counter easy hit

تحریک انصاف نے ہمیشہ کی طرح نقلی دستاویزات جمع کرائیں ،ن لیگ

ن لیگ کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ کی طرح نقلی دستاویزات جمع کرائیں۔

PTI submit Imitation documents as usual, PMLN

PTI submit Imitation documents as usual, PMLN

پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر ن لیگ کےرہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے مریم نواز کے تین مختلف دستخط والی دستاویزات جمع کروائیں، عمران خان جو گڑھا کھود رہے ہیں اس میں وہ خود گریں گے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جو دستاویزات انکشافات کی صورت کہہ کراسکرین پر چلائی جاتی ہیں، وہ پہلے سے عدالت میں جمع ہیں۔ انہوں نے مریم نواز پر جھوٹے الزام لگائے کیونکہ وہ ان سے خوفزدہ ہیں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان آپ جو گڑھے کھود رہے ہیں، اس میں خود گریں گے، خود آپ کا آف شور 1983کا نکلا، آپ اتنے جھوٹے ہیں۔مائزہ حمید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تین نسلوں کو احتساب کے لیے پیش کیا، لیکن آپ بھاگ رہے ہیں، پی ٹی آئی کا جنازہ نکل گیا، اب وہ مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website