counter easy hit

ترنول میں سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

Tarnol operation, 36 suspects arrested

Tarnol operation, 36 suspects arrested

اسلام آباد……..اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ترنول کے علاقے سے 36 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی اور23 ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا، جس میں کلاشنکوف سمیت 22 مختلف اقسام کی گنز، پستول اورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں، آپریشن کے دوران ایک مشکوک گاڑی اورموٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔