counter easy hit

وفاقی سول بیوروکریسی معلومات چھپاتی اور جھوٹ بولتی ہے، فرحت بابر

قومی سلامتی کیا ہے اور قومی مفاد کیا ؟ تعین اب سینیٹ کی خصوصی سیلیکٹ کمیٹی کرے گی، چیئرمین کمیٹی سینیٹرفرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ وفاقی سول بیوروکریسی معلومات چھپاتی اورجھوٹ بولتی ہے ۔

Federal civil bureaucracy hides information and lies, Farhatullah Babar

Federal civil bureaucracy hides information and lies, Farhatullah Babar

سینیٹ کی خصوصی سیلیکٹ کمیٹی نےرائٹ ٹوانفارمیشن بل کے 27 میں سے17 نکات کی منظوری دے دی ، انسانی حقوق اور کرپشن کے معاملات پر وزراء اور سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کو کوئی استثنا نہیں ہوگا، انسانی حقوق اور بدعنوانی کے معاملات پر معلومات دینے سے انکار نہیں کیا جاسکے گا، ادارے گمشدگی یا غائب کرنے جیسے واقعات سے متعلق معلومات بھی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔پرویز رشید نےتجویزدی کہ حکومت ،فوج اور سیکورٹی اداروں سے متعلق حساس معلومات کے بارے میں پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے، فرحت اللہ بابر بولے کہ معلومات چھپانے کےلیے وفاقی سول بیورکریسی “پنڈی والوں” کانام استعمال کرکےجھوٹ بولتی ہے، پارلیمانی کمیشن میں زیادہ تر حکومتی لوگ ہوں گے،جلد دباؤ میں آجائیں گے،بل میں تجویز کردہ 3 رکنی انفارمیشن کمیشن بنانا بہترہوگا۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو اطلاعات تک رسائی کا حق ملنے کے بعد شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنایا جاسکے گا، کمیٹی کا اگلا اجلاس اب آئندہ ہفتے ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website