counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ کا لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے برطرف ملازمین کو بحال کرنیکا حکم

لاہور: کنٹریکٹ ختم ہوئے بغیر ملازمت سے برطرف کرنا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے: درخواست میں موقف

The Lahore High Court order to restore the suspended employees of Land Records Authority

The Lahore High Court order to restore the suspended employees of Land Records Authority

لینڈ ریکارڈ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے برطرف 449 ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کے روبرو درخواست گزار محمد عمران نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب لینڈ ریکارٖڈ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو کسی قانونی جواز کے بغیر نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا، جن ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا ابھی ان کے کنٹریکٹ بھی ختم نہیں ہوئے تھے۔

درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ کنٹریکٹ ختم ہوئے بغیر ملازمت سے برطرف کرنا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست گزار کے وکیل کےدلائل کی مخالفت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔