counter easy hit

سیاستدانوں نے سپریم کورٹ جاکر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ دے دی ، خورشید شاہ

Politicians gave a hand to go to the Supreme Court his beard, Shah

Politicians gave a hand to go to the Supreme Court his beard, Shah

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ تھا سپریم کورٹ میں جانانواز شریف کو ریلیف دینا ہے اور سیاستدانوں نے سپریم کورٹ میں جاکر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دے دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ ہم پاناما لیکس کے معاملے پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں کیوں کہ سپریم کورٹ میں جانا نوازشریف کو ریلیف دینا ہے, سیاستدانوں نے سپریم کورٹ جاکر اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دے دی ہے اب پانامالیکس گیم پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل گئی ہے عمران خان نے سپریم کورٹ جاکر نواز شریف کو مزید مضبوط کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان آسان ہدف ہیں پیپلزپارٹی کسی آشا یا پاشا نے نہیں بنائی، ہماری  باتوں کو جھٹلانا مشکل ہے حکومت سمجھدار ہے اس لئے اصل اپوزیشن کا سامنا کرنا نہیں چاہتی ، ہم عوام کی عدالت پر یقین رکھتے ہیں، ہم پانامالیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں لڑیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے وزیر اطلاعات کو فارغ کرکے ثابت کردیا کہ سیکیورٹی لیکس میں حکومت کی کوتاہی اورحکومتی افراد ہی ملوث ہیں۔ یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ انگریزی اخبارنے خبر لگانے سے پہلے ایک سینئر وزیر سے خبر کیتصدیق کی  اگر حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن سے ججز کے نام مانگے جاتے  لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومتایسے اقدامات کیوں اٹھاتی ہے جس پر سوال اٹھتے ہیں کمیشن کے لئے جس جج جسٹس رضا کا نام دیا گیا اس کی بیٹی شریف کالجمیں وائس پرنسپل ہے  اس کمیشن کو کوئی بھی جماعت ماننے کو تیار نہیں حکومتی کمیشن آئی واش کے سوا کچھ نہیں ۔  کیا یہجوڈیشل کمیشن اس بات کو جھٹلائے گا کہ وزیرفارغ ہوا اور رپورٹر کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website