counter easy hit

تو میرے وطن سے آئی ہے ،وعدہ کر سمبندھ سدھار کے جائے گی

 promising to improve the smbnd

promising to improve the smbnd

کراچی…. . بھارتی اخبار نے انکشاف کیا کہ ششما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران نواز شریف کی والدہ نے ان سے ایک وعدہ لیااور ششما نے بھارت کی سرزمین پر قدم رکھنے سے قبل اپنا یہ وعدہ پورا کردیا۔بھارت میں پیدا ہونے والی نواز شریف کی والدہ شمیم اختر قیام پاکستان کے بعد کسی بھی بھارت سے آئے مہمان سے نہیں ملیںششما سوراج پہلی بھارتی مہمان تھیں جن سے انہوں نے ملاقات کی۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے حال ہی میں پاکستان کا جب سفر کیا تو انہوںنے شریف خاندان کی چار نسلوں سے ملاقات کی۔بھارتی وزیر خارجہ نے وزیر نواز شریف ،ان کی والدہ، بیٹی اور پوتیوں سے ملاقاتیں کیں جس کا انکشاف ششماسوراج نے گزشتہ پیر کو لوک سبھا میں کیا۔انہوں نے نواز شریف کی والدہ شمیم اخترکے ساتھ ان کے ماضی کی کچھ اداس یادوں اور ذاتی لمحوں کا تذکرہ کےا۔ اس کے ساتھ ہی نواز شریف کی والدہ نے ششما سے ایک وعدہ بھی لیاکہتو میرے وطن سے آئی ہے ،وعدہ کر سمبندھ سدھار کے جائے گی۔ ملاقات میں نواز شریف کی والدہ نے ششما سوراج کو گلے لگایا اور ان کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ششما سوراج کے ساتھ پاکستان کا سفر کرنے والے ایک ذریعے کے مطابق بھارتی وزیر نے شمیم اختر سے دعائیں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کا سایہ ہے تو سب اچھا ہو گا۔ششما کے ساتھ بات چیت میں نواز شریف کی والدہ نے بھارت کو کئی دفعہمیرا ملک کہا اور انہیں بتایا کہ وہ تقسیم سے قبل امرتسر کے علاقےبھیم کا کترا میں پیدا ہوئیں۔نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے ماضی کی یادیں کریدتے ہوئے ششما سوراج کو بتایا کہ تقسیم ہندکے بعد وہ پہلی بار اپنے وطن سے آئے کسی مہمان سے ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق سوراج کے لئے یہ ملاقات ماضی کی اداس یادوں کی طرح تھی۔ نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ تقسیم کے بعد انہوں نے کبھی بھارت کا سفر نہیں کیا۔ مودی نے ان کےلئے شال بھیجی جس کی وہ مشکور ہیں،انہوں نے کہا کہ جب بھی مودی نے نواز شریف کو فون کیا تو انہوں نے ہمیشہ میر ی خیریت دریافت کی جسے وہ اچھا محسوس کرتی ہیں۔اخبار کے مطابق ششما سوراج کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں فریقوں نے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ذاتی رابطے خارجہ تعلقات میں اتنے زیادہ موثر ہو سکتے ہیں۔ششما دورہ پاکستان کے خاتمے سے قبل نواز شریف کی والدہ کو پیغام دینا نہیں بھولیں۔اسلام آباد سے پرواز کرنے سے قبل ششما سوراج نے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کومبینہ طور فون پر پیغام دیا کہ اپنی دادی کو بتادینا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے