yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بابر اعوان نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز دی

MH Kazmi May 7, 2019May 7, 2019 1 min read
Babar Awan has been the nation's biggest breaking news ever
Share this:

Babar Awan has been the nation's biggest breaking news ever

لاہور (ویب ڈیسک) بھاگ ٹی ٹی بھاگ کا نعرہ دو روز تک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ کرتا رہا۔ شہرِ اقتدار کی اصلی  کے مطابق؛ یہ ایک شخص کا ذا تی فرار نہیں‘ بلکہ داستانِ بے وفائی کا تسلسل بھی ہے۔ اصل میں تو بیانیہ بھاگ نکلا۔ جسے گریٹ Escape بھی کہا جائے گا۔ نامور سیاستدان اور کالم نگار بابر اعوان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران خان کی زبان میں ڈیلِ ممنوعہ۔ کچھ دوسروںکے لیے بھر پور بے وفائی کے عوض تھوڑی سی ڈھیل۔شہباز اینڈ سنز کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ یہ بے وفائی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی۔ اس کی تازہ تاریخ کی سیاہی بھی ابھی تک تر و تازہ ہے ۔ پہلی بے وفائی بیگم کلثوم نواز سے کی گئی۔ مشرف کی آمریت کے لِفٹر نے لاہور میں کلثوم نواز مرحومہ کو گاڑی سمیت ہوا میں معلق کر دیا۔ شہباز شریف کے بیٹے لاہور میں تھے جن کے کان پر جُوں تک نہیں رینگی‘ نہ ہی ان کے منہ سے احتجاج کی چُوں نکل سکی۔ بھلا ہو؛ گجرات کے نت ہائوس کا‘ جس نے شہباز شریف کے بیٹوں پر ہولا ہتھ رکھوا دیا جس کے نتیجے میں شہباز شریف اینڈ سنز کے کاروبار نے دن دگنی رات چوگنی تر قی کی۔ دوسرا مو قع تب آیا‘ جب نواز شریف کے دونوں بیٹوں نے شہرِ اقتدار کے معروف اینکر اور صحافی سے رابطہ کیا۔ انہیں لندن آنے کی درخواست کی۔ کھل کر جہاں اپنا دُکھڑا رو دیا۔ اس معتبر صحافی کے مطابق؛ دونوں نے کہا: ہمارے چاچا کے بیٹے ہماری ماں کی قربانیوں پر سیاست اور تجارت کر رہے ہیں۔ ہم یہاں پردیس میں بیٹھے ہیں۔ آپ ابا جی سے کہیں کہ وہ ہمیں پاکستان واپس آنے اور سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دے دیں۔ تیسری بار شہباز شریف اینڈ سنز نے بائو جی پر تیسرا مہلک وار تب کیا‘ جب احتساب کورٹ کی سزا کے بعد باپ بیٹی لندن سے واپس لاہور ایئر پورٹ پہنچے۔ کون نہیں جانتا کہ ایسی ہی سزا غیر حاضری میں احتساب ریفرنس پر بی بی کو بھی دی گئی تھی۔ شہید بے نظیر بھٹو کی طرف سے میں اس مقدمے کا وکیلِ صفائی تھا۔ یہ سزا سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج ہوئی‘ جس پر چیف جسٹس ارشاد حسن خان نے لینڈ مارک فیصلہ صادر کیا۔ ان باپ بیٹی کی قسمت میں خرابی تھی یا مشورہ دینے والوں کی نیت میں فتور تھا کہ وہ بغیر کسی قانونی ”کوَر‘‘ کے لاہور کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئے۔ پھر وہی ہوا جو ہونا تھا اور دونوں گرفتار ہو کر جیل جا پہنچے۔ جو ریلیف شہید بی بی کے حصے میں آیا‘ اس کی ایک اور قانونی نظیر بی بی کے مقدمے سے بھی پہلے کی موجود تھی۔ بی بی سی کے ایشیائی نامہ نگار مارک ٹیلی کے خلاف مقدمہ جو راولپنڈی میں حبیب وہاب الخیری ایڈووکیٹ نے دائر کیا تھا۔ مارک ٹیلی کو پاکستانی عدلیہ نے نئی دہلی سے اسلام آباد آنے کے لیے عدا لتی ” کوَر‘‘ کا ریلیف دیا‘ جس کے نتیجے میں مارک ٹیلی گرفتاری سے بچ گئے۔ابھی کل ہی کی تو بات ہے‘ جب شہباز شریف اینڈ سنز‘ باپ بیٹی کی ایئر پورٹ لینڈنگ کے وقت لاہور کے ہوائی اڈے کا راستہ بھولے تھے۔ شہباز شریف سرکاری پرو ٹو کول والی گاڑی میں مال روڈ کے اِدھر اُدھر جھولے لیتے رہے جبکہ ان کے محسن کو بیٹی سمیت جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ اسی لیے تازہ بے وفائی پر ”ن‘‘ لیگ کی اگلی صفوں سے یہ سوال اُٹھا کہ بتائو اب ہمارا بیانیہ کیا ہے؟ دستیاب معلومات اور واقعات کی روشنی میں اس نعرے میں کشش باقی نہیں رہی کہ این آر او کون مانگ رہا ہے۔ وہ بھی پوری طرح زمیں بوس ہو کر۔ اب ذرا نواز شریف کی ضمانت کے مقدمے کی ٹائمنگ پر آ جائیے۔ اس مقدمے کی سماعت سے محض چند گھنٹے پہلے شہباز شریف نے پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی چھوڑ دی۔ یہ وہی پبلک اکائونٹس کمیٹی ہے‘ جس کے بارے میں ایک ہی نکتے پر 3 طرف سے اُودھم مچایا گیا۔ پہلی سائیڈ پارلیمان میں اپوزیشن کی تھی۔ جس نے کہا پبلک اکائونٹس کمیٹی صرف اپو زیشن لیڈر کا استحقاق ہے ‘ لہٰذا شہباز شریف کے علاوہ کسی اور کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا تو پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے کیونکہ یہ پکی پارلیمانی روایت ہے ۔ سوال یہ ہے کہ جب شہباز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہوں تو پارلیمانی روایت پروڈکشن آرڈر کے گرد گھومتی ہے‘ اور جب لندن میں ہوں تو وہ پارلیمانی روایت گئی بھاڑ میں۔پبلک اکائونٹس کمیٹیکے رولز آف بزنس کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ارکان چیئر مین منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ اختیار نہ سپیکر کے پاس ہیں نہ ہی حکومت یا اپوزیشن کے ہاتھ میں ۔ اب یہ کوئی خاندانی پارٹی کا اندرونی عہدہ تو ہے نہیں ‘جس پر کوئی شاہ رنگیلا اپنے کسی درباری کو نامزد کر دے۔یہ حقیقت طے شدہ ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں حکومت اور اُس کے اتحادیوں کی اکثریت ہے لہٰذا شہباز شریف کی طرف سے اپنی جگہ کسی اور کو پبلک اکائونٹس کمیٹیکا چیئر مین نامزد کرنے کے اعلان دل پشوری کرنے کی حد تک ہی ٹھیک ہے۔ ویسے بھی اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو 9 ماہ گزر جانے کے بعد بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئر مین نہیں بنایا۔ جس طرح مہران کی حکومت اس کے با وجود بھی عین جمہوری ہے ویسے ہی شہباز شریف کی جگہ پی ٹی آئی کا کوئی اور رکن اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئر مین بن جائے تو جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی۔لندن سے آنے والی مضبوط اطلاعات بتاتی ہیں کہ پاکستانی عدالتوں کے سارے بھگوڑے سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں۔ ان میں سے دو بڑوں کو صبح سویرے بیرسٹرز چیمبر میں آتے جاتے دیکھا گیا۔ اسی امید پر سمدھی وزیر خزانہ کو انٹر نیشنل افیئرز المعروف مفرور وِنگ کا انچارج مقرر کیا گیا۔ اس پہ حیران ہونے کی ضرورت یوں بھی نہیں کہ شہباز شریف بھی ”ن‘‘ لیگ کے صدر اور مفروری کی ریہرسل پر ہیں۔ کسی ظالم نے سوشل میڈیا پر یہ میم بنایا۔ ”الحمدللہ! اسی نس گئے بھا جی‘ پھس گئے‘‘ ۔ ایسے میں سابقہ ارسطو وزیر داخلہ نے پارٹی عہدہ ملنے کے اگلے دن سیاست کے بجائے عالمی تبلیغی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ قوم کو یہ نوید بھی سنائی کہ اس مقصد کے حصول کے لیے ادارے کو ابتدائی طور پر صرف 50 کروڑ روپے نقدی کی ضرورت ہے۔رواں ہفتہ نواز شریف کے لیے غیر یقینی صورت حال والا ہے۔ ایسے میں ”ن‘‘ سے نواز لیگ کا صدر۔ صرف صدر ہی نہیں بھائی‘ بڑے بھائی کو تنہا چھوڑ کر لندن میں بیٹھ جائے تو سمجھ لیں اسے بھائی سے بھی زیادہ کوئی ضروری کام پڑ گیا ہے۔ ہم سب گوشت پوست سے بنے چلتے پھرتے انسان ہیں۔ ذرا بیماری یا تکلیف ہو تو اللہ کے بعد قریبی یاد آتے ہیں۔ سیاست چھوڑ دیں پھر بھی یہ بے وفائی نہیں تو اور کیا ہے کہ درِ زنداں نیم وا ہونے کے باوجود بھی بھائی اخلاقی مدد کے لیے ہی سہی بھائی کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے تیار نہیں ۔ ایسے میں انسانی ذہن صرف میاں محمد بخش کی طرف جاتا ہے۔درویش نے کہا تھا!؎جہیڑا سنگی کم نہ آوے‘ اوکھے سوکھے ویلے۔۔ایسے بُز دل سنگی نالوں‘ بہتر یار اکیلے ۔۔اور ہاں! سازشی تھیوری نہیں۔ خبر ہے کہ بھاگنے والا ضامن تھا۔ کس کے لیے آپ جلد جان جائیں گے۔بھاگ ٹی ٹی بھاگ کا نعرہ دو روز تک سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈنگ کرتا رہا۔ شہرِ اقتدار کی اصلی Pulse کے مطابق؛ یہ ایک شخص کا ذا تی فرار نہیں‘ بلکہ داستانِ بے وفائی کا تسلسل بھی ہے۔ اصل میں تو بیانیہ بھاگ نکلا۔ جسے گریٹ Escape بھی کہا جائے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The news of the Safi-e-Azam's newspaper will cover your eyes
Previous Post صف اول کے صحافی کی خبر آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے گی
Next Post کیا اب بھی کہو گے کپتان کچھ نہیں کر رہا ۔۔۔؟
Will you still say the captain is doing nothing?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.