counter easy hit

کراچی میں بدھ سے طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے شہر میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

Tropical rain starts in Karachi from wednesday

Tropical rain starts in Karachi from wednesday

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں کل سے رکنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی علاقوں سے ہوا 18 سے 24 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے جس میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بھارت کے شمال مشرق میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے جو منگل کی رات تک کراچی پہنچ جائے گا جس کے باعث منگل کی رات سے ہی شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ سے شدید ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے، شدید بارشیں شہر میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے تاہم کراچی میں سمندری طوفان کا کوئی خدشہ نہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہےکہ بدھ سے کراچی کے علاوہ سکھر اور لاڑکانہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس کے علاوہ بدھ سے قلات، ہزارہ، ڈیرہ اسماعیل خان کے چند علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website