counter easy hit

مقامی خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی وزیر خزانہ

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو ملکی کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر ہیں […]

پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی

پاکستان میں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے، چوہدری نثارعلی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آوے کا آوا بگڑنا ہے یہاں صحیح کام کرنا مشکل ترین اور غلط کام کرنا آسان ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی این جی […]

پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے ایٹمی ہتھیار بنانے پر مجبور کیا گیا، سیکریٹری خارجہ

پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے ایٹمی ہتھیار بنانے پر مجبور کیا گیا، سیکریٹری خارجہ

نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ نیویارک میں ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کے لئے ایٹمی […]

جے یو پی (نورانی) کا ایاز صادق کی حمایت کا اعلان

جے یو پی (نورانی) کا ایاز صادق کی حمایت کا اعلان

لاہور: جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سردار ایاز صادق نے جے یو پی نورانی کے رہنما صاحبزادہ ابولخیر زبیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابولخیر زبیر نے کہا کہ ایازصادق نے […]

حساس اداروں کی کارروائی، شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

حساس اداروں کی کارروائی، شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

لاہور: شیرا کوٹ میں حساس اداروں نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاہور میں حساس اداروں نے کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شیراکوٹ کے قریب بدرو گاؤں میں کارروائی کی تو ایک […]

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو نظر انداز کر دیا، شیریں مزاری

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو نظر انداز کر دیا، شیریں مزاری

اسلام آباد : عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں بھارتی دہشتگردی کو یکسر نظرانداز کیا، بھارتی دہشتگردی سے ہمارے لوگ مرے، بھارت کے خلاف ثبوت عالمی رہنماؤں سے پوشیدہ رکھے گئے۔ وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ میں خطاب پر ردعمل […]

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کردی

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی بھارت کو پیش کردہ 4 نکاتی تجاویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امن پسند قوتیں ان تجاویز کی حمایت کریں۔ اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی […]

شمالی وزیرستان میں فضائی بمباری سے 25 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فضائی بمباری سے 25 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستا: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فضائی بمباری […]

کوئی پرفیکٹ نہیں، عدالت کو بھی خود احتسابی کی ضرورت ہے: چیف جسٹس

کوئی پرفیکٹ نہیں، عدالت کو بھی خود احتسابی کی ضرورت ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے اس عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کوشش کرونگا کہ بار کی توقعات پر پورا اتروں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ماضی […]

ن لیگ اپنے امپائرز کیساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے : عمران خان

ن لیگ اپنے امپائرز کیساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے : عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے امپائر سے مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہے، کہتے ہیں امپائرن لیگ کے ہیں مگر این اے 122 سے الیکشن ہم ہی جیتیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور میرا […]

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے: راحیل شریف

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے: راحیل شریف

اسلام آباد : پاکستانی ہائی کمشنر نے جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے […]

پاکستان نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی امن ایجنڈا پیش کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی امن ایجنڈا پیش کر دیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے خطے میں امن کے لئے چار نکات پیش کر دیئے، ان میں کشمیر کو غیرفوجی علاقہ قرار دینے ، طاقت استعمال نہ کرنے، سیز فائر معاہدے پر عمل اور سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کی تجاویز شامل ہیں۔ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف […]

عمران خان کو 11 اکتوبر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا: ایاز صادق

عمران خان کو 11 اکتوبر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا: ایاز صادق

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان نے این اے 122 کی انتخابی مہم کا آغاز کیا تو ایاز صادق نے بھی رابطے پہلے سے تیز کر دئیے۔ ایاز صادق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے تلخ جملوں کا جواب دیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی 2 مرتبہ اس حلقہ سے شکست […]

ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری تک رینجرز حکام کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس بند

ایم کیو ایم کے قائد کی گرفتاری تک رینجرز حکام کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس بند

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ داخل دفتر کردیا۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف رینجرز حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کی […]

وزیراعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

وزیراعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکچ پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں وزیراعظم کے کسان پیکچ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے […]

بلونیا (اٹلی) کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ہموطنوں میں سے 8 کی ڈیڈ باڈیز آج پاکستان پہنچیں گی، آصف رضا

بلونیا (اٹلی) کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ہموطنوں میں سے 8 کی ڈیڈ باڈیز آج پاکستان پہنچیں گی، آصف رضا

بلونیا (زاہد مصطفی اعوان) گزشتہ ماہ اٹلی کے ساحل کے قریب لیبیا سے آنیوالی طارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 15 پاکستانوں میں سے 8 کی ڈیڈ باڈیز بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے قومی ائیرلائن کی پرواز 734 سے میلان سے لاہور پہنچیں گی۔ پاک فیڈیشن اٹلی کے جنرل سیکٹری […]

عمران خان چھپ کر بیٹھنے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں :حمزہ شہباز

عمران خان چھپ کر بیٹھنے کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں :حمزہ شہباز

لاہور : لودھراں کا ضمنی انتخاب رک جانے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ نے لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ڈیرے ڈال دیئے ۔ نون لیگ کے رہنما حمزہ شہبازکہتے ہیں کہ عمران خان کو چھپ کر بیٹھنے کے بجائے خود میدان میں اترنا چاہیئے تھا۔ لاہور کے علاقے اچھرہ میں […]

پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ ہیں، احتساب کرنیوالوں کا احتساب کون کرے گا، رضا ربانی

پیپلز پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ ہیں، احتساب کرنیوالوں کا احتساب کون کرے گا، رضا ربانی

کراچی : چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی پارٹی میں بھی کرپٹ لوگ ہیں، نیب کے قانون کو دیکھنے کی ضرورت ہے ، لوگوں کا احتساب کرنے والوں کا احتساب کون کرے گا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے […]

نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا، عمران خان

نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو فیڈر تھما کر لیڈر بنایا گیا۔ لاہور سے اپنے ایک بیان میں عمران خان کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شارٹ کٹ مار کر پارٹی چئیرمین بن گئے تاہم ان کے چئیرمین بننے سے بھی پارٹی کو کوئی فرق […]

پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان نے آرٹیکل 239 کی شق 5 کے خلاف درخواست کی ان چیمبر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کےنمایندوں […]

کراچی آج پھر گرمی کی لپیٹ میں تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں

کراچی آج پھر گرمی کی لپیٹ میں تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں

کراچی : ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول کا کہنا ہے کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے اور آئندہ 2 روز تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم درجہ […]

کوئٹہ: 2 مخالف قبائل کے جھگڑے میں 1 شخص زخمی، علی مدد جتک گرفتار

کوئٹہ: 2 مخالف قبائل کے جھگڑے میں 1 شخص زخمی، علی مدد جتک گرفتار

کوئٹہ : پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور ان کے 2 گارڈز کو فائرنگ کر کے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ پر سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک، ان کے محافظوں اور ان کے مخالف قبائلی […]