counter easy hit

2018 میں ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 50 ہوجائے گی، چیئرمین پی آئی اے

The airline will have 50 aircraft in 2018, Chairman PIA

The airline will have 50 aircraft in 2018, Chairman PIA

اسلام آباد: چیئرمین پی آئی اے نے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن کے بیڑے میں اس وقت 38 طیارے شامل ہیں لیکن مارچ 2018 تک اس کی تعداد بڑھ کر 50 کردی جائے گی۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی آئی اے نے شرکاء کو گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ  گزشتہ 6 ماہ کے دوران پی آئی اے میں26.7 فیصد مسافروں اور  کمپنی کی صلاحیت میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم بیرون ملک اور اندرون ملک نئے روٹس بنائے جائیں گے  اور پی آئی اے کے پاس 2018  تک 50 طیارے ہوں گے، ایئرلائن میں17 نئی ایئر بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کو وزارت ایوی ایشن کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن کے دائرہکار میں اضافہ کیا جائے جب کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ مثالی ہوگا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج  مزید بہتر ہوگا۔ وزیراعظم نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے بجٹ کے معاملات کو ٹھیک کرنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website