counter easy hit

خبریں

ایرانی برتاؤنیوکلیئرمعاہدے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوا، امریکا

ایرانی برتاؤنیوکلیئرمعاہدے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوا، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہاہے کہ ایران کا خطے میں برتاؤ بالخصوص شام اور یمن کے حوالے سے رویہ غیر مثبت اور غیر تعمیری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پورے […]

بھارت کی مختلف جیلوں میں 505 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

بھارت کی مختلف جیلوں میں 505 پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

کراچی: وفاق نے سندھ ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں 505 پاکستانی شہری قید ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں معروف سماجی کارکن انصاربرنی کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کی بھارت میں گرفتاری اوران کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے […]

سیکیورٹی خدشات ؛ کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند

سیکیورٹی خدشات ؛ کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیےبند کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مخصوص تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لئے تمام تعلیمی اداروں میں […]

تخریب کاری میں ملوث 3 بھارتی سفارتکار ملک سے بے دخل کردیے گئے

تخریب کاری میں ملوث 3 بھارتی سفارتکار ملک سے بے دخل کردیے گئے

اسلام آباد: سفارتکاری کی آڑ میں تخریب کاری کرنے والے 3 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا گیا جب کہ دیگر 5  واہگہ کے راستے کل واپس بھیجے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سفارتی اسٹاف کے روپ میں پاکستان میں تخریب کاری کرنے والے 8 بھارتی سفارت کاروں میں سے 3 کو ملک سے بے […]

2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی، چیئرمین پی آئی اے

2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی، چیئرمین پی آئی اے

اسلام آباد: چیئرمین پی آئی اے نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں اس وقت 38 طیارے شامل ہیں لیکن مارچ 2018 تک اس کی تعداد بڑھ کر 50 کردی جائے گی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق […]

سیاستدانوں نے سپریم کورٹ جاکر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ دے دی ، خورشید شاہ

سیاستدانوں نے سپریم کورٹ جاکر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ دے دی ، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ تھا سپریم کورٹ میں جانانواز شریف کو ریلیف دینا ہے اور سیاستدانوں نے سپریم کورٹ میں جاکر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دے دی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا […]

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 2 پاکستانی شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 2 پاکستانی شہید

کوٹلی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے جب کہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پربھارتی جنگی جنون قابو میں آنے کا نام نہیں لے […]

سعودی عرب کی فضاؤں میں اب پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر راج کریں گے

سعودی عرب کی فضاؤں میں اب پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر راج کریں گے

اسلام آباد: سعودی فضائیہ (رائل سعودی ایئرفورس) پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی لے رہی ہے اور یہ طیارے بڑی تعداد میں خریدنے کی خواہش مند بھی ہے۔ خبروں کے مطابق اس خواہش کا اظہار سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد صالح العتیبی نے دو روز پہلے اپنے دورہ پاکستان میں کیا […]

نمونیہ سے زیادہ اموات، پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر

نمونیہ سے زیادہ اموات، پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر

ماہرین امراض اطفال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 92 ہزار بچے نمونیا کے باعث انتقال کرجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں سالانہ نو لاکھ بیس ہزار بچے اس مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہوتا ہے جن میں سب […]

امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ فیصلے کا بڑا دن آن پہنچا

امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ فیصلے کا بڑا دن آن پہنچا

بلوم برگ کے تازہ سروے میں ہلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک بار پھر 3پوائنٹس آگے نکل گئیں ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق انتخابی معرکے سے ایک روز قبل ہلری کو 44فیصد اور ٹرمپ کو 41فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے مطابق ہلری کی جماعت ڈیموکریٹ کو ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے مقابلے […]

سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 300 روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 300 روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 300 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے سستا ہوگیا ہے۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کمی سے 1288 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ اس کمی کا اثر […]

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد ِنگاہ500 میٹر رہ گئی

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد ِنگاہ500 میٹر رہ گئی

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر 500 میٹر رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی شیڈول آمد ورفت تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حدِ نگاہ شدید دھند کے باعث 500 میٹر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے طیاروں کی آمد رفت متاثر […]

امریکی صدارتی انتخاب، ووٹروں کو اپنی طرف کرنیکی کوششیں زوروں پر

امریکی صدارتی انتخاب، ووٹروں کو اپنی طرف کرنیکی کوششیں زوروں پر

امریکی صدر کے انتخاب میں ایک روز رہ گیا ہے۔ ریپپلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوششیں زوروں پر ہیں۔ ٹرمپ نے ہلیری کو کرپٹ ترین سیاستدان قرار دے دیا ہے، جبکہ ہلیری کا کہنا ہے یہ انتخاب تقسیم اور اتحاد کے درمیان انتخاب ہے۔ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی […]

برطانوی شہزادہ چارلس کا شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

برطانوی شہزادہ چارلس کا شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

برطانوی شہزادہ چارلس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے7 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ گذشتہ روز شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ کمیلا کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی پہنچے، جہاں حکومتی وزراء نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔ شاہی جوڑے نے پہلی مرتبہ ابوظہبی میں واقع شیخ زید جامع […]

سعودی عرب میں کم عمر بچوں کا خطرناک اسٹنٹ

سعودی عرب میں کم عمر بچوں کا خطرناک اسٹنٹ

نیلمہ خان…یوں تو سعودی عرب میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہر رہائشی کو سخت سے سخت جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن شاید یہ کم عمر لڑکے اس سخت قانون سے واقف نہیں ہیں۔ یہ دوکم عمر بچے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر موٹر سائیکل پرون وہیلنگ کرتے ہوئے اسٹنٹس […]

اسپینش لیگ، بارسلونا کے ہاتھوں سیویلا کو شکست، میسی کیلئے نیا اعزاز

اسپینش لیگ، بارسلونا کے ہاتھوں سیویلا کو شکست، میسی کیلئے نیا اعزاز

اسپینش فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے سیویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔ اسپینش لیگ کے میچ میں بارسلونا کی ٹیم کا مقابلہ سیویلا کیساتھ ہوا۔ سیویلا نے میسی کی ٹیم بارسلونا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھائی اور 15 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری […]

ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری،حد نظر 5 سو میٹر

ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری،حد نظر 5 سو میٹر

ملتان میں دھند کا سلسلہ جاری ہے ،حد نظر ایک سو میٹر سے 5 سو میٹر تک ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے حد نظر 100 میٹر سے 500 میٹر تک ہے جبکہ ہوا میں نمی […]

لاہور:جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور:جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ۔ جونئیر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔ پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کوالالمپور سے قومی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی ۔ جونئیر ہاکی ٹیم نے جوہر بارو میں ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں […]

اسٹاک ایکسچینج کا رجحان مثبت مگرنظریں امریکی الیکشن پر

اسٹاک ایکسچینج کا رجحان مثبت مگرنظریں امریکی الیکشن پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا رجحان مثبت ہے، مگرنظریں امریکی الیکشن پر ہیں، ٹرمپ کی جیت ہوئی توغیریقینی صورتحال عالمی مارکیٹ پر اثر انداز ہوگی۔ امریکی الیکشن میں ہیلری کلنٹن کی برتری کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی رہا، کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 10 منٹ میں 100 انڈیکس 280 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی […]

شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول

شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو قتل اور سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے اورانہیں جان سے مارنے کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ، انہوں نے اس حوالے سے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا۔ خط میں شہلا رضا کو کہا گیا ہے کہ وہ 50 کروڑ روپے ادا کریں […]

کراچی: حکومت سندھ کا تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ کا تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

اب حصول علم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی ،حکومت سندھ نے ایک بار پھر تعلیم بالغاں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کے لئے فنڈز جاپان کی ایک کارپوریشن ایجنسی نے فراہم کرنا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیجی گئی نان فارمل […]

ہلیری انتخابی اخراجات میں بھی ارب پتی ٹرمپ سے آگے

ہلیری انتخابی اخراجات میں بھی ارب پتی ٹرمپ سے آگے

ٹرمپ ارب پتی سہی،ہلیری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔ امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہلیری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئےاور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئےجبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ […]