counter easy hit

ماڈل گرل ایان کی بیرون ملک جانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

Model Girl Ayan could not the desire to go abroad

Model Girl Ayan could not the desire to go abroad

لاہور:  کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی کی بیرون ملک جانے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی۔ وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایان علی کا نام ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، سندھ ہائیکورٹ کا معاملہ پر اختیار سماعت نہیں تھا۔ عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ نظرانداز کرتے ہوئے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کا مؤقف سنے بغیر فیصلہ دیا، ریفری جج نے حق میں فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں، عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس کے کے آغا کو مقدمہ سننے سے انکار کرنا چاہیے تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل رکھا جائے۔ درخواست میں ماڈل ایان علی کو فریق بنایا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website