counter easy hit

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی لاہور آمد

سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان نے پاکستان میں امن کی بہتر صورتحال اور بڑھتی سرمایہ کاری کو خوش آئند قراردیااورکہا کہ جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا خطے میں نہ امن ہو گا اور نہ ہی سارک ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

SAARC Chamber of Commerce and Industry delegation to visit Lahore

SAARC Chamber of Commerce and Industry delegation to visit Lahore

سارک ممالک کے چیمبرآف کامرس کا آٹھ رکنی وفد سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے واہگہ کے ذریعے لاہور پہنچا، واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں سارک چیمبر کے صدر سورج وادھیا کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور تجارت بڑھانے کے لئے تمام سارک ممالک کو اختلافات بھلا کر مل بیٹھنا ہو گا ،خاص کر دوطرفہ مسائل کے حل کے لیے بھارت کا پاکستان کے ساتھ ایک میز پر جلد بیٹھنا بہت ضروری ہے ۔وفد کے دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے چیمبرز کی کوشش ہے کہ آپس میں ویزہ پالیسیوں کو نرم کیا جائے اور تجارتی معاہدوں کو از سرنو ترتیب دیا جائے۔ سارک ممبران نے پاکستان میں امن کی بہتر ہوتی صورتحال کو خطے کے لئے سود مند قرار دیا ،انکا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پنجاب میں سرمایہ کاری پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website