counter easy hit

طارق میر اور محمد انور کے بیانات نے ایم کیو ایم کے چہرے پر دھبا لگا دیا: پرویز رشید

Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے پاس شواہد ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان شواہد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت برطانیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

جب شواہد ہمارے پاس آئیں گے تو یقیناً ان کا مطالعہ کرنے کے بعد قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ طارق میر اور محمد انور ایم کیو ایم پر لگے دھبے کو خود نہیں دھوئیں گے۔ ایم کیو ایم کے ماتھے پر یہ داغ لگا رہے گا۔ یہ گہرا اور کالا داغ ہے اس کو دھونا ایم کیو ایم کی بھی ذمہ داری ہے۔