counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی پیشی

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی پیشی

کراچی ……کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی مزید سماعت کے لیے 8 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی،سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت حفاظتی انتظامات میں […]

سنگین غداری کیس میں شوکت عزیزکو طلب کر لیا

سنگین غداری کیس میں شوکت عزیزکو طلب کر لیا

اسلام آباد……سنگین غداری کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو 4 جنوری کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء […]

پاکستانی سفارتخانہ فرانس میں ولادت باسعادت نبی المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب

پاکستانی سفارتخانہ فرانس میں ولادت باسعادت نبی المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب

پیرس ( یس اردو ) پاکستانی سفارتخانہ فرانس میں ولادت باسعادت نبی المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے افسران ، عملہ اور کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اور نعت خوانی […]

بریکنگ نیوز

بریکنگ نیوز

چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ صدر مسلم لیگ ق فرانس کی کاوشوں کے نتیجے میں مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما چوہدری مختار بشارت کی اپنے ساتھیو ں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 56

بچی کی ہلاکت: آصف زرداری نے تحقیقات کا حکم دے دیا

بچی کی ہلاکت: آصف زرداری نے تحقیقات کا حکم دے دیا

کراچی ……پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلیفون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو […]

سینیٹ اجلاس سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کا واک آوٹ

سینیٹ اجلاس سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کا واک آوٹ

اسلام آ باد ……وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کی سمری مسترد کرنے پر پیپلز پارٹی ،اے این پی نےسینٹ اجلاس سے واک آوٹ کردیا ۔اس موقع پر پی پی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی پی دہشتگردوں کی ہمدرد ہے جبکہ وہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن […]

تو میرے وطن سے آئی ہے ،وعدہ کر سمبندھ سدھار کے جائے گی

تو میرے وطن سے آئی ہے ،وعدہ کر سمبندھ سدھار کے جائے گی

کراچی…. . بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ ششما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران نواز شریف کی والدہ نے ان سے ایک وعدہ لیااور ششما نے بھارت کی سرزمین پر قدم رکھنے سے قبل اپنا یہ وعدہ پورا کردیا۔بھارت میں پیدا ہونے والی نواز شریف کی والدہ شمیم اختر قیام پاکستان کے بعد کسی […]

آئین شکنی کیس، ایف آئی اے نے مشرف کا بیان ریکارڈ کر لیا

آئین شکنی کیس، ایف آئی اے نے مشرف کا بیان ریکارڈ کر لیا

کراچی …..کراچی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرلیا، ایف آئی اے کی ٹیم نے پرویز مشرف سے آدھے گھنٹے کی ملاقات کیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں واقع سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر ایف آئی اے کی […]

عیدمیلاد النبی ﷺ:تیاریاں تکمیل کے مراحل میں داخل

عیدمیلاد النبی ﷺ:تیاریاں تکمیل کے مراحل میں داخل

لاہور ……عید میلادالنبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاںتکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے، مسجدوں ،عمارتوں ،گلیوں اورمحلوں کوخوبصورتی سے سجادیاگیا۔ملک کے مختلف شہروں میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے، ملتان میں 12 ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کیا جارہا ہے تو کہیں […]

لودھراں کس کا ہوگا، فیصلہ آج ہوجائے گا ،ووٹنگ کا عمل جاری

لودھراں کس کا ہوگا، فیصلہ آج ہوجائے گا ،ووٹنگ کا عمل جاری

لودھراں ……قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154کے ضمنی انتخابی معرکے کی پولنگ کیلئے اسٹیشنوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔این اے 154 میںصبح 8بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی ، حلقے […]

وفاق کےفیصلےپراختلاف ہے تو عدالت جائیں،وزارت داخلہ

وفاق کےفیصلےپراختلاف ہے تو عدالت جائیں،وزارت داخلہ

اسلام آباد……وزارت داخلہ نےکہا کہ سندھ رینجرز پر سالانہ 9 ارب روپے کے اخراجات وفاق برداشت کرتی ہے، کسی کو وزارت داخلہ یا وفاقی حکومت کے کسی فیصلے پر شکایت یا اختلاف ہے تو وہ عدالت جا سکتا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ رینجرز پر سالانہ 9 ارب کے اخراجات […]

رینجرز کے اختیارات پر وفاق اور سندھ حکومت ایک بارپھر آمنے سامنے

رینجرز کے اختیارات پر وفاق اور سندھ حکومت ایک بارپھر آمنے سامنے

کراچی……رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے نام خط کا ڈرافٹ تیار کر لیا،حتمی ڈرافٹ پر دستخط کےلیے آج اجلاس بلالیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے رینجرز اختیارات پرڈرافٹ 1973 کے آئین کی روشنی میں آرٹیکل 147 کے تحت تیار کیا […]

ترنول میں سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

ترنول میں سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد……..اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ترنول کے علاقے سے 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور23 ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں کلاشنکوف سمیت 22 مختلف اقسام […]

ڈاکٹر عاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

ڈاکٹر عاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

کراچی……کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 30 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔آئندہ سماعت پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ڈاکٹر عاصم نیب کی تحویل میں […]

دہشت گردی سے 2 ،جبکہ امراض سے 98 فیصد لوگ مرتے ہیں،سپریم کورٹ

دہشت گردی سے 2 ،جبکہ امراض سے 98 فیصد لوگ مرتے ہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد……..سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے 2 فیصد جبکہ امراض سے 98 فیصد لوگ مرتے ہیں، بیرونی امداد میں آنے والی ادویات بھی فروخت کردی جاتی ہیں۔سپریم کورٹ میں نمونیا، ڈائریا اورہیپاٹائٹس سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی […]

رینجرز اختیارات:وفاق کا سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ

رینجرز اختیارات:وفاق کا سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد……..وفاق نے رینجرز کو محدود اختیارات دینے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاق کا موقف ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرار داد میں رینجرز کو محدود اختیارات دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی جسے […]

بھیک مشن کا آغاز،ایدھی نےکلفٹن میں چندہ جمع کیا

بھیک مشن کا آغاز،ایدھی نےکلفٹن میں چندہ جمع کیا

کراچی……افضل ندیم ڈوگر……کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی و سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی نے آج شام فاؤنڈیشن کے لئے بھیک کا مشن شروع کردیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلفٹن میں انڈر پاس کے قریب چندہ جمع کیا۔ کراچی میں ایک ایمبولنس کے ذریعے عوامی خدمت کا مشن شروع کرکے ایدھی فاؤنڈیشن کو ملک بھر بڑی […]

ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق رپورٹ مسترد ، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق رپورٹ مسترد ، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کراچی…… عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلقتفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کوانسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر2 میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ قبل ازیں نئے تفتیشی افسر نےعدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس میں سابق تفتیشی افسر نے زمینی حقائق کو نظر انداز […]

ڈاکٹر عاصم کیس: بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ

ڈاکٹر عاصم کیس: بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ

کراچی…… ڈاکٹر عاصم کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،جوکچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ تفتیشی افسرنے بریت سے متعلق رپورٹ پیش کردی ۔نئے تفتیشی افسر نےعدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس میں سابق تفتیشی افسر نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا ،افسران بالا کی اجازت سے مقدمے […]

عمران خان بنی گالہ محل عوام کو دے کر زمین لے لیں،پرویز رشید

عمران خان بنی گالہ محل عوام کو دے کر زمین لے لیں،پرویز رشید

اسلام آباد…….. وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کی زمین چھیننے کی دھمکی نہ دیں ،بنی گالہ کا محل میانوالی کے عوام کو دے کر زمین لے لیں ،خان صاحب کو مانگنے کی پرانی عادت ہے،وہ مودی سے بھی بلا اور گیند مانگنے گئے تھے ملا […]

کراچی:بھیم پورہ اور لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی:بھیم پورہ اور لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی.. …کراچی میں بھیم پورہ اور لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کہتے ہیں کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے،اسلحہ کراچی میں بے امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ میں 14ایس ایم جیز،5رائفلز،8پستول،2 […]