counter easy hit

ایڈونچرسے بھرپورفلم’’ اسیسنز کرِیڈ‘‘کاٹریلر جاری

Bhrpurflm's Adventures' asysnz the kryd''katrylr

Bhrpurflm’s Adventures’ asysnz the kryd”katrylr

معروف وڈیو گیم پر مبنی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور ہالی وڈ فینٹسی فلم’’ اسیسنز کرِیڈ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکارجسٹن کُرزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے مختلف تجربات کے بعدایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے جہاں اُسے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچاناہوتا ہے ۔

ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کومہارت سے استعمال کرنے والا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آباؤ اجداد کی بدی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

جین جولیئن اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوںگے، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ماریئن کاٹی لارڈ، جیریمی آئرنز، برینڈن گریسن ، مائیکل ولیمز، کارلوس بارڈیم اورکارلوم ٹرنر شامل ہیں۔

150ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سنسنی خیز ایکشن فلم ٹوئنٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website