yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کچھ بن نہ پڑا

F A Farooqi May 9, 2016 1 min read
Zac Goldsmith
Share this:
Zac Goldsmith
Zac Goldsmith

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
کپتان صاحب کے ”سالے صاحب” زیک سمتھ توچاروں شانے چِٹ ہو گئے۔ بس ڈرائیور کے بیٹے نے ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ زیک سمتھ کو شکست دے کر کسی بھی غیرملکی دارالحکومت میں منتخب ہونے والے پہلے میئر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نومنتخب میئر نے اعلان کیا کہ انھیں مسلمان اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ جمائما نے بھی صادق خاں کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صادق خاں مسلمانوں کے لیے اعلیٰ مثال ہیں۔ صادق خاں نے گیارہ لاکھ اور زیک سمتھ نے 9 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ ہمارے کپتان صاحب تو اپنے سابقہ ”سالے” کی انتخابی مہم کے لیے لندن بھی گئے اور وہاں جا کر پاکستانی کمیونٹی میں زیک سمتھ کی کنویسنگ بھی کرتے رہے لیکن کچھ بَن نہ پڑا۔ ہو سکتا ہے کہ اب وہ زیک سمتھ کو یہ مشورہ دیں کہ وہ بھی دھاندلی دھاندلی کا شور مچاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں، کیونکہ خان صاحب کے ”کاغذوں” میں تو جس انتخاب میں ان کی جیت نہیں ہوتی وہاں صرف دھاندلی ہوتی ہے۔ اسی لیے 2013ء کے انتخابات میں شکست کے بعد انھوں نے فرمایا
ایسے دستور کو صبحِ بے نور کو
میں نہیں مانتا ، میں نہیں جانتا

انھوں نے دھرنوں سمیت زور تو بہت مارا لیکن سب کچھ ”ٹائیں ٹائیں فِش” ہو گیا۔ پھر ”پانامالیکس” کا غلغلہ شروع ہوا تو خاں صاحب کی آنکھوں کی چمک دوگنی ہو گئی اور انھیں وزارتِ عظمیٰ کے خوابوں کی ایک دفعہ پھر بدہضمی ہو گئی۔ انھوں نے 2014ء کے دھرنوں کا ”ایکشن ری پلے” کرنے کی ٹھانی۔ پہلے انھوں نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پیپلزپارٹی تو استعفے کے مطالبے میں ان کی ہمنوا نہیں تھی لیکن اعتزازاحسن نے اس معاملے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس احمقانہ مہم میں ناکامی کے بعد کپتان صاحب دھمکیوں پر اتر آئے اور ایک دفعہ پھر دھرنوں کی ”رٹ” سنائی دینے لگی۔ وہ کبھی رائیونڈ کی بات کرتے تو کبھی ڈی چوک اسلام آباد کی۔ لیکن اب کی بار حکومت کا ”موڈ” کچھ اور تھا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کا یہ جائز مطالبہ تسلیم کر لیا اور کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی کی بجائے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ کر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا کہہ دیا۔ پھر معاملہ ٹی او آرز پر آ گیا تو خان صاحب کو وزیراعظم کے استعفے میں ناکامی ایک دفعہ پھر کامیابی میں ڈھلتی نظر آئی۔ چشمِ فلک نے یہ عجب نظارہ بھی دیکھا کہ خاں صاحب نے ان لوگوں سے بھی ہاتھ ملا لیا، جن کے خلاف بولتے بولتے ان کا حلق خشک ہو چکا تھا۔ اللہ رے وزارتِ عظمیٰ کا شوق کہ خان صاحب کو اب آصف زرداری صاحب بھی فرشتہ نظر آنے لگے۔ اپوزیشن کو سب سے بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو یکسر مسترد کر دیا۔

Aitzaz Ahsan
Aitzaz Ahsan

اعتزازاحسن صاحب فرمانے لگے کہ حکومتی اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز میں فرق صرف اتنا ہے کہ ہم سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گویا حکومتی اور اپوزیشن کے ٹی او آرز ایک ہیں۔ اب رہی بات وزیراعظم اور ان کے خاندان کے سب سے پہلے احتساب کی، تو ایسا کیوں؟ سبھی کا بیک وقت احتساب کیوں نہیں؟ ویسے بھی یہ معاملہ چیف جسٹس پر کیوں نہیں چھوڑ دیا جاتا جبکہ وزیراعظم کہہ بھی چکے کہ اگر چیف جسٹس چاہیں تو ان کا اور ان کے خاندان کا سب سے پہلے احتساب کر لیں۔ لیکن کپتان صاحب کا موڈ احتساب نہیں انتشار کا ہے۔ لاہور میں حکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باوجود انھوں نے مال روڈ پر محفل سجا ڈالی لیکن ہوا یہ کہ وہاں چشمِ فلک نے وہ کچھ دیکھا کہ سر ندامت سے جھک گئے۔

حسبِ سابق اور حسبِ عادت خاں صاحب نے عورتوں سے بدتمیزی کا الزام ”کھٹاک” سے نوازلیگ پر دھر کر اسے سازش قرار دے دیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں یومِ تاسیس کے موقعے پر بدنظمی اور خواتین سے بدتمیزی پر خاں صاحب معافی مانگ چکے۔ اپنے جلسوں میں اس صورتِ حال سے گھبرائے ہوئے خاں صاحب نے فیصل آباد میں اتوار 14 مئی کو ہونے والے جلسے کی منسوخی کا اعلان کر کے اب خیبرپختونخواہ کا رخ کر لیا ہے۔ وہاں ان کی پولیس بھی اپنی ہے اور صوبائی حکومت کے وسائل بھی اپنے۔ اب وہ 9 مئی کو پشاور اور بعدازاں بنوں میں جلسے کرنے جا رہے ہیں۔

ادھر ہمارے میاںنوازشریف بھی جلتی پر تیل ڈالنے کے ماہر ہیں۔ انھوں نے سکھر میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”دہشت گردی اور دھرنوں میں کیا فرق ہے؟ دونوں ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ دھرنوں اور ایجی ٹیشن کے ذریعے سڑکیں بلاک کر کے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے۔ دھرنے نہ ہوتے تو راہداری منصوبہ پہلے مکمل ہو چکا ہوتا۔ پاکستان جب بھی ترقی کرنے لگتا ہے کچھ لوگ وار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔” انھوں نے قائدِحزب اختلاف سید خورشید شاہ کو نام لے کر انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ”خورشید شاہ سے کہتا ہوں میرے دوست! ہم تمھارے علاقے میں پُل بنا رہے ہیں اور تم ہمارے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہو، ایسا کیوں بھائی؟ جواباً مرنجاں مرنج سیدخورشید شاہ نے کہا ”ہم نے وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگا، انھیں غلط گائیڈ کیا گیا ہے۔

Khurshid Shah
Khurshid Shah

البتہ دہشت گردوں اور سیاسی مخالفین کو ایک قرار دینا درست نہیں۔” ہم سیدخورشید شاہ سے دست بستہ عرض کرتے ہیں کہ سیاسی مخالفت جب ملکی مخالفت میں ڈھل جائے تو اسے دہشت گردی نہ کہیں تو کیا کہیں؟ آج پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ایک صفحے پر ہیں لیکن اگست 2014ء میں جو کچھ ہوا، اس کے شاہ صاحب عینی شاہد بھی ہیں۔ وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ کیا وہ کھلی دہشت گردی نہیں تھی جس کا نظارہ 2014ء میں پوری قوم نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں کیا؟ کیا یہ کھلی دہشت گردی نہیں تھی کہ چین کے صدر کو انہی دھرنوں کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

کیا یہ کھلی دہشت گردی نہیں تھی کہ پارلیمنٹ کے گیٹ توڑ کر اس کے لان پر قبضہ کر لیا گیا؟ کیا یہ کھلی دہشت گردی نہیں تھی کہ پی ٹی وی پر ”سونامیوں” نے قبضہ کر لیا؟ کیا یہ کھلی دہشت گردی نہیں تھی کہ خود کپتان صاحب نے ایک تھانے میں جا کر اپنے کارکنان کو زبردستی چھڑوا لیا؟ اور کیا یہ کھلی دہشت گردی نہیں تھی کہ وزیراعظم ہائوس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی؟ اگر یہ دہشت گردی نہیں تھی تو پھر شاہ صاحب ہمیں دہشت گردی کا مطلب سمجھا دیں۔

آج شاہ صاحب انہی لوگوں کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں، جن کے بارے میں ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ بات اگر ٹی او آرز کی ہے تو اس پر تو حکومت بھی بات کرنے کو تیار ہے لیکن کیا یہ کھلی دہشت گردی نہیں کہ کپتان صاحب کہتے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ نے حکومتی ٹی او آرز کے تحت کمیشن بنایا تو ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ کیا دنیا میں کہیں ایسا بھی ہوتا ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت پر بھی اعتماد نہ کیا جائے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistani Formers Protest
Previous Post کسان کہاں جائیں؟
Next Post داجی میں بے گناہ ہوں
Innocent

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.