counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

الیکشن کمیشن اور ن لیگ ملے ہوئے ہیں، عمران خان کا الزام

الیکشن کمیشن اور ن لیگ ملے ہوئے ہیں، عمران خان کا الزام

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیشن سے مواد چھپایا اور اسے گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ ملے ہوئے ہیں،ڈھائی کروڑ ووٹ کا کوئی حساب ہی نہیں۔ ان کا […]

اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی ،ترجمان کے الیکٹرک

اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی ،ترجمان کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کینپ بند ہونے اور کچھ پاور پلانٹس پر گیس کی کمی سے پیداوار متاثر ہوئی جبکہ طلب بڑھی ہےاس لیے اب جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی تھی اب وہاں بھی بجلی بند کرینگے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا […]

کرپشن میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے، صدر ممنون

کرپشن میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے، صدر ممنون

اسلام آباد : صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے اس میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے۔ اسلام آباد میں احتساب اور بہترطرز حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کئی نامور شخصیات کرپشن میں […]

کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث آج مزید 14 افراد دم توڑ گئے

کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث آج مزید 14 افراد دم توڑ گئے

کراچی : شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج مزید 14 افراد گرمی کے باعث دم توڑ گئے۔ جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آج ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 5 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ گرمی کی شدت […]

کراچی میں اموات پر پی ٹی آئی منگل سے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دے گی

کراچی میں اموات پر پی ٹی آئی منگل سے وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دے گی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات پرسندھ حکومت کی غفلت اور نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق منگل سے پہلے مرحلے میں وزیر اعلی ہاؤس کراچی،دوسرے مرحلے میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنادیاجائے گا، سندھ کی قیادت اس […]

بینظیر قتل کیس؛ مارک سیگل کا ودیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کی تیاریاں مکمل

بینظیر قتل کیس؛ مارک سیگل کا ودیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی : سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کا وڈیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مارک سیگل سے بھی اس بابت رابطہ مکمل ہوگیا ہے اس وڈیو لنک بیان کے لیے کمشنر راولپنڈی آفس […]

شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سیكورٹی فورسز كا دہشت گردوں كے خلاف آپریشن ضرب عضب اور خیبرٹو كامیابی سے جاری ہے، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد كے قریب سیكیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں سے بمباری كی جس كے نتیجے میں غیر ملكیوں سمیت 24 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ […]

ماڈل ٹاؤن قتل عام کا منصوبہ وزیراعظم ہاؤس میں بنا، طاہرالقادری

ماڈل ٹاؤن قتل عام کا منصوبہ وزیراعظم ہاؤس میں بنا، طاہرالقادری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن قتل عام کا منصوبہ وزیراعظم ہاؤس میں بنا اور منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیراعلی شہبازشریف کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ لاہور میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ […]

بجلی کا شارٹ فال چار ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

بجلی کا شارٹ فال چار ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ

لاہور : گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر بجلی کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال پانچ سو میگا واٹ اضافے کے ساتھ ساڑھے چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ طلب بیس ہزار میگاواٹ ہے ۔ گزشتہ سال شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تھا ۔ شارٹ فال میں […]

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت منظور

ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی ضمانت منظور

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش کی بنا پر عامر خان […]

پشاور: پولیس نے چار بہنوں کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا

پشاور: پولیس نے چار بہنوں کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا

پشاور : پولیس رپورٹ کے مطابق فضل قادر نے ہشت نگری کے علاقے کچھی محلہ کی رہائشی چار بہنوں کے والد اقبال کو تھپڑ مارا تھا جس پر چاروں بہنیں فضل قادر کے گھر گئیں۔ جہاں فضل قادر اور اس کے بیٹے فضل حسین نے ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں […]

کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع

کرنسی سمگلنگ کیس، ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع

راولپنڈی : کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان کے کیس میں آج بھی ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی۔ ایان کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں لایا گیا۔ ملزمہ کو سپیشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت میں ملزموں کے وکلاء نے استدعا کی کہ وہ ایان کی درخواست […]

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی ملتوی

وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی ملتوی

لاہور : وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کراچی اہم سرکاری مصروفیات کے باعث ملتوی ہو گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں پر انھیں گرمی میں ہلاکتوں، توانائی بحران اور کے الیکٹرک کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی لیکن اہم سرکاری مصروفیات کے باعث وزیراعظم نواز […]

بلاول بھٹو کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ، مریضوں کی عیادت

بلاول بھٹو کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ، مریضوں کی عیادت

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں شدید گرمی کے دوران ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لئے سول ہسپتال پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بلاول بھٹو نے بعض مریضوں کے حوالے سے ڈاکٹرز […]

عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یادڑ کی 2 رکنی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی […]

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لاہور پہنچ گئے

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری تقریبا 7 ماہ کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ طاہر القادری غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 642 کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نینشل ایئرپورٹ پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پابندی کے باوجود کارکنان […]

طارق میر اور محمد انور کے بیانات نے ایم کیو ایم کے چہرے پر دھبا لگا دیا: پرویز رشید

طارق میر اور محمد انور کے بیانات نے ایم کیو ایم کے چہرے پر دھبا لگا دیا: پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس شواہد ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان شواہد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت برطانیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ جب شواہد ہمارے پاس آئیں گے تو یقیناً ان کا مطالعہ کرنے کے بعد قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں […]

گرمی سے ہلاکتیں اور بجلی بحران، وزیراعظم اہم دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

گرمی سے ہلاکتیں اور بجلی بحران، وزیراعظم اہم دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

کراچی : وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گرمی سے ہلاکتوں، بجلی کے بحران اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم کو کراچی میں امن وامان کے حوالے سے […]

زمینوں پر قبضے کی رقم کا بڑا حصہ اعلیٰ سیاسی شخصیت کو دبئی بھیجا جاتا تھا: عاطف احمد

زمینوں پر قبضے کی رقم کا بڑا حصہ اعلیٰ سیاسی شخصیت کو دبئی بھیجا جاتا تھا: عاطف احمد

کراچی : گزشتہ روز کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار ہونے والے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ کورنگی چکرا گوٹھ میں واقع ذوالفقار علی بھٹو لاء کالج کی زمین کی چائنہ کٹنگ میں بھی ملوث ہے۔ اس […]

کراچی میں شدید گرمی سے ہلاکتوں میں اضافہ، 1203 افراد لقمہ اجل بن گئے

کراچی میں شدید گرمی سے ہلاکتوں میں اضافہ، 1203 افراد لقمہ اجل بن گئے

کراچی : کراچی اور سندھ میں خوفناک گرمی نے قیامت مچا دی ہے۔ 20 جون سے شروع ہونے والا ہلاکتوں کا سلسلہ کسی طرح رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک گرمی کے باعث کراچی میں 1203 افراد جاں بحق ہو چکے […]

ہرجانہ کیس؛ عمران خان نے سیشن عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

ہرجانہ کیس؛ عمران خان نے سیشن عدالت کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے ان کے خلاف دائر ہرجانہ اور ہتک عزت کیس میں ان کے وکیل بابر اعوان پرجرمانہ کی سزا عائد کیے جانے کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جبکہ […]

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی ذمے دار وفاقی حکومت بھی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی ذمے دار وفاقی حکومت بھی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے سیکڑوں اموات کا ذمہ دار کے الیکٹرک کے ساتھ وفاق بھی ہے کیونکہ حکومت کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود توانائی بحران مزید بڑھ رہاہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک […]