yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فضائی آلودگی، ایک عالمی مسئلہ

Web Editor May 14, 2018 1 min read
Aerial pollution, a global problem
Share this:

صاف ستھری فضا ہر ایک کی بنیادی ضرورت ہے، اور یہ بنیادی حق یا بنیادی ضرورت دن بدن عمومی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ اس سب کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں۔ اگر ہم گہرائی میں ان عوامل کے بارے میں بات کریں تو دو اقسام کے عوامل (فیکٹرز) نظر آتے ہیں۔ ایک قدرتی طور پر وقوع پذیر ہونے والے واقعات جیسا کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں اچانک آگ کا لگ جانا، جبکہ دوسری قسم میں وہ تمام انسانی سرگرمیاں ہیں جن میں ذاتی گاڑیوں کا بے تحاشا استعمال، فیکٹریوں سے دھوئیں کا حد سے زیادہ اخراج شامل ہیں۔

اے کیو آئی  رپورٹ یعنی فضائی معیار کے انڈیکس کے مطابق گلوبل وارمنگ کی ذمہ دار گیسوں میں سب سے زیادہ شرح کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ہے، جو تقریباً 65 فیصد ہے؛ اور اس گیس کا بنیادی ماخذ فوسل فیولز اور قدرتی گیس کا بے تحاشا استعمال ہیں۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ افسوسناک بات شاید یہ ہوگی کہ عالمی ادارہِ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی شہری آبادی میں تقریباً اسی (80) فیصد افراد آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں اوراس فضا کا معیار عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق نہیں۔

جس طرح ہر ہونے کے پیچھے کوئی نہ کوئی ہونی ضرور ہوتی ہے، بالکل اسی طرح فضائی آلودگی کے پیچھے محرکات کا جائزہ لیں تو ہمیں نظر آئے گا کہ، چاہے دنیا کا کوئی بھی کونا ہو، کوئی بھی جغرافیائی خطہ ہو، وجوہ تقریباً ایک ہی جیسی ہیں، جو ذیل میں دی گئی ہیں:

1۔ سڑکوں پر دوڑتی گاڑیاں: اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانی مشکلات اور فاصلے کسی حد تک ختم کردیئے ہیں، لیکن اگر ہم اس کا دوسرا پہلو دیکھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ در حقیقت ہم کس بڑی مشکل سے دوچار ہورہے ہیں۔ گاڑیوں کے دھوئیں سے نکلنے والی گیسیں، گلوبل وارمنگ کی وجہ بننے والی گیسوں میں سے ایک، یعنی کاربن کے آکسائیڈز ہیں۔ ان کے علاوہ ہائیڈرو کاربنز، سلفر ڈائی آکسائیڈ وغیرہ شامل ہیں اور انسانی صحت پر ان کے مجموعی اثرات دردِ سر اور نزلہ زکام سے لے کر سانس کے مستقل مسائل تک جاسکتے ہیں۔

اگرچہ ترقی یافتہ ممالک اس مسئلے پر بہت بحث کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پیٹرول/ ڈیزل کی گاڑیوں کو دوسری ٹیکنالوجی والے انجن کی گاڑیوں سے تبدیل کیا جائے؛ اورکچھ ترقی یافتہ ممالک میں پیٹرول/ ڈیزل والی گاڑیوں پر پابندی لگ چکی ہے، جبکہ کچھ ممالک میں عنقریب ایسی گاڑیوں پر مکمل پابندی لگ جائے گی، جن میں سے ایک فرانس ہے۔ ہمارے ملک میں عوامی شعور کی وجہ سے ماحول دوست گاڑیاں استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور دن بدن اس رجحان میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک بہت اچھی سوچ ہے۔ اس سوچ کو پروان چڑھایا جانا چاہئے اور ساتھ ساتھ اسی ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کو پاکستان میں فروغ دینا چاہیے تاکہ ماحول دوست کلچر کو فروغ ملے۔

2۔ شعبہ ہائے صنعت: صنعتی شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور مختلف صنعتی شعبہ جات پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

اگر اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا ایسی تمام صنعتیں کسی نہ کسی طور پر فضائی آلودگی کا اخراج کررہی ہیں۔ اخراج کا تناسب اس صنعت کی پیداواری صلاحیت اور وقوع پذیر ہونے والی مختلف سرگرمیوں پر منحصر ہے۔ بظاہر ہم ان تمام عوامل کو ملحوظِ خاطر نہ رکھتے ہوئے صرف اپنی معیشت کو مدنظر رکھتے ہیں، لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ ہمارا ایسا طرزِ عمل کسی نہ کسی نقطے پر آکر ہمارے اس قدرتی نظام میں دخل اندازی کرسکتا ہے؛ اور اس دخل اندازی کے نتیجے میں ہم اپنے ماحول اور اس سے حاصل ہونے والی نعمتوں سے محروم نہ سہی تو کم از کم دور ضرور ہوسکتے ہیں۔

صنعتوں سے نکلنے والی گیسوں میں زیادہ خطرناک گیسیں کاربن کے آکسائیڈز، میتھین، نائٹرس آکسائیڈ و دیگر ہیں؛ اور یہ وہ گیسیں ہیں جنہیں ماہرینِ ماحولیات پہلے ہی خطرناک گیسیں قرار دے چکے ہیں، اور جو ہماری اس ماحولیاتی تبدیلی میں پیش پیش ہیں۔ جیسا کہ مختلف شواہد اس بات کو ظاہر کررہے ہیں، کاربن ڈائی آکسائیڈ کا حصہ کل گرین ہاؤس گیسوں کے 80 فیصد سے زیادہ ہے۔

3۔ زراعت اورملحقہ سرگرمیاں: پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زراعت ہمارے ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 21 فیصد حصہ ہے۔ یہ سچ ہے کہ معیشت کی مضبوطی میں زراعت کسی سے پیچھے نہیں، لیکن کچھ ایسے حقائق بھی ہیں کہ جن سے ہم کسی صورت صرفِ نظر نہیں کرسکتے۔ آئیے ان حقائق پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالتے ہیں:

زراعت اور اس سے ملحقہ دیگر سرگرمیاں جیسا کہ مختلف کیمیکلز کا استعمال، فصلوں کی کٹائی کے بعد ان کی باقیات کو جلادینا وغیرہ، یہ ایسے عوامل ہیں جن سے بہت خطرناک گیسوں کا اخراج ہوتا ہے مثلاً کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین، نائٹروس آکسائیڈ کہ جن کا ذکر شعبہ صنعت میں ہوچکا ہے۔ یہ وہی تمام گیسیں ہیں جو ماحولیاتی تبدیلی کا شاخسانہ ہیں۔

4۔ فوسل فیولز کا استعمال: رکازی ایندھن یا فوسل فیولز کا استعمال بھی فضائی آلودگی کی ایک سب سے بڑی وجوہ میں سے ہے۔ فوسل فیولز میں کوئلہ، گیس، تیل بشمول پیٹرول، ڈیزل وغیرہ اور اسی طرح کے دیگر قدرتی مواد کا استعمال شامل ہے۔ ہم توانائی کے حصول کےلیے ان تمام نعمتوں کو استعمال کرتے ہیں اور ہماری لاپرواہی یا بے دریغ استعمال کی وجہ سے یہ ایندھن کے ذرائع ایک طرف کرہ ارض سے ختم ہو رہے ہیں، وہیں تمام اول الذکر گیسوں (بشمول کاربن ڈائی آکسائیڈ) کے اخراج کی وجہ بن رہے ہیں۔ تمام چیزوں سے بڑھ کر یہ کہ مذکورہ ذرائع توانائی ’’ناقابلِ تجدید‘‘ یا  ہیں۔

یہ چند اہم وجوہ ہیں، لیکن ان کے علاوہ اور بھی بہت سے اسباب ہیں جیسے کہ پاور پلانٹس اور گھروں میں استعمال ہونے والی اشیاء سے پیدا ہونے والی گرد وغیرہ، لیکن یہ سب ذیلی وجوہ ہیں جبکہ مرکزی عوامل وہی ہیں جو اوپر بیان کیے جاچکے ہیں۔

اثرات: اگر ہم ان گیسوں سے ہونے والے اثرات کی بات کریں تو معلوم ہوگا کہ ایسے تمام شہر یا ممالک جو فضائی آلودگی کا شکار ہیں، وہاں سانس کے امراض عام ہیں۔ یہی نہیں بلکہ سر میں درد اور سانس کے امراض کی ابتدا سے لے کر پھیپھڑوں کا ناکارہ ہونا، اور اس سے ملحقہ مختلف امراض اور آخرِکار موت پر اختتام۔

یہ صرف انسانوں کےلیے ہی خطرناک نہیں بلکہ پودے اور جانور بھی اس فضائی آلودگی سے بچ نہیں سکے۔ یہ عمل تیزابی بارش کی وجہ سے بھی وقوع پذیر ہوتا ہے۔ تیزابی بارش یا   ایسا عمل ہے جو کاربن اور سلفر کے آکسائیڈز کی فضا میں زیادہ مقدار کی وجہ سے کیمیائی تعامل سے وقوع پذیر ہوتا ہے۔ تیزابی بارش پودوں کے پتوں کےلیے شدید نقصان دہ ہے جس کے نتیجے میں پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے یا انتہائی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے۔ مزید یہ کہ اس کے نتیجے میں پودوں کا مدافعتی نظام بھی درہم برہم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے کیڑے مکوڑے اور دیگر حشرات کا حملہ آسان ہوجاتا ہے۔

تیزابی بارش کی وجہ سے صرف پودے ہی نہیں بلکہ عمارات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ تیزابی بارش کی وجہ سے ہی بھارت کے تاج محل کا پتھر اپنی اصل رنگت اور خوبصورتی کھو رہا ہے؛ اور اسی بناء پر کہا جا رہا ہے کہ فضائی آلودگی صرف ایک عمل کا نام نہیں، بلکہ ایک عمل سے جڑے مختلف عوامل کا شاخسانہ ہے۔

فضائی آلودگی کم کرنے کی تدابیر: فضائی آلودگی کو ملکی یا سرکاری سطح پر کنٹرول کیا جانا چاہیے لیکن یہ کنٹرول یا تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم خود سے تبدیل نہیں ہوں گے۔ اس کےلیے چند اہم تدابیر ذیل میں درج ہیں:

ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، جہاں تک ہوسکے ذاتی گاڑی کا استعمال اگر ترک نہ کرسکیں تو کم ضرور کر دیں۔ ماحول دوست ہائبریڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیں، دوسروں کو بھی اس پر قائل کیا جائے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں جو ماحول دوست ہو۔

حکومت کو چاہیے کہ ایسی ٹیکنالوجی کو عام کرنے کےلیے پالیسیاں بنائے اور سبسڈی دی جائے تا کہ ایسے اقدام سے عوام کی حوصلہ افزائی ہو۔ گلی، محلہ، گاؤں، شہر، سرکاری، پرائیویٹ غرض ہر سطح پر اس ضمن میں عمل درآمد کی کوشش کی جائے؛ اور فضائی آلودگی اور اس کے محرکات کے بارے میں عوامی شعور کو پروان چڑھایا جائے۔ زیادہ سے زیاد ہ درخت لگائی جائیں تاکہ خصوصی طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس، بجائے ماحول میں شامل ہونے کے، درخت اپنے استعمال میں لائیں، نتیجتاً ایک طرف تو فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی، دوسری طرف گلوبل وارمنگ جیسے مسئلے کو قابو کرنے کےلیے اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ صنعتی علاقے، رہائشی آبادی سے دور ہونے چاہئیں تاکہ آلودہ فضا کا اثر کم سے کم کیا جاسکے۔ زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں پر ہمیشہ کےلیے پابندی لگنی چاہیے، نہیں تو کم از کم اس دورانیے تک پابندی ضرور لگنی چاہیے کہ جب تک مسئلہ حل نہ ہو۔ یہ وہ تمام نکات ہیں جن کی مدد سے ہم فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کم از کم اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اختتام میں شاید اتنا کہنا ہی کافی ہوگا کہ اگر ہم اس چیز کا احساس کر لیں کہ ہم کتنے سنگین مسائل کا شکار ہونے جارہے ہیں، تو ہم فضائی آلودگی جیسے مسئلے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Terrorism, Nawaz Sharif and Fateh Fatima
Previous Post دہشت گردی، نواز شریف اور غداری کے فتوے
Next Post ریاستی اداروں میں طاقت کا توازن
Aerial pollution, a global problem

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.