yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نامور پاکستانی کالم نگار کی ایک معلوماتی تحریر ، کم عمر بچوں کے والدین ضرور پڑھیں

MH Kazmi July 11, 2019 1 min read
An informative Pakistani columnist, read the children of underage children
Share this:

An informative Pakistani columnist, read the children of underage children

لاہور (ویب ڈیسک) آپ کے گھر میں اگر بچے اور نوجوان ہیں اور ان کے پاس موبائل فون بھی ہے تو پھر انہوں نے ان موبائل فون میں دیگر ایپلی کیشنز کے ساتھ یہ گیم بھی ضرور انسٹال کی ہو گی ۔ میں نے ”پب جی‘‘ کا نام چند ہفتے قبل سنا تھا ‘تاہم اس کی حقیقت نامور کالم نگار عمار چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھ پر یوں کھلی جب ٹائمز آف انڈیا کی یہ خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی کہ بھارتی شہر ہریانہ میں سترہ سالہ لڑکے نے والدین کے گیم کھیلنے سے روکنے پر گزشتہ روز خودکشی کر لی۔اس کی ماں اسے ہر وقت گیم کھیلتا دیکھ کر پریشان رہتی تھی۔ چند ماہ قبل اسے سکول سے فیل ہونے پر نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اس گیم کو ضرورت سے زیادہ وقت دینے لگا۔گزشتہ روزوہ اپنے کمرے میں لیٹا پب جی کھیل رہا تھا کہ ماں کو غصہ آ گیا۔ اس کی ماں اسے کئی مرتبہ آوازیں دے چکی تھی۔ دو مرتبہ اس کا کھانا گرم کر کے اس کے آگے رکھا ‘لیکن اس نے نہیں کھایا‘ تیسری مرتبہ جب وہ اس کے کمرے میں گئی تو کھانا ویسے کا ویسا پڑا تھا۔ اس کی ماں نے غصے میں اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیا۔ وہ لڑکا گیم میں اپنے ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر رہا تھا۔جب اس کی ماں نے اس سے موبائل چھینا تو اس نے گیم ادھوری رہنے کی خلش دل پر لگا لی ۔ اگلے روز اس کی لاش کمرے میں پنکھے سے جھولتی ہوئی ملی۔ایک اور نوجوان فرقان قریشی بھی پب جی کا ہی شکار ہوا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش میں گیم کے دوران ہلاک ہونے والے لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا فرقان قریشی مسلسل چھ گھنٹے سے پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اس دوران اسے مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا اور وہ ہلاک ہو گیا۔ 16 سالہ فرقان قریشی 12 ویں کلاس کا طالبعلم تھا۔ حادثے سے قبل فرقان قریشی اپنے سمارٹ فون پر پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک کہنے لگا: دھماکہ کر دو‘ دھماکہ کر دو۔ اْن کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا انتہائی چست تھا اور وہ ہفتہ کی رات کو شروع کی گئی گیم اتوار کی صبح تک کھیل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فرقان قریشی نے رات کو کچھ گھنٹے کی نیند لی اور صبح اٹھنے کے بعد بمشکل ناشتہ کر کے دوبارہ گیم کھیلنا شروع ہو گیا۔ فرقان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئے ‘تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ڈاکٹروں کے مطابق جب لڑکے کو ہسپتال لایا گیا تو اس کے دل کی دھڑکن بند ہو چکی تھی۔پب جی اس وقت دنیا کی دوسری سب سے زیادہ کھیلی جانے والی گیم ہے۔ اسے جنوبی کوریا کی بلیو ہول نامی کمپنی نے 2017ء میں لانچ کیا تھا۔ یہ گیم پہلے تین ماہ میں ہی اتنی مشہور ہوئی کہ اسے تین کروڑ لوگ اپنا چکے تھے ۔ فی الوقت یہ سالانہ ایک ارب ڈالر سے زائد کما رہی ہے اور اسے دنیا میں پچاس کروڑ لوگ ڈائون لوڈ کر چکے ہیں۔دنیا میں ایک وقت میں کم از کم چار کروڑ لوگ ہر وقت آن لائن ہو کر یہ گیم کھیل رہے ہوتے ہیں۔اس گیم نے ہر قسم کے معروف ایوارڈ بھی جیتے ہیں۔بنیادی طور پر یہ مار دھاڑ‘ فائرنگ ‘ تشدد اور قتلِ عام پر مبنی گیم ہے‘ جس میں دو سے لے کر ایک سو تک لوگ پیراشوٹ سے جنگ کے میدان میں اترتے ہیں۔ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں‘ بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتا ہے۔یہ انٹرنیٹ سے منسلک ہو کر ایک گھنٹے تک ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہیں اور آخر میں جو شخص زندہ بچ جاتا ہے‘ وہ فاتح قرار پاتا ہے۔ یہ آن لائن نیٹ ورکنگ گیمنگ کی جدید شکل ہے‘ جس میں پلیئرز ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت بھی کر سکتے ہیں۔ گیم کی وجہ شہرت اس کے اعلیٰ گرافکس‘ سائونڈ اور گیمنگ سٹوری ہے۔ گیم میں ہر قسم کا جدید اسلحہ استعمال کیا گیا ہے اور آئے روز نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے نئے سے نئے فیچر شامل کئے جاتے ہیں۔ یہ گیم بنیادی طور پر سولہ برس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے بنائی گئی ہے‘ لیکن انٹرنیٹ پر چونکہ کسی قسم کی روک نہیں لگائی جا سکتی ‘اس لئے آٹھ برس کا بچہ بھی اسے کھیل رہا ہوتا ہے۔ ماہرین ِ نفسیات کے مطابق؛ اس گیم کی وجہ سے دنیا بھر میں بچوں اور نوجوانوں کی شخصیت‘ مزاج اور طبیعت میں کئی طرح کی خرابیاں نمودار اور پرورش پا رہی ہیں‘ جن میں چڑچڑا پن‘ ذہنی جسمانی و نفسیاتی عارضے‘ سماجی تنہائی‘جرائم کی طرف رجحان اور اسلحے کا ناجائز استعمال ہے۔ان منفی اثرات کے باعث کئی ممالک میں اس گیم پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔ان میں اردن ‘ عراق‘ نیپال اور بھارتی گجرات شامل ہیں۔ایسی مار دھاڑ پر مبنی ویڈیو گیمز کی وجہ سے بچے دماغی طور پر بہت زیادہ سست ہو جاتے ہیں ۔  گیم میں وہ صرف ایک دوسرے کو گولیاں مارنا سیکھتے ہیں‘ جدید سے جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں‘ گرنیڈ پھینکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے مسلسل اس میں کھوئے رہتے ہیں‘ اس لئے اس کے اثرات ان کی زندگی پر بھی آتے ہیں؛ حتیٰ کہ انہیں اپنی ماں اور اپنا باپ بھی اچھا نہیں لگتا۔ ہر اس شخص سے انہیں نفرت ہو جاتی ہے‘ جو انہیں یہ گیم کھیلنے سے روکتا اور ناپسند کرتا ہے؛چونکہ یہ گیم مفت ہے اور چوبیس گھنٹوں میں جب چاہے جتناچاہے انٹرنیٹ استعمال کر کے کھیلی جاتی ہے‘ اس لئے دیگر کام‘ مثلاً: پڑھائی‘ نیند اور دیگر کام شدید متاثر ہوتے ہیں۔ماضی میں جب موبائل فون نہیں تھے تو یہی گیمیں بازار میں جا کر کھیلنا پڑتی تھیں‘ ہم بھی کھیلتے تھے‘ لیکن یہ گیمیں مفت نہ تھیں‘ بلکہ ٹوکن خریدے جاتے اور ایک گیم پانچ سات منٹ میں مکمل ہو جاتی۔ جو بہت زیادہ پلیئر ہوتا وہ زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ کھیل لیتا۔ اس کے بعد یا تو اس کے پاس پیسے ختم ہو جاتے یا پھر دکان بند ہو جاتی‘ لیکن موبائل فونوں کی شکل میں جو چوبیس گھنٹے کی دکانیں ہر کسی کے ہاتھ میں کھلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کا رہا سہا بیڑہ بھی غرق کر دیا ہے۔ بچے پہلے ہی مطالعے سے دور تھے ‘ پب جی اور فورٹ نائٹ جیسی گیموں نے انہیں خود سے بھی دور کر دیا ہے۔ وہ سماجی طور پر منقطع ہو رہے ہیں۔ ان کے لئے گیموں کے کردار ان کی زندگی کے اصل کرداروں اور پیاروں سے زیادہ اہمیت کے حامل بن چکے ہیں۔ مصیبت یہ ہے کہ والدین بچوں سے موبائل فون واپس بھی نہیں لے سکتے کہ یہ ایک طرح کی ضرورت بن چکا ہے‘ لیکن اس کا استعمال کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں کوئی فکر مند نہیں ہے ۔ہماری نوجوان نسل کی اکثریت بے روزگار ہے۔ وہ پہلے ہی فرسٹریشن کا شکار ہے۔ موبائل فون گیمنگ کے اس نشے نے ان کی اس فرسٹریشن کو مزید بڑھا دیاہے۔ ایسی گیموں سے نوجوان نسل کو تو پتا نہیں کچھ مل رہا ہے یا نہیں‘ لیکن گیم بنانے والی کمپنیاں اربوں ڈالر ضرور کما رہی ہے۔آج اس کے پچاس کروڑ ڈائون لوڈ ہو چکے ہیں تو ایک دو برسوں میں ایک ارب ہو جائیں گے اور منافع بھی دوگنا ہو جائے گا‘ لیکن ذرا سوچیں دنیا کی سات ارب میں سے ایک ارب نوجوان آبادی اگر ایک دن میں دس دس گھنٹے موبائل فون پر ایک دوسرے کا قتل عام اور خون بہانا سیکھنے میں گزار دے گی تو ایسی نوجوان نسل اس دنیا کو کیسا مستقبل دے گی؟ ٹیکنالوجی کی حامل عالمی کمپنیاں نوجوانوں بالخصوص بچوں کو بہت زیادہ ٹارگٹ کر رہی ہیں۔یہ بچے اور یہ نوجوان ان کے لئے بہت زیادہ نفع بخش مارکیٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ پرکشش گیمیں بنا رہے ہیں اور منافع بھی کما رہے ہیں‘ لیکن یہ نہیں سوچ رہے کہ ان کے اس اقدام سے دنیا کتنی خطرناک کھائی کی جانب جا رہی ہے۔ آپ کو پب جی گیموں کے اثرات اپنے اردگرد بھی دکھائی دیں گے ۔ایسی گیموں سے چار چھ برس کے بچے بھی لڑائیاں اور ماردھاڑ ہی سیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سکولوں میں بریک کے دوران آپ کو ہر طرف لڑکے ایک دوسرے کو دھکے دیتے‘ مکے مارتے اور bullyingکرتے دکھائی دیں گے۔ پی ٹی آئی کو حکومت میں لانے میں نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے ‘اب اس حکومت کو اپنے انہی نوجوانوں کو اس گہری کھائی میں گرنے سے بچانے کے لئے بھی آگے بڑھنا ہو گا۔ اس سے پہلے کہ معاشرے میں پب جی جیسے خاموش زہر کی شکل میں عدم برداشت‘ تشدد اور جرائم میں اضافے کا تیر کمان سے نکل جائے‘ پب جی جیسی گیموں پر فوری پابندی لگا دینی چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Do you know Former Khan's former husband? Where are they today and why did Mauda divorce him? Sensitive development
Previous Post کیاآپ ماہرہ خان کے سابق شوہر کو جانتے ہیں؟ وہ آج کل کہاں ہیں اور ماہرہ نے ان سے طلاق کیوں لی ؟ سنسنی خیز انکشاف
Next Post ورلڈ کپ 2019: ویرات کوہلی بڑے میچز کے ناکام کھلاڑی
World Cup 2019: Virat Kohli failed player of the big match

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.