counter easy hit

سٹی نیوز

پاکستان اورامریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اورامریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہےکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی جب کہ ٹیکساس میں طوفان سے ہونے والی تباہ […]

شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے، اس معاملے پر قطر سے معاہدے کا پارلیمنٹ میں کوئی رکارڈ نہیں، امید ہے […]

لاہور ہائیکورٹ کا لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے برطرف ملازمین کو بحال کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے برطرف ملازمین کو بحال کرنیکا حکم

لاہور: کنٹریکٹ ختم ہوئے بغیر ملازمت سے برطرف کرنا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے: درخواست میں موقف لینڈ ریکارڈ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے برطرف 449 ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو درخواست گزار محمد عمران نے موقف اختیار کیا کہ […]

اسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

اسپاٹ فکسنگ کیس: شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد

لاہور: اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔ پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف سمیت 5 کرکٹرز کو معطل کیا گیا۔ شرجیل خان پر 2 گیندیں لیفٹ کرنے اور بُکیوں سے رابطے چھپانے کے الزامات تھے۔ […]

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی اور امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔ امریکی بیانات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی […]

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں جمعے تک موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں جمعے تک موسلا دھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں آج سے جمعے تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود ہے جس کے پیش نظر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ آج سے جمعے تک حیدرآباد، میرپور خاص، نواب شاہ، […]

مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے

مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان عظیم اجتماعی عبادت حج کے لیے جمع ہیں اور منیٰ میں پہنچ گئے ہیں۔ آج 8 ذى الحج مناسکِ حج کا پہلا دن ہے، عازمین غسل کرکے اور احرام باندھ کر حج كی نيت کر کے تلبيہ كہتے ہوئے منیٰ روانہ ہوئے […]

واجد ضیاء بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے

واجد ضیاء بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے

لاہور: پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق سربراہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرانے لاہور میں نیب کے دفتر پہنچ گئے۔ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جے آئی […]

’امریکی الزامات پر جذبات کے بجائے سفارتی کور کے ذریعے جنگ جیتنی چاہیے‘

’امریکی الزامات پر جذبات کے بجائے سفارتی کور کے ذریعے جنگ جیتنی چاہیے‘

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی بہت اہمیت ہے اس پر ہمیں جذبات کی بجائے سفارتی کور کے ذریعے جنگ جیتنی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آج کی بحث وزیر خارجہ خواجہ آصف کو شروع کرنی چاہیے […]

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردئیے

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردئیے

کراچی: سندھ کے سینئروزیر نثارکھوڑو نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اسے وفاق کی سازش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ […]

کراچی میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ، 2 گارڈزجاں بحق

کراچی میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ، 2 گارڈزجاں بحق

کراچی: گلستان جوہر بلاک 14 میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں عمارت کی […]

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ ہو گئی, مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ ہو گئی, مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ

کراچی: کراچی میں مرد 84لاکھ، عورتیں 76لاکھ اور خواجہ سرا 1497ہیں، آبادی میں 62.95فیصد اضافہ ہوا چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق کراچی کی آبادی 1998 میں 98 لاکھ 56 ہزار 318 سے بڑھ کر ایک کروڑ 60 لاکھ 51 ہزار 521 ہو گئی ہے ، جن میں مرد 84 لاکھ 39 ہزار […]

این اے 120: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو لال جھنڈی دکھا دی

این اے 120: جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو لال جھنڈی دکھا دی

مذاکرات کیلئے وقت پر نہ پہنچنے پر جماعت اسلامی نے این اے 120 میں اپنا امیدوار دستبردار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور: این اے 120 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی ٹرین مس کردی۔ جماعت اسلامی نے بھرپور اندازسے اپنا امیدوار میدان میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے […]

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا 20سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کے حوالے

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا 20سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کے حوالے

اسلام آباد: ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور خاندان سمیت اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کو دے دیا۔ ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز، صاحب زادے حسین نواز اور حسن نواز کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کودے دیا ہے۔ نیب نے […]

نیب کا آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ

نیب کا آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس میں بری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب […]

نوازشریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی

نوازشریف نے این اے 120 کی انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو این اے 120 کی انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز امیدوار ہیں جب […]

وزیراعظم شاہد خاقان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذڑائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 8 نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جس میں ایف بی آر حکام کابینہ کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وزارت کشمیروگلگت بلتستان کی 2 سڑکوں کے منصوبوں کو پیپرا […]

چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں چیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ شیخ رشید نے حدیبیہ ملز کیس میں اپیل دائر نہ کرنے کے  معاملے پر چیرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ شیخ رشید نے چیرمین نیب کے خلاف توہین […]

سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کلثوم نواز سے ملنے بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید الاضحیٰ کے بعد وطن واپس آئیں گے، بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کی […]

عمران خان، شیخ رشید اور طاہرالقادری کی نااہلی کی درخواست خارج

عمران خان، شیخ رشید اور طاہرالقادری کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان، شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی جب کہ وفاقی وزیر پرویز ملک کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار شاہ جہاں کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف […]

کراچی میں بدھ سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی میں بدھ سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں کل سے رکنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی علاقوں سے ہوا 18 […]

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  نواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاء سے خطاب میں پانامہ فیصلے پر تنقید کی، نواز شریف نے پانامہ فیصلے کو انصاف کے برعکس قرار دیا […]