counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

چین میں ہزاروں افرادکا کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ

چین میں ہزاروں افرادکا کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ

چین میں انٹرنیشنل شاؤلین مارشل آرٹس فیسٹیول منعقد ہوا،ہزاروں افراد نے کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ کیا۔ چین کے صوبے ہینان میں سالانہ شاؤلین مارشل آرٹس فیسٹیول منعقد ہوا،جس میں ہزاروں افراد نے کنگ فُو پرفارم کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انٹرنیشنل فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک 1لاکھ 10ہزار کنگ فُو کے […]

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

’’دی باس بے بی‘‘کا پہلاٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف امریکی ناول نگار  کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے 7سالہ بچے کی کہانی ہے، جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے […]

وکی لیکس کے بانی کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

وکی لیکس کے بانی کاانٹرنیٹ کنکشن کاٹ دیا گیا

ایکواڈور کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جولین اسانج کا انٹرنیٹ رابطہ امریکی الیکشن سے متعلق وکی لیکس کے نئےانکشاف پر منقطع کیا گیا۔ دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کےاصول پرکار بند ہیں، ایکواڈور کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت کرتا ہے، اور نہ ہی کسی ایک امیدوارکی […]

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو پھر دھچکا

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو پھر دھچکا

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے، پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں مؤقف اختیار کیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ […]

اوباما کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل آخری عشائیہ

اوباما کا وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل آخری عشائیہ

آٹھ سال تک دنیا کے مضبوط ترین گھر میں قیام کے بعد اب رخصت ہونے کا وقت آگیا،امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاؤس سے جانے سے پہلے آخری عشائیہ دیا۔ اطالوی وزیر اعظم کے اعزاز میں دیئے گئے آخری اسٹیٹ ڈنر میں سیاستدانوں،اداکاروں ودیگر نے وائٹ ہاؤس کی محفل کو چارچاند لگا دیے۔ تقریب […]

ایڈونچرسے بھرپورفلم’’ اسیسنز کرِیڈ‘‘کاٹریلر جاری

ایڈونچرسے بھرپورفلم’’ اسیسنز کرِیڈ‘‘کاٹریلر جاری

معروف وڈیو گیم پر مبنی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور ہالی وڈ فینٹسی فلم’’ اسیسنز کرِیڈ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ہدایتکارجسٹن کُرزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے مختلف تجربات کے بعدایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا […]

فیفاکرپشن اسکینڈل: سابق اعلیٰ عہدیدار کے اعتراف جرم کا امکان

فیفاکرپشن اسکینڈل: سابق اعلیٰ عہدیدار کے اعتراف جرم کا امکان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مشہور زمانہ کرپشن اسکینڈل میں ایک اور مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی جانب سے کل عدالت میں اعتراف جرم کیے جانے کا امکان ہے۔ فیفا میں 200ملین ڈالرز سے زیادہ کی کرپشن کی تحقیقات میں ایک اور اہم پیشرفت ہوسکتی ہےکیونکہ میامی میں قائم ٹریفک گروپس نامی مارکیٹنگ کمپنی کے سابق […]

دپیکا کے بعد ہریتھک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا

دپیکا کے بعد ہریتھک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن کی 2 سال بعد فلم ’’موہن جودڑو‘‘ کے ذریعے سلوراسکرین پرواپسی ہوئی تھی لیکن وہ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے تھے جس کے بعد وہ خاصے پریشان بھی رہنے لگے تھے  تاہم اداکارکی ذاتی زندگی بھی گزشتہ دنوں خاصی پریشانیوں کا شکاررہی ہے جس کے […]

کمر بڑھنے سے جگر کے سرطان کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

کمر بڑھنے سے جگر کے سرطان کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کی بڑھتی ہوئی کمر کا سائز جگر کے سرطان کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کے لیے تشویش کا باعث ہے اور وزن کے بڑھنے سے کئی بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں اس لیے وزن کو کنٹرول میں رکھنا ہی ان […]

چین نے دو تربیت یافتہ ماہرین خلاء میں بھیج دیئے

چین نے دو تربیت یافتہ ماہرین خلاء میں بھیج دیئے

بیجنگ: چین نے گزشتہ روز اپنے دو خلاء نورد ’’شین ژو-11 اسپیس کرافٹ‘‘ کے ذریعے خلاء میں بھیج دیئے، جو آئندہ 30 روز تک چینی خلائی تجربہ گاہ ’’تیانگوگ-2‘‘ میں قیام پذیر رہیں گے۔ چین کی جانب سے بھیجے گئے خلا نورد ،خلائی تجربہ گاہ میں پودے اُگانے سے لے کر مختلف خصوصی آلات کی جانچ […]

سونم نے سوناکشی کو بھارتی ملبوسات پہننے کا مشورہ دیکر آگ بگولا کردیا

سونم نے سوناکشی کو بھارتی ملبوسات پہننے کا مشورہ دیکر آگ بگولا کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور نے ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا کو اسٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دے ڈالا جس کے بعد دونوں اداکاروں میں سرد جنگ کا آغاز ہوگیا۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فلم نگری کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ تصور کیا جاتا ہے اور فلم نگری کی صف اول کی […]

راکھی ساونت انگریزی اور فرانسیسی سیکھنے کیلیے کلاسیں لینے لگیں

راکھی ساونت انگریزی اور فرانسیسی سیکھنے کیلیے کلاسیں لینے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کو ہمیشہ اپنی انگریزی کمزور ہونے کا قلق رہتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی ٹھان لی ہے۔ بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ راکھی ساونت نئے نئے طریقوں سے خبروں کی زینت بنتی رہتی […]

چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیا

چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیا

گوا: پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا اور برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔ دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گرتاہے اور بھارت کےساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پاکستان کوسفارتی محاذ پر […]

چوکنا اورذہن حاضررکھنے والی 4 اہم غذائیں

چوکنا اورذہن حاضررکھنے والی 4 اہم غذائیں

لندن: ہر صبح الارم بجنے پرہم اٹھتے ہیں اورمعمولات کے بعد زندگی کی دوڑ دھوپ میں مصروف ہوجاتے ہیں لیکن پورا دن ہم سے  کام پر توجہ اور یکسوئی  کا تقاضہ بھی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض غذاؤں کو لازمی جزوبنانے سے جسم میں پھرتی اور دماغ میں تازگی اور یکسوئی پیدا ہوتی ہے لیکن […]

نیویارک کا منفرد ریستوراں

نیویارک کا منفرد ریستوراں

لذیذ پکوان ریستورانوں اور ہوٹلوں کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ لوگ شکم سیری کے لیے وہیں جانا پسند کرتے ہیں جہاں انھیں مزیدار ڈشیں کھانے کو ملیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریستورانوں میں ماہر باورچی یا شیف ملازم رکھے جاتے ہیں۔ مگر نیویارک میں ایک ریستوراں ایسا ہے جہاں باورچی خانے […]

دنیا کے سب سے مہنگے گوشت کی ایک پلیٹ کی قیمت 70 ہزارروپے

دنیا کے سب سے مہنگے گوشت کی ایک پلیٹ کی قیمت 70 ہزارروپے

پیرس: دنیا کے سب سے مہنگے گوشت کو ایک انوکھے طریقے سے تیار کیا جاتا ہے اوراس کی ایک بڑی جانپ کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے اورایک پلیٹ کی قیمت 70 ہزار روپے تک ہے۔ اسے فرانس کے شہری نے تیار کیا ہے جن کا خاندان 1846 سے یہی کام کرتا آیا ہے ۔ گوشت […]

شین واٹسن کو ’ کینسر ‘ نہیں ’ ٹیومر‘ کہا تھا، کلارک

شین واٹسن کو ’ کینسر ‘ نہیں ’ ٹیومر‘ کہا تھا، کلارک

سڈنی: مائیکل کلارک نے شین واٹسن نے پرانی دشمنی کو تازہ کرلیا، حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کپتان نے اعتراف کیا کہ انھوں نے ماضی میں ہم عصر اسٹار بیٹسمین کو ’ کینسر‘ نہیں کہا تھا لیکن انھیں ٹیم کیلیے ’ ٹیومر‘ ضرور کہا تھا، جس کا علاج نہیں کیا جاتا تو یہ بگڑ کر کینسر میں […]

امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف

امیرافراد کے لیے سالانہ 12 لاکھ روپے فِیس والی سوشل میڈیا ایپ متعارف

واشنگٹن: بے تحاشہ دولت مند لوگوں کی ہرشے مختلف ہوتی ہے اوراب انہی کے لیے ایک سوشل میڈیا ایپ بنائی گئی ہے جس کی سالانہ فیس 12 ہزار ڈالر یعنی 12 لاکھ روپے کے بقدرہے۔ماہانہ ایک  ڈالر فیس کی یہ ایپ نودولتیوں اور انتہائی امیرکبیرنوجوانوں کے لیے ہے جو ایپ اسٹور پر مفت میں دستیاب ہے لیکن […]

سیکڑوں برطانوی فوجی ملازمت چھوڑنے لگے؛ مقدمات کا خوف ان پہ طاری ہوگیا

سیکڑوں برطانوی فوجی ملازمت چھوڑنے لگے؛ مقدمات کا خوف ان پہ طاری ہوگیا

برطانوی مسلح افواج ہرماہ سیکڑوں فوجیوں سے محروم ہورہی ہیں۔ یہ فوجی اپنی مرضی سے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ یہ حیران کن انکشاف ایک برطانوی روزنامے میں شایع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2010ء میں مسلح افواج سے استعفا دینے والے سپاہیوں اور افسران کی […]

بھارتی فوج نے 27سال میں 94 ہزارکشمیری شہید کردیے

بھارتی فوج نے 27سال میں 94 ہزارکشمیری شہید کردیے

سرینگر: عالمی ادارہ کمیشن برائے انسانی حقوق(آئی ایچ آر سی) آزاد کشمیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور درندگی کی رپورٹ شائع کردی۔ کمیشن کے کے ایمبیسیڈر میر یونس کی رپورٹ کے مطابق1989ء سے 30ستمبر 2016ء تک 27 سال کے دوران بھارتی افواج نے94,548 کشمیریوں کو شہیداورایک لاکھ […]

بستی جہاں دروازے ہیں نہ تالے! ؛ لوگوں کو ڈاکے اور چوری چکاری کا کوئی خطرہ نہیں

بستی جہاں دروازے ہیں نہ تالے! ؛ لوگوں کو ڈاکے اور چوری چکاری کا کوئی خطرہ نہیں

ذرا ایسے گاؤں کا تصّور کیجیے جس میں واقع ایک بھی گھر دروازہ نہیں رکھتا اور نہ ہی لوگ گھروں میں اپنی قیمتی اشیا الماریوں میں تالا لگا کر رکھتے ہیں۔ یقیناً آپ یہی کہیں گے کہ ایسا کون سا انوکھا گاؤں ہے جس کے باشندے پستول و بندوق کے اس زمانے میں خود کو […]

شوہر پر خواتین سے دست درازی کےالزامات جھوٹےہیں، اہلیہ ٹرمپ

شوہر پر خواتین سے دست درازی کےالزامات جھوٹےہیں، اہلیہ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین سے دست درازی اور قابل اعتراض گفتگو کےالزامات جھوٹےہیں خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے تھے لیکن اب ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپان کےدفاع میں سامنےآگئی ہیں، میلینیا کا […]