مانگ لیے

لندن…..برطانوی حکومت نے پاکستان سے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت برطانیہ کی جانب سے خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست کردی گئی ہے۔عمران فاروق قتل کیس میں یہ اہم پیش رفت عمران فاروق کی بیوہ […]

دولتِ اسلامیہ کو چھوڑنے کا کہنے پر ماں کا سرعام قتل

دولتِ اسلامیہ کو چھوڑنے کا کہنے پر ماں کا سرعام قتل

شام میں اطلاعات کے مطابق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم کے ایک شدت پسند نے اپنی ماں کو اس وجہ سے سرعام قتل کر دیا کیونکہ انھوں نے اسے گروپ کو چھوڑنے کا کہا تھا۔ شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے کارکنوں کے مطابق یہ واقعہ رقہ میں ڈاک خانے […]

اسلحے کی روک تھام کے قانون کی غلط تشریح پر اوباما کی تنقید

اسلحے کی روک تھام کے قانون کی غلط تشریح پر اوباما کی تنقید

امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں ہتھیار رکھنے کی حامی لابی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رائفل ایسوسی ایشن اسلحے پر کنٹرول کے تجویز کردہ قانون سازی کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ قومی رائفل ایسوسی ایشن نے جمعرات کو امریکی ٹی وی پر […]

امریکی میزائل غلطی سے کیوبا پہنچ گیا

امریکی میزائل غلطی سے کیوبا پہنچ گیا

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق تربیتی مشق کے بعد یورپ سے واپس آنے والا ایک امریکی ’ہیل فائر‘ میزائل غلطی سے کیوبا میں اتار دیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ 2014 میں پیش آنے والے اس واقعے سے امریکہ کی اہم فوجی ٹیکنالوجی کے چوری ہونے […]

بھارتی کرکٹر دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

بھارتی کرکٹر دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

نئی دلی (یس اُردو) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے میگزین پر متنازع تصویر پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹےم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں، یہ وارنٹ دھونی کی میگزین […]

بولیویا میں ڈرائیورز کی ہڑتال ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

بولیویا میں ڈرائیورز کی ہڑتال ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

لاپاز…… بولیویا میں ڈرائیوروں کی ہڑتال پر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئی ، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں ۔ بولیویا کے شہرلاپاز اورال آلٹو میں کرایوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجا ج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیںجن ڈرائیوروں نے ہڑتال پر عمل نہیں کیا اور گاڑیاں سڑکوں پر لے […]

ایران نے وعدہ پورا کیا تو جوہری معاہدہ جلد شروع ہوگا، جان کیری

ایران نے وعدہ پورا کیا تو جوہری معاہدہ جلد شروع ہوگا، جان کیری

واشنگٹن……..امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران نے وعدے پورے کیے، تو جوہری معاہدے پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ سال اپنی سفارتی کامیابیاں بھی بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف […]

طویل پٹھا ن کوٹ آپریشن کمزور بھارتی تربیت ظاہرکرتی ہے،عالمی میڈیا

طویل پٹھا ن کوٹ آپریشن کمزور بھارتی تربیت ظاہرکرتی ہے،عالمی میڈیا

نیویارک…….. پٹھان کوٹ حملے کے بعد فورسز کے آپریشن پر عالمی میڈیا نے بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔ بھارت کو اس حوالے سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز پٹھان کوٹ ایئر بیس کو کلیئر کرانے میں طویل آپریشن کرنا […]

شمالی کوریاکو امریکہ اور اتحادیوں کا سخت جواب دینے پر اتفاق

شمالی کوریاکو امریکہ اور اتحادیوں کا سخت جواب دینے پر اتفاق

واشنگٹن…….شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے جواب میں امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ طور پر سخت اور عالمی سطح کا جواب دینے پر اتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے اس سلسلے میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب پارک گیون ہائے اور جاپانی وزیرِ اعظم شنزو آبے سے ٹیلیفون […]

گن کنٹرول پالیسی :حمایت نہ کرنےپر امیدوارکی حمایت نہیں کروں گا،اوباما

گن کنٹرول پالیسی :حمایت نہ کرنےپر امیدوارکی حمایت نہیں کروں گا،اوباما

واشنگٹن………امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ گن کنٹرول پالیسی کاساتھ نہ دینےوالےکسی امیدوارکی حمایت میں نہیں کروں گا۔امریکی صدر کہتے ہیں کہ گن کنٹرول پالیسی کےمخالف ڈیموکریٹ امیدوارکی مہم نہیں چلاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی امیدواروں کوگن لابی کےجھوٹ کےخلاف کھڑاہوناچاہیے۔امریکی صدر بارک اوباما نےامریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے لیے کالم […]

یروشلمــ:اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،4 فلسطینی شہید

یروشلمــ:اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،4 فلسطینی شہید

یروشلم……..اسرائیلی حکومت کے مظالم سے تنگ نہتے فلسطینیوں نے اب اسرائیل کے خلاف چاقو سے حملے شروع کر دیے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر چاقو سے حملے کے 2 مختلف واقعات پیش آئے، تاہم ان واقعات میں اسرائیل کا کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے چاقو سے حملے کے الزام میں […]

لیبیا میں پولیس ٹریننگ سینٹرمیں دھماکا،65افرادہلاک

لیبیا میں پولیس ٹریننگ سینٹرمیں دھماکا،65افرادہلاک

زلیتن…….لیبیاکے شہر زلیتن میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھما کے میںہلاکتوں کی تعداد65 ہو گئی۔ لیبیا میں پولیس کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے والے ٹرک بم حملے میں کم ازکم65 افراد ہلاک ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زلیتن نامی علاقے میں پیش آیا Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 43

دسمبر میں داعش کے 2500 شدت پسند ہلاک کیے گئے،امریکی فوجی ترجمان

دسمبر میں داعش کے 2500 شدت پسند ہلاک کیے گئے،امریکی فوجی ترجمان

بغداد…..امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دسمبر میں امریکا کی زیرقیادت اتحاد کی جانب سے عراق اور شام میں داعش کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں تقریباً 2500 شدت پسند ہلاک ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل اسٹیو وارن نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اگست 2014ء جب دولت اسلامیہ […]

سرحد پار دہشت گرد حملے برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں

سرحد پار دہشت گرد حملے برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں

نئی دہلی……بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے،ہم نے اس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن سرحد پار دہشت گرد حملے برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے سے متعلق قابل عمل […]

پیرس: پولیس کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک

پیرس: پولیس کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک

پیرس…….پیرس میں پولیس کی فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس اسٹیشن18میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔خبرایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی […]

روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

ماسکو …… روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 15 لاکھ افراد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔روس کے وزیر ثقافت ولادیمیر میدنسکی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 15 لاکھ افراد اضافہ ریکارڈ کیا […]

چاغی کے نوجوان کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

چاغی کے نوجوان کو ایران میں پھانسی دے دی گئی

تہران……چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبرت اللہ کو ایران میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق سزائے موت پانےوالے نوجوان عبرت اللہ کو تقریبا تین ماہ قبل ایران میں منشیات کےکیس میں گرفتار کیاگیاتھاجس کو آج صبح ایران کے شہر یزدمیں پھانسی دے دی گئی ہے۔پھانسی کی […]

انڈونیشیا :مکھی کی وجہ سے پرواز چار گھنٹے لیٹ

انڈونیشیا :مکھی کی وجہ سے پرواز چار گھنٹے لیٹ

جکارتہ…..ایک مکھی انڈونیشیا کی فضائی کمپنی کیلئے درد سر بن گئی، طیارے میں ہوا کی رفتار ناپنے والے آلے میں گھس گئی،پرواز چار گھنٹے لیٹ کرنی پڑی ۔انڈونیشیا کی فضائی کمپنی کی یہ پرواز جزیرہ سماٹرا سے جکارتہ جا رہی تھی کہ پرواز سے قبل معمول کی چیکنگ کے دوران پائلٹ کو الیکٹرونک انجن کنٹرول […]

پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات جاری

پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات جاری

نئی دہلی……..بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی گورداس پور سے تفتیش نے معاملے کو مزید الجھادیا۔ انٹیلی جنس ادارے دعووں کے باوجود اب تک یہ جاننے میں بھی ناکام ہیں کہ دہشت گرد آئے کہاں سے تھے؟؟بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کے لیے پٹھان کوٹ ایئر […]

17سال بعد وینزویلا کی پارلیمان سے سوشلسٹوں کی بالادستی ختم

17سال بعد وینزویلا کی پارلیمان سے سوشلسٹوں کی بالادستی ختم

کاراکس……تقریباً سترہ سال بعد وینزویلا کی پارلیمان سے سوشلسٹوں کی بالادستی ختم ہوگئی ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی نے چھ دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمان کی 167 میں سے 112 نشستیں حاصل کی تھیں۔پارلیمان کے نئے اسپیکر ہینری راموس نے اعلان کیا کہ سربراہ مملکت کے حوالے سے جلد ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید […]

آسٹریلیا : شدید بارشوں کے سبب نظام زندگی مفلوج

آسٹریلیا : شدید بارشوں کے سبب نظام زندگی مفلوج

سڈنی……آسٹریلیا کے جنوبی مشرقی علاقوں میں ، شدید بارشوں کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کئی روز سے جاری بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال ہے۔شاہراہیں پانی میں ڈوب جانے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں ، پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے کی وجہ سے متعدد گھروں […]

برطانیہ میں داخلےپرپابندی لگائی تو سرمایہ کاری منسوخ کردوں گا،ٹرمپ

برطانیہ میں داخلےپرپابندی لگائی تو سرمایہ کاری منسوخ کردوں گا،ٹرمپ

واشنگٹن…….امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائے جانے کی صورت میں ستر کروڑ پاونڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اسکاٹ لینڈ میں دو مختلف منصوبوں پر ستر کروڑ پاونڈ سرمایہ کاری […]