counter easy hit

اسلام آباد

اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کے اعترافی بیان کی تردید

اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کے اعترافی بیان کی تردید

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے دوران اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کےاعترافی بیان کی مکمل تردید کردی ۔وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ پہلے سے لکھے بیان پر اسحاق ڈار سے زبردستی دستخط کرائے گئے ۔ پاناما پیپرز کیس کی سماعت پانچ رکنی بینچ نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں […]

قومی اسمبلی، شہریارآفریدی کی شاہد خاقان سے ہاتھا پائی

قومی اسمبلی، شہریارآفریدی کی شاہد خاقان سے ہاتھا پائی

آج قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی ، ایوان میں ارکان کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ، پی ٹی آئی کےرکن شہر یار آفریدی حکومتی بینچ پرجاکرشاہد خاقان عباسی سےالجھ پڑے۔ شاہد خاقان عباسی جیسے ہی بات کرنے کے لیے نوید قمر کی کرسی کے قریب آئے شہر یار آفریدی نے ان […]

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ،اپوزیشن کا بائیکاٹ

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ،اپوزیشن کا بائیکاٹ

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا اور اپوزیشن ارکان احتجاجاً باہرآگئے۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےخلاف تحریک استحقاق منظور کر کے بحث کرائی جائے۔پیپلز پارٹی کے نویدقمر نے کہا کہ وزیراعظم کےخلاف تحریک استحقاق ابھی مستردنہیں کی گئی، […]

خورشید شاہ نے اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس آج بلا لیا

خورشید شاہ نے اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس آج بلا لیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس آج دن 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی مشترکہ تحریک استحقاق اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا […]

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہو گا

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہو گا

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے ، پاناما کی باز گشت سنائی دے گی، اپوزیشن کی وزیر اعظم کے خلاف تحریک استحقاق کے معاملے پر سخت احتجاج بھی متوقع ہے، وفاقی وزراء اور حکومتی جماعت کے ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ صدر […]

وفاقی سول بیوروکریسی معلومات چھپاتی اور جھوٹ بولتی ہے، فرحت بابر

وفاقی سول بیوروکریسی معلومات چھپاتی اور جھوٹ بولتی ہے، فرحت بابر

قومی سلامتی کیا ہے اور قومی مفاد کیا ؟ تعین اب سینیٹ کی خصوصی سیلیکٹ کمیٹی کرے گی، چیئرمین کمیٹی سینیٹرفرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ وفاقی سول بیوروکریسی معلومات چھپاتی اورجھوٹ بولتی ہے ۔ سینیٹ کی خصوصی سیلیکٹ کمیٹی نےرائٹ ٹوانفارمیشن بل کے 27 میں سے17 نکات کی منظوری دے دی ، انسانی حقوق […]

جس طرح جھوٹ بولا جا رہا ہے، افسوس ہے، عمران خان

جس طرح جھوٹ بولا جا رہا ہے، افسوس ہے، عمران خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح سے جھوٹ بولا جارہا ہے،اس پر افسوس ہے۔ سپریم کورٹ کے باہرعمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف اپنی 4سال پرانی والی اپوزیشن پرآگئی ہے؟عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وہی باتیں کر رہے ہیں جو 20 […]

تحریک انصاف نے ہمیشہ کی طرح نقلی دستاویزات جمع کرائیں ،ن لیگ

تحریک انصاف نے ہمیشہ کی طرح نقلی دستاویزات جمع کرائیں ،ن لیگ

ن لیگ کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ کی طرح نقلی دستاویزات جمع کرائیں۔ پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر ن لیگ کےرہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے مریم نواز کے تین مختلف دستخط والی دستاویزات جمع کروائیں، عمران خان جو گڑھا کھود رہے ہیں […]

عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے، فواد چودھری

عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت سماعت کو براہ راست دکھانے کی اجازت دے تاکہ جھوٹ بولنےوالوں کا پردہ چاک ہوسکے۔ پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نےمریم نواز کی جانب سے دستخطوں کے اصلی ہونے پر بھی سوال اٹھا دیا […]

راجا خرم کا کمرہ سول جج عمران سکندری کے حوالے

راجا خرم کا کمرہ سول جج عمران سکندری کے حوالے

کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد میں مبینہ طور پر ملوث ہو نے پر اوایس ڈی جج بنائے گئے راجا خرم علی خان کا کمرہ سول جج عمران سکندری کو دےدیا گیا۔ کمرے سے او ایس ڈی جج راجا خرم علی خان کے نام کے تختی بھی اتاردی گئی ،جبکہ ان کی عدالت کے144 کیسزمختلف عدالتوں […]

مبینہ کرپشن کو فیصلہ نہیں کہہ سکتے، جسٹس عظمت

مبینہ کرپشن کو فیصلہ نہیں کہہ سکتے، جسٹس عظمت

سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کی جانب سے سید ظفر علی شاہ کیس کا غلط حوالہ دیے جانے پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور ریمارکس دیے کہ آپ نے فائل دیکھی نہ فیصلہ پڑھا ،وکیل صاحب […]

شریف برادران حقیقت چھپانے کے ماہر ہیں، نعیم الحق

شریف برادران حقیقت چھپانے کے ماہر ہیں، نعیم الحق

رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران حقیقت چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں مگر اب جھوٹ بے نقاب ہونےکا وقت آگیا۔ پاناما کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ عوامی جذبات کا […]

ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو بلائیں گے ورنہ نہیں،سپریم کورٹ

ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو بلائیں گے ورنہ نہیں،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کی سماعت میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے دلائل مکمل کرتے ہوئے وزیراعظم کو عدالت بلانے کی درخواست کی جس پر عدالت نےکہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو نواز شریف کو بلائیں گے ورنہ نہیں۔ سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف […]

پی ٹی آئی کو الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا ہوں گے، مریم نواز

پی ٹی آئی کو الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت دینا ہوں گے، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے پی ٹی آئی کو اپنی دستاویزات اور الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت دینا ہونگے، پی ٹی آئی کی دستاویزات غیر قانونی ہیں، یہ بات دوران سماعت ثابت کروںگی۔ مریم نواز شریف نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے درخواست کے […]

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس میں جسٹس گلزار نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ شریف خاندان کے کاروبارسے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا کہ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ ان کا نام پاناما میں کہیں نہیں،پھرنواز شریف پر کیسے پاناما پیپرز کی ذمہ داری ڈال […]

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے، وزیر اعظم

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے،اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے یہ بات لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر گل سے گفتگو میں کہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں ترقی […]

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کا منی ٹریل کیوں نہیں بتارہی؟خواجہ آصف

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کا منی ٹریل کیوں نہیں بتارہی؟خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کا منی ٹریل کیوں نہیں بتارہی؟ خود منی ٹریل الیکشن کمیشن میں نہیں بتا رہے، ہم سے مانگے جا رہے ہیں، قوم کے سامنے عمران خان کا دہرا معیار واضح ہوگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]

اکبرایس بابر کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اکبرایس بابر کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر نےعمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔الیکشن کمیشن نے درخواست پرعمران خان کو 21 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف پارٹی فنڈز میں خرد برد کیس اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی […]

طیبہ تشدد کیس: راجا خرم علی کے خلاف ایک اور مقدمہ

طیبہ تشدد کیس: راجا خرم علی کے خلاف ایک اور مقدمہ

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کیس میں او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک اور محکمانہ انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمانہ انکوائری آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی ۔ انکوائری کے لیے جسٹس […]

بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ہیروئین برآمد

بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ہیروئین برآمد

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 7 سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز کے ذریعےجی ایف 771 کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سےہیروئن برآمد کی گئی ۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق مدثر نامی […]

اسلام آباد: پانی وبجلی اور امورخارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد: پانی وبجلی اور امورخارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس

اسلام آباد میں پانی وبجلی اور امورخارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی مشترکہ متفقہ قرار داد منظور کی گئی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے پانی بجلی اور خارجہ امور کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اویس الغاری اور ارشد خان لغاری کی زیر صدارت ہوا۔خصوصی […]