counter easy hit

دنیا کے سب سے مہنگے گوشت کی ایک پلیٹ کی قیمت 70 ہزارروپے

A plate of meat, the price of the most expensive 70 hzarrupy

A plate of meat, the price of the most expensive 70 hzarrupy

پیرس: دنیا کے سب سے مہنگے گوشت کو ایک انوکھے طریقے سے تیار کیا جاتا ہے اوراس کی ایک بڑی جانپ کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے اورایک پلیٹ کی قیمت 70 ہزار روپے تک ہے۔

اسے فرانس کے شہری نے تیار کیا ہے جن کا خاندان 1846 سے یہی کام کرتا آیا ہے ۔ گوشت کم ازکم 5 سال پرانا ہوتا ہے۔ گوشت پر پہلے 120 فی گھنٹہ کی رفتار سے انتہائی سرد ہوا گزاری جاتی ہے اور پھر اسے منفی 43 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس عمل کو گوشت کی’’خوابیدگی‘‘ یعنی ہائبرنیشن کا نام دیا گیا ہے۔

گائے کی ران کا اوپری حصہ یا اسٹیک کی قیمت 3200 ڈالر ہے جو سوا 3 لاکھ روپے کے برابر ہے۔ خاص گایوں سے گوشت حاصل کیا جاتا ہے۔ گایوں کو قدرتی پرفضا ماحول میں رکھا جاتا ہے اور تازہ گھاس پھوس چرتی رہتی ہیں۔کمپنی کے مطابق فرانسیسی شہری کے فارم میں جانوروں کو ہر طرح کے آرام میں رکھا جاتا ہے اور انہیں دباؤ اور تناؤ سے دور رکھا جاتا ہے کیونکہ اس سے ان کے گوشت پر اثر پڑتا ہے اور ایک ہفتے میں صرف 4 گائیں ذبح کی جاتی ہیں، گائے کا گوشت پرانا کرکے بیچا جاتا ہے اور اس سال جو گوشت آپ کو ملے گا وہ 5 سال پرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ فور سیزن ہانگ کانگ اور فرانس کی چند ہوٹلوں میں یہ گوشت دستیاب ہے جو 10 سے 15 سال تک پرانا ہوسکتا ہے اور ایک پلیٹ کی قیمت 70 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website