counter easy hit

خبریں

کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویت سٹی: کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف […]

شہباز شریف کا غیر رجسٹرڈ اسٹنٹ مریضوں کو لگانے پر اظہار برہمی

شہباز شریف کا غیر رجسٹرڈ اسٹنٹ مریضوں کو لگانے پر اظہار برہمی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے غیررجسٹرڈ اسٹنٹ خریدنےاورمریضوں کو لگانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےاپنی ذمےداریاں ادانہیں کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سےغیررجسٹرڈ اسٹنٹ سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے غیررجسٹرڈ اسٹنٹ سےمتعلق اسپتالوں کےآڈٹ کاحکم دے […]

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کا مسلمان خاتون پر حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کا مسلمان خاتون پر حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی نے مسلمان خاتون پر حملہ کردیا اور انہیں دھمکی دے دی کہ اب ٹرمپ آگیا ہے، وہ جلد تم سب سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔ مذکورہ شخص نے با حجاب خاتون پر تشدد بھی کیا،پولیس نے حملہ آور رابن روہڈز کو گرفتار کر لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ […]

تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے نے دل توڑ دیا، ملالہ

تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے نے دل توڑ دیا، ملالہ

سات مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری، امریکی صدر ٹرمپ نے سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دستخط کر دیے، پابندی کے خلاف نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ تارکین وطن افرد پرپابندی کے فیصلے […]

کراچی: سی ٹی ڈی مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی: سی ٹی ڈی مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، لیاری سے گینگ وار کا ایک ملزم دھرلیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ باغ کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم […]

امریکا میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

امریکا میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

7 مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا آنےکے خواہش مند افراد کی سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دست خط کر دیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چھان بین کےنئےطریقوں سے انتہاپسند دہشت گردامریکانہیں آسکیں گے، اب صرف وہ لوگ […]

کینیا: فوجی بیس پر الشباب کا حملہ، 50 سے زائد فوجی ہلاک

کینیا: فوجی بیس پر الشباب کا حملہ، 50 سے زائد فوجی ہلاک

صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں […]

آسٹریلین اوپن: نڈال فائنل میں، فیڈرر سے مقابلہ ہوگا

آسٹریلین اوپن: نڈال فائنل میں، فیڈرر سے مقابلہ ہوگا

آسٹریلین اوپن میں جمعے کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو رافیل نڈال کے ہاتھوںسنسنسی خیز مقابلے کے بعد شکست ہو گئی۔ مقابلہ پانچ گھنٹے جاری رہا،پہلا سیٹ نڈال نے 6-4سےجیتا ، جبکہ دمتروف نے دوسرے سیٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نڈال کو 5-7سے […]

بریگزیٹ برطانیہ کیلئے بہترین ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

بریگزیٹ برطانیہ کیلئے بہترین ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزیٹ برطانیہ کے لیے بہترین ہے، اس سے برطانیہ کی اپنی شناخت ہوگی، انہوں نے کہاکہ روس کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا معاملہ ’’قبل از وقت‘‘ […]

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی لاہور آمد

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی لاہور آمد

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان نے پاکستان میں امن کی بہتر صورتحال اور بڑھتی سرمایہ کاری کو خوش آئند قراردیااورکہا کہ جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا خطے میں نہ امن ہو گا اور نہ ہی سارک ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی۔ سارک ممالک […]

کراچی :شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ تا میٹروپول شدید ٹریفک جام

کراچی :شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ تا میٹروپول شدید ٹریفک جام

کراچی میں شارع فیصل پر ہوٹل ریجنٹ پلازہ سے میٹروپول تک شدید ٹریفک جام ہوگیا،کرا چی واٹربورڈ کے عملے نے مصروف ترین سڑک دن دیہاڑے کھود دی ہے، جس کےباعث میٹرو پول چورنگی پرٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔ شارع فیصل سےمیڑوپول آنےوالی سڑک اورشارع فیصل پرایف ٹی سی پُل سے عائشہ باوانی کالج اور میٹروپول […]

تعمیر و ترقی کا سفر مخالفت کے باوجود جاری رکھا، خواجہ آصف

تعمیر و ترقی کا سفر مخالفت کے باوجود جاری رکھا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ک ہم نے خالی خولی نعرے نہیں لگائے، صرف اقتدار کی جنگ نہیں لڑی، تعمیر و ترقی کا سفر مخالفت کے باوجود جاری رکھا ہے۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے حاسدین نے ہر قدم […]

ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا: سعد رفیق

ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا: سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا،ووٹ نواز شریف کو ملے، ڈکٹیشن عمران خان کی چلے، یہ نہیں ہوگا،ڈگڈگی تماشا دکھانے کےلیے ان لوگوں کو سامنے لایا جاتا ہے جن کے پلے کچھ نہیں۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں […]

معذور مصور نے حیرت انگیز تصاویر بنا ڈالیں

معذور مصور نے حیرت انگیز تصاویر بنا ڈالیں

مارئیس کزیرسکی کی بنائی جانیوالی یہ تصاویرحیرت انگیز طورپرحقیقی لگتی ہیں جنہیں 2013 میں ویانا میں عالمی مصوری کے مقابلے میں دوسرا انعام دیا گیا لاہور: پولینڈ کے 23 سالہ ہاتھوں سے معذور مصور مارئیس کزیرسکی حیرت انگیز طور پر حقیقی تصاویر اور پینٹنگز بناتے ہیں۔باہمت مصورنے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور7 […]

ماڈل گرل ایان کی بیرون ملک جانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

ماڈل گرل ایان کی بیرون ملک جانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور:  کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی کی بیرون ملک جانے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی۔ وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے […]

اب شرٹ پینٹ سے نکل کر دکھائے

اب شرٹ پینٹ سے نکل کر دکھائے

جبلجانا: مردوں کے لئے اٹھتے بیٹھے شرٹ کا پینٹ سے باہر آنا ہمیشہ سے ہی شرمندگی کا باعث رہا ہے لیکن اب اس کا بھی حل تلاش کرلیا گیا ہے۔ یورپی ملک سلووینیا کے ایک ڈیزائنر نے ایسے افراد کی مشکل حل کردی جو شرٹ کے پینٹ سے باہر آنے سے شدید پریشان ہیں۔ آفس میں […]

ٹوکیو کا کیپسیول ہوٹل نوجوانوں میں بے حد مقبول

ٹوکیو کا کیپسیول ہوٹل نوجوانوں میں بے حد مقبول

مسلسل ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنے والے افراد اکثر اوقات اپنی رہائش کے انتظامات کو لے کر شدید پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور ہر نئی جگہ ہوٹلوں کی تلاش منہ مانگے کرائے کوفت کا باعث بن جاتے ہیں۔ اسی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاپان کے دار الحکومت ٹوکیومیں ایسے کیپسول […]

افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے، مولانا شیرانی

افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے، مولانا شیرانی

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں مقیم افغان مہاجرین کو مردم شماری میں شامل نہ کیا جائے۔ حب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ مردم شماری میں افغان مہاجرین کو شامل نہ کرے، یہ […]

فلم ’دی بیلکو ایکس پیریمنٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’دی بیلکو ایکس پیریمنٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن ایکشن تھرلر فلم “دی بیلکو ایکس پیریمنٹ”کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ گریگ میک لین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خوفناک آفت کا شکار ہوکر اپنے دفتر کی عمارت میں قید […]

کرپشن بس ایک نعرہ ہے، لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، نثار

کرپشن بس ایک نعرہ ہے، لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج ملک میں اچھا کام کرنا مشکل اور برا کام کرنا آسان ہو گیا ہے، کرپشن بس ایک نعرہ ہے جس میں لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد کے نواحی علاقے […]

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

سرگودھا: ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ لڑکی جاں بحق

ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا میں زیر علاج لڑکی جاں بحق ہوگئی، لواحقین کا الزام ہےکہ لڑکی کی ہلاکت غلط انجکشن لگانےسے ہوئی، جس پر انھوں نے نرسوں پر تشدد کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی، واقعے کےخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف اورنرسوں نے ہڑتال کااعلان کردیا۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں 24سالہ لڑکی انم […]

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں کہوٹہ پر بھارتی حملے کا خدشہ تھا

امریکا کو 80 کی دہائی میں خدشہ تھا کہ بھارت پاکستان کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کہوٹہ پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اس بارے میں صدر جنرل ضیا الحق کو خبردار کیا تھا اور وہ بھارت کو سمجھانے کے لیے ایک ایلچی بھیجنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے۔ […]