counter easy hit

سٹی نیوز

اسلام آباد ائرپورٹ پر منی چینجر کا کروڑوں روپے سے بھرا بیگ چوری

اسلام آباد ائرپورٹ پر منی چینجر کا کروڑوں روپے سے بھرا بیگ چوری

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منی چینجر کا نوٹوں سے بھرا بیگ مبینہ طور پر چوری ہوگیا۔ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے محمد اسلم نامی منی چینجر کا تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ لاؤنج سے غائب ہوگیا۔ واقعے پر ائرپورٹ و سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی  اور سی سی ٹی وی […]

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ، وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ، وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس بلالیا

پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سیاسی ہلچل، وزیر اعظم نے بریفنگ کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بلا لیا جبکہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک جمعہ کو ہو گی۔ اسلام آباد: پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ سے سیاسی ہلچل میں تیزی، وزیراعظم نے بریفنگ کے لئے وفاقی کابینہ کا […]

کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرگئی، خاتون جاں بحق

کراچی: کورنگی میں مکان کی چھت گرگئی، خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرمیں واقع ایک مکان کی چھت گر گئی،حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھت گرنے کے بعد علاقہ مکین جمع ہوگئے جنہوں نے امدادی کام شروع کردیے جبکہ ریسکیو ادارے کا عملہ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو کے عملے نے […]

لاہور: شام نگر کے علاقے میں گودام میں آگ لگ گئی

لاہور: شام نگر کے علاقے میں گودام میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے شام نگر میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، کافی جدوجہد کے بعد شام نگر کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق […]

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے […]

راولپنڈی میں کار حادثے میں 3 کالج پروفیسرز جاں بحق

راولپنڈی میں کار حادثے میں 3 کالج پروفیسرز جاں بحق

راولپنڈی: چکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں  ملتان  کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی میں موٹروے پرچکری روڈ کے قریب کارتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ملتان  کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز […]

کراچی: خدا کی بستی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ،11گرفتار

کراچی: خدا کی بستی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ،11گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع خدا کی بستی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ہے۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد علی بلوچ کے مطابق خدا کی بستی میں جوئے کے اڈے پر چھاپےکے دوران 11جواریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے نقدرقم اور […]

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داروں سے تعاون جاری رہے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ افغان حکومت بھی اپنے علاقوں پر مکمل کنٹرول بحال کرنے کی کوششیں کرے۔ اجلاس میں […]

خیبر پختونخوا میں پہلی بار خاتون پولیس افسر ایس ایچ او تعینات

خیبر پختونخوا میں پہلی بار خاتون پولیس افسر ایس ایچ او تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پولیس آفیسر کو میل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ رضوانہ حمید کو پشاور میں وومن پولیس اسٹیشن کے ساتھ گلبرگ پولیس اسٹیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ رضوانہ حمید نے ایس ایچ او تعینات ہونے کے بعد گلبرگ پولیس اسٹیشن میں […]

گوجرانوالہ: ڈاکٹر کی پھرتیاں، اپینڈکس کے مریض کا بازو کا آپریشن کردیا

گوجرانوالہ: ڈاکٹر کی پھرتیاں، اپینڈکس کے مریض کا بازو کا آپریشن کردیا

7 سال کے عبد اللہ کو تین روز قبل اپینڈ کس کے درد کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اپینڈکس کا مرض تشخیص کیا۔ گوجرانوالہ: سول ہسپتال گوجرانوالہ کے مسیحاؤں کی پھرتیاں، ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپینڈکس کے مریض کا بازو کا آپریشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 […]

مریم نواز نے جے آئی ٹی پر سوالات اٹھا دیے ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر دھواں دھار تقریر، تحریک انصاف کے راہنمائوں کا بھر پور جواب

مریم نواز نے جے آئی ٹی پر سوالات اٹھا دیے ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر دھواں دھار تقریر، تحریک انصاف کے راہنمائوں کا بھر پور جواب

مریم نواز نے جے آئی ٹی پر سوالات اٹھا دیے ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر دھواں دھار تقریر، تحریک انصاف کے راہنمائوں کا بھر پور جواب تحریک انصاف کے راہنمائوں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود اور مراد خان کی پریس کانفرنس مریم نواز کواس لیئے بلایاگیاکیونکہ مریم نوازکا بیان تھا کہ انکی لندن توکیاپاکستان میں […]

جولائی5 پاکستان اور دنیائے اسلام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن اس دن کا مکروع ترین اقدام پاکستان اور اسلامی دنیا کے عظیم ترین بلاک پر بھی قیامت صغریٰ ثابت ہوا، قاری فاروق احمد فاروقی

جولائی5 پاکستان اور دنیائے اسلام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن اس دن کا مکروع ترین اقدام پاکستان اور اسلامی دنیا کے عظیم ترین بلاک پر بھی قیامت صغریٰ ثابت ہوا، قاری فاروق احمد فاروقی

جولائی5 پاکستان اور دنیائے اسلام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن اس دن کا مکروع ترین اقدام پاکستان اور اسلامی دنیا کے عظیم ترین بلاک پر بھی قیامت صغریٰ ثابت ہوا، قاری فاروق احمد فاروقی پیرس؍ راولپنڈی(یس اردو نیوز)پیپلز پارٹی اوورسیز کے سینئر راہنما اور سابقہ آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے 5جولائی کے جنرل ضیاءالحق کے […]

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل

کراچی میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ علاقائی فالٹس پر کام جاری ہے جنہیں بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد سے گلشن معمار ، ایف بی ایریا، ڈیفنس […]

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

جگہ جگہ کھڑے پانی اور کیچڑ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، سندھ اسمبلی اور سیکرٹریٹ بلڈنگ کے اطراف میں بھی کئی کئی فٹ پانی جمع کراچی: کراچی میں دو روز سے جاری بارش نے جہاں سندھ اور شہری حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی۔ سندھ اسمبلی کے باہر بھی کئی کئی […]

لاہور: فلم پروڈیوسر علی رضا کے گھر پر فائرنگ

لاہور: فلم پروڈیوسر علی رضا کے گھر پر فائرنگ

لاہور میں نامعلوم افراد اسٹیج اور فلم پروڈیوسر علی رضا کے گھر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علی رضا کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے علامہ اقبال ٹاؤن میں واقعہ ان کے گھر پر اچانک فائرنگ کر دی، تاہم وہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ علی رضا کی درخواست پر پولیس […]

بابر اعوان نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ بھجوا دیا

بابر اعوان نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ بھجوا دیا

سینیٹر نے ڈاک کے ذریعے اپنا استعفیٰ چیئرمین کو بھجوایا ، سینیٹ رکنیت میرے لئے ہمیشہ اعزاز رہی :بابر اعوان اسلام آباد: سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ بھجوا دیا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ سنا ہے استعفیٰ ڈاک کے ذریعہ […]

بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، الرٹ جاری

بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے لگی، الرٹ جاری

آج رات کو دریائے چناب میں پانی ایک لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے گا: ڈویژنل فلڈ کنٹرول حکام گوجرانوالہ: بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور ڈویژنل فلڈ کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ آج رات کو دریائے چناب میں پانی ایک لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے گا۔ دریائے چناب […]

ملتان :سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 دم توڑ گئے

ملتان :سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 دم توڑ گئے

نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ، بہاولپور سے مزید 5 زخمی نشتر ہسپتال منتقل ملتان: ملتان کے نشتر برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے ہیں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی […]

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاراچنار دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید […]

ملتان: کار اور بس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ملتان: کار اور بس میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

حادثے کا شکار ہونیوالی بس اسلام آباد سے ملتان جا رہی تھی ، ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی ملتان: ملتان میں تیز رفتار بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے […]

نواز شریف اور حسین نواز کا احتساب ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

نواز شریف اور حسین نواز کا احتساب ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور حسین نواز کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادے آئین سے بالاتر نہیں ہیں۔ملتان پریس کلب میںپریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے خلاف دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔جاوید ہاشمی نے کہا […]

سندھ میں بڑے بڑے طرم خان تھے، اب کوئی نام لیوا نہیں، چانڈیو

سندھ میں بڑے بڑے طرم خان تھے، اب کوئی نام لیوا نہیں، چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑے بڑے بادشاہ اور طرم خان تھے لیکن پیپلز پارٹی کے مقابلے پر آئے تو کوئی ان کا نام لینا والا نہیں۔حیدرآباد میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ […]