counter easy hit

کراچی میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ، 2 گارڈزجاں بحق

کراچی: گلستان جوہر بلاک 14 میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق ہوگئے۔

Firing outside the FBR office in Karachi, 2 guards killed

Firing outside the FBR office in Karachi, 2 guards killed

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں عمارت کی حفاظت کے لیے تعینات 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق گارڈز کی شناخت تنظیم اور فقیرا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کرلئے گئے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ خاص طور پر سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website